Tag: Street Criminals

  • کراچی: 3 اسٹریٹ کرمنل گرفتار، 100 سے زائد وارداتوں کا انکشاف

    کراچی: 3 اسٹریٹ کرمنل گرفتار، 100 سے زائد وارداتوں کا انکشاف

    کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کی پولیس نے 100 سے زائد وارداتیں کرنے والے تین اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی پولیس نے کارروائی میں تین مسلح ملزمان کو گرفتار کیا، پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 3 پستول اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے چھینا ہوا موبائل فون اور نقدی بھی برآمد کی گئی، گزشتہ دنوں ملزمان نے سیلز مین کی گاڑی کو لوٹا تھا جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے 100 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان نے ناظم آباد، گلشن اقبال، فیروز آباد اور ٹیپو سلطان میں وارداتیں کیں۔

    ملزمان نے بیان میں محمود آباد اور الفلاح میں ڈکیتیوں کا انکشاف بھی کیا،  پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان عادی جرائم پیشہ اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

  • کراچی میں جرائم پیشہ افراد کی جدید سائنسی طریقے سے 24 گھنٹے نگرانی

    کراچی میں جرائم پیشہ افراد کی جدید سائنسی طریقے سے 24 گھنٹے نگرانی

    کراچی : شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کے خطرناک حد تک اضافے کے پیش نظر سندھ پولیس نے ہزاروں مجرموں پر نظر رکھنے کیلئے ان کو الیکٹرونک ٹیگنگ ڈیوائس (ای ڈیوائس) لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن برانچ عامر فاروقی نے اس جدید نظام نصب کرنے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ دیکھا گیا ہے کہ اسٹریٹ کرائم میں ملوث ذیادہ تر مجرمان اپنی سزا مکمل کرنے یا ضمانت کے بعد دوبارہ وارداتیں کرنا شروع کردیتے ہیں جن پر نظر رکھنے کیلئے ای ٹیگنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ای ٹیگنگ ڈیوائس کے ذریعے نگرانی کا ایک ٹول ہے اور اسے کسی ایسے مجرم یا مشتبہ مجرم کے جسم میں نصب کیا جاسکتا ہے جو ضمانت یا پیرول پر ہے۔

    اس اقدام کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ایسے مجرموں کی مؤثر نگرانی اور شہری علاقوں پر توجہ دینا ہے تاکہ اسٹریٹ کرائمز کی لعنت کو روکا جاسکے۔

    اس ڈیوائس کے ساتھ کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے حوالے سے بھی قانون سازی کی گئی ہے جس کے تحت مقررہ شرائط و ضوابط پر عمل نہ کرنے پر عادی مجرم کے لیے 3 سال قید اور الیکٹرانک ڈیوائس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی صورت میں 10 لاکھ روپے جرمانہ یا 3 سال قید کی سزا مقرر کی گئی ہے۔

  • ایف آئی آر درج نہ کرنے پر سخت ایکشن لوں گا، آئی جی سندھ کی ایف آئی آر مفت درج کرنے کی ہدایت

    ایف آئی آر درج نہ کرنے پر سخت ایکشن لوں گا، آئی جی سندھ کی ایف آئی آر مفت درج کرنے کی ہدایت

    کراچی: آئی جی سندھ رفعت مختار نے پولیس افسران کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ سائل کی ایف آئی آر درج کی جائے، میں نہیں پوچھوں گا کہ کتنی ایف آئی آرز درج کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان کی صورت حال پر اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، جس میں رفعت مختار نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ جرائم پر قابو پانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں اور کام کر کے دکھائیں۔

    اجلاس میں آئی جی سندھ نے افسران کو ہدایت کی کہ ایف آئی آرز مفت درج کریں، میں نہیں پوچھوں گا کہ کتنی ایف آئی آرز درج کیں، لیکن ایف آئی آر درج نہ کرنے پر سخت ایکشن لوں گا۔

    انھوں نے کہا سائل کی داد رسی نہ کرنا عذاب بن کر کسی نہ کسی پر گرتا ہے، ضلعی ایس ایس پیز کے پاس مکمل اختیار ہے، آزادانہ کام کریں، آپ کی بھرپور رہنمائی کے لیے میں موجود ہوں۔

    آئی جی سندھ رفعت مختار نے پولیس افسران کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ کراچی شہر میں‌ اسٹریٹ کرمنلز کو ہر گز نہ چھوڑا جائے، منشیات کے خلاف فہرستیں اسپیشل برانچ نے دے رکھی ہیں، منشیات، گٹکا، ماوا مافیاز کی فہرستیں ترتیب دے کر اسپیشل برانچ نے اچھا کام کیا، اب ان پر بڑا ایکشن لیا جائے، اور ڈاکوؤں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری رکھیں۔

    انھوں نے کہا ایچ آر ایم ایس اور پی آر ایم ایس کا ریکارڈ اپ ٹو ڈیٹ رکھیں، پیر محمد شاہ نے بطور ڈی آئی جی حیدرآباد ریکارڈ کو عمدگی سے اپ ٹو ڈیٹ رکھا، پیر محمد شاہ کے لیے تعریفی سند کا اعلان کرتا ہوں۔

  • پولیس اب اسٹریٹ کرمنلز کو برقی کڑا لگا سکے گی

    پولیس اب اسٹریٹ کرمنلز کو برقی کڑا لگا سکے گی

    کراچی: شہر قائد میں پولیس اب جرائم کو روکنے کے لیے اسٹریٹ کرمنلز کو برقی کڑا لگا سکے گی، اس سلسلے میں ایک قانونی مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ کرمنلز اور عادی مجرموں کو پکڑنے کا ایک بِل سندھ اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے، جس کا مسودہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔

    بل کے مطابق چوری، ڈکیتی اور اقدام قتل کے ملزمان کو الیکٹرانک کڑا لگایا جائے گا، چھیننے، منشیات کے استعمال، فروخت میں ملوث عادی ملزمان کو بھی برقی کڑا لگایا جائے گا۔

    بل میں بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم کے عادی مجرموں کے خلاف سزاؤں میں اضافے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ بل میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ عدالت کی منظوری سے پولیس عادی ملزمان کو برقی کڑا لگا سکے گی۔

  • ٹریفک جام کے دوران شہریوں کو لوٹنے والے اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

    ٹریفک جام کے دوران شہریوں کو لوٹنے والے اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے سرسید ٹاؤن میں پولیس نے 4 اسٹریٹ کرمنل گرفتار کرلیے، ملزمان ٹریفک جام کے دوران شہریوں کو لوٹ کر فرار ہوجاتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سرسید ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے 8 رکنی اسٹریٹ کرمنل گینگ کے 4 کارندے گرفتار کرلیے۔

    گرفتار ملزمان میں نوید، ساگر عباسی، آصف اور رضا عباس شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے 10 موبائل فون، 4 پستولیں، 8 راؤنڈ، پرس اور موٹر سائیکل برآمد ہوئیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان قیوم آباد اور سرجانی ٹاؤن کے رہائشی ہیں اور قیوم آباد سے سرجانی کے روٹ پر وارداتیں کرتے ہیں۔

    ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ بلوچ کالونی پل، حسن اسکوائر برِج، لیاقت آباد برج اور ناگن چورنگی برِج پر ٹریفک جام کے دوران شہریوں کو لوٹ کر فرار ہوجاتے تھے۔

    ملزمان کا 8 رکنی گروہ ہے جس کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔

    ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ موٹر سائیکلوں پر سوار چائے کے ہوٹلوں پر بیٹھے ہوئے شہریوں کو بھی لوٹتے تھے۔

    گینگ کے بقیہ ارکان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی جاری ہے اور انہیں بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کی سرسید پولیس سے ایک ہفتہ قبل بھی مڈ بھیڑ ہوئی تھی جس پر ملزمان پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • کراچی: اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ، گھر کی دہلیز پر کھیلتا بچہ جاں بحق

    کراچی: اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ، گھر کی دہلیز پر کھیلتا بچہ جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کو اسٹریٹ کرمنلز کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، جہاں دندناتے ملزمان کے ہاتھوں گلی میں کھیلنے والا بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نیو کراچی مسلم ٹاؤن میں اسٹریٹ کرمنلز نے لوٹ مار کےدوران مزاحمت پر فائرنگ کی، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آکربچہ جاں بحق ہوا، جس کی شناخت آٹھ سالہ عبید کے نام سے ہوئی۔

    پولیس کے مطابق عبید گھر کے دروازے پر کھیل رہا تھا کہ قریب ہی واردات کے دوران فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں آٹھ سالہ بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    ننھے عبید کی لاش گھر پر پہنچی تو اہل خانہ غم سے نڈھال ہوگئے جبکہ اہل علاقہ میں سخت اشتعال پایا جاتا ہے، اہل علاقہ نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

  • کراچی : متعدد وارداتوں میں ملوث 4 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

    کراچی : متعدد وارداتوں میں ملوث 4 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

    کراچی : ایس آئی یو اور سی آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد وارداتوں میں ملوث 4 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرکے 4پستول برآمد کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایس آئی یو اور سی آئی اے نے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی کی ، کارروائی کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث 4 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی ایس آئی یوعارف عزیز نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے 4پستول برآمد کرلیے گئے ہیں جبکہ ملزمان کیخلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہے۔

    عارف عزیز کا کہنا تھا کہ ملزمان نےضلع سینٹرل میں متعددڈکیتی وارداتوں کاانکشافات کیا ، جس کے بعد ملزمان سےمزیدتفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب پولیس نے سکھن سے ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرلیا اور گرفتار ملزمان سے دو پستول ،گولیاں اور موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں عبدالروف اور ناصر خان شامل ہیں، دونوں ملزمان لوٹ مار کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے اور تفتیش بھی جاری ہے۔

  • کراچی میں اسپیڈ بریکرز کا اصل فائدہ اسٹریٹ کرمنلز اٹھانے لگے

    کراچی میں اسپیڈ بریکرز کا اصل فائدہ اسٹریٹ کرمنلز اٹھانے لگے

    کراچی : سہراب گوٹھ سپر مارکیٹ کے قریب 3 اسٹریٹ کرمنلز نے اسپیڈ بریکر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 20 سیکنڈ میں شہری کولوٹ لیا اور باآسانی فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسپیڈ بریکرز کا اصل فائدہ اسٹریٹ کرمنلزاٹھانے لگے ، سہراب گوٹھ سپر مارکیٹ کے قریب واردات کے دوران 3اسٹریٹ کرمنلز نے 20 سیکنڈ میں شہری کولوٹ لیا۔

    شہری کی موٹر سائیکل اسپیڈ بریکرپر ہلکی ہوتے ہی ملزمان پہنچ گئے اور شہری سے موبائل فون،نقدی چھین کر باآسانی فرار بھی ہوگئے۔

    گذشتہ ہفتے ہی کراچی میں ڈاکوؤں نے بچوں کو ڈھال بناتے ہوئے شہری سے لوٹ مار کی اور فرار ہوگئے تھے، لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

    خیال رہے شہر قائد میں رواں سال اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار سے تجاوز کرگئیں، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ شہر میں 8 ماہ کے دوران لوٹ مار کے دوران 54 افراد کو قتل کردیا گیا، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 458 افراد زخمی ہوئے۔

  • کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز نے جعلی صحافتی کارڈز بنواکر وارداتیں شروع کردیں

    کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز نے جعلی صحافتی کارڈز بنواکر وارداتیں شروع کردیں

    کراچی : اسٹریٹ کرمنلز کا جعلی صحافتی کارڈز بنوا کروارداتیں کرنے کا انکشاف ہوا، گرفتار ملزم نے اعتراف کیا اعلیٰ صحافتی تنظیم کا جعلی کارڈ بنا رکھا تھا اور موٹرسائیکل پر بھی پریس لکھوا رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے خواجہ اجمیرنگری سے جعلی صحافی کو گرفتار کرلیا، ملزم اسماعیل سے اسلحہ اور چھینا ہوا موبائل فون بھی برآمد ہوا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم اسماعیل نے اعلیٰ صحافتی تنظیم کا جعلی کارڈ بنا رکھا تھا۔

    دوران تفتیش ملزم اسماعیل نے اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا آواز نیوز میں ملازمت کرتاہوں، موٹرسائیکل پر بھی پریس لکھوارکھاہے، نارتھ کراچی میں اپنے دوست کے ہمراہ ڈکیتی کی، کچھ دور آگے جاکرایک اورموبائل فون چھینا، ڈکیتی میں دوست ساتھ تھا اسے پوڈری کےنام سے جانتا ہوں۔

    ایس ایس پی عارف اسلم نے کہا ملزم پریس کےکارڈکی وجہ سےہمیشہ بچ جاتاتھا اور پولیس اعلیٰ صحافتی تنظیم کے کارڈ کی وجہ سے شک نہیں کرتی تھی۔

    ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا ملزم اسماعیل سے ملنے والے صحافتی کارڈ کی تصدیق لاہور سے کی، لاہور کے صحافتی تنظیم کے اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کارڈ جعلی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ سندھ رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر گلستانِ جوہر کے علاقے پرفیوم چوک میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان تابش ندیم، محمد یاسر علی اور فرقان رشید کو گرفتار کیا تھا۔

    ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

  • سو سے زائد وارداتیں کرنے والا کمسن لڑکوں کا گروہ گرفتار

    سو سے زائد وارداتیں کرنے والا کمسن لڑکوں کا گروہ گرفتار

    کراچی : پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین چھوٹی عمر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے ملزمان سو سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم بے قابو ہوگئے۔ اسٹریٹ کرائم میں بچے بڑوں کے بھی استاد بن گئے۔ کراچی بوٹ بیسن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی سینچری کرنے والے تین ملزمان گرفتار کرلئے۔

    گرفتارملزمان کی عمریں اٹھارہ سال سے بھی کم ہیں۔ ملزمان پولیس کو کئی بڑی اور سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے، گرفتار ملزمان میں منظم شاہ زیب عرف چیتا،الیاس عرف چھرا نعمان عرف شاہ رخ شامل ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان ڈیفنس، کلفٹن اور بوٹ بیسن میں سو سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزم منظم شاہزیب عرف چیتا کے بارے مین انکشاف ہوا ہے کہ ملزم گولیمار میں رینجرز سے مقابلے کے دوران چار منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا کر فرار ہوا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دو موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں ہیں۔