Tag: STREET CHILDERN

  • کراچی کے دوبہن بھائی نےغریب بچوں کی تعلیم کا بیڑہ اُٹھا لیا

    کراچی کے دوبہن بھائی نےغریب بچوں کی تعلیم کا بیڑہ اُٹھا لیا

    کراچی : تعلیم کے فروغ کیلئے کراچی کے دو نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مہم شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سی ویو اپارٹمنٹ کے رہائشی بہن بھائی شیریں اورحسن ظفر نے شہر قائد کی سڑکوں پربھیک مانگنے، پھول اور ٹشو پیپرز بیچنے والے بچوں کو تعلیم دینے کا بیڑہ اُٹھا لیا۔

    مذکورہ نوجوانوں نے خیابان شمشیر پر کیفے کلفٹن کے قریب ایک خالی پلاٹ میں میزیں اور کرسیاں رکھ کر اپنے کام کا آغاز کیا۔

    اس عارضی اسکول میں اب تک پچیس سے زائد بچوں کو ابتدائی تعلیم دی گئی ہے، دونوں بہن بھائی روزانہ دو گھنٹے شام چار سے چھ بجے تک بچوں کو اوّل جماعت کی تعلیم دینے کی خدمات انجام دے رہے ہیں جو ایک قابل ستائش عمل ہے۔

     

  • لاوارث بچوں کیلئے کام کرنے پر عمران خان کا ریحام خان کو خراج تحسین

    لاوارث بچوں کیلئے کام کرنے پر عمران خان کا ریحام خان کو خراج تحسین

    پشاور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ صوبے میں بہترین کارکردگی پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پر فخر ہے،لاوارث بچوں کیلئے کام کرنے پر ریحام خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں اسٹریٹ چلڈرن کیلئے پروٹیکشن یونٹ ( زمونگ پراجیکٹ) کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔

    عمران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور ان کی کابینہ نے سڑکوں پر بے دربدر پھرنے والے بچوں کی ذمہ داری لی ہے۔ جو قابل فخر ہے۔

    انہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے لاوارث بچوں کیلئے ریحام خان نے آواز اٹھائی، میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ مغرب میں جانوروں کے حقوق کا بھی خیال رکھا جاتا ہے لیکن ہم ابھی تک لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم نہیں کر سکے اس لئے اب ہم نے لوگوں کیلئے پینے کے صاف پانی کو ترجیح دینی ہے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم سوچ پر بنا تھا، پاکستان جس نظرئیے پر بنا تھا اس پر واپس آنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بننا چاہئے تھا۔

  • اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم تیسری پوزیشن حاصل کرکے وطن لوٹ آئی

    اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم تیسری پوزیشن حاصل کرکے وطن لوٹ آئی

    ناروے میں جاری فٹبال چیمپین شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی اسٹریٹ چلڈرن ٹیم کاکراچی آمد پرپرتپاک استقبال کیا گیا،دو بار ملک کی نمائندگی کرنے والے نوجوان فٹبالرزحکومتی وعدہ وفا نہ ہونے پرنالاں نظر آئے۔

    قومی اسٹریٹ فٹبال ٹیم نے ناروے میں کئی حریف ٹیموں کو شکست دے کرملک کا نام روشن کیااورعالمی چیمپین شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    اسٹریٹ چلڈرنز کی شاندار کامیابی کے بعد کراچی ائیرپورٹ پر واپسی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے استقبال کیا گیا۔

    اسٹریٹ چلڈرنزکے ٹیم منیجرحکومتی وعدہ وفا نا ہونے کا شکوہ کرتے نظر آئے، کہتے ہیں اعلان کردہ انعام کی رقم ملی نہ اب حکومت کےکوئی پذیرائی دی۔