Tag: strict-action

  • کراچی میں تجاوزات اور پانی چوروں کیخلاف کے گرد گھیرا تنگ، بڑا فیصلہ

    کراچی میں تجاوزات اور پانی چوروں کیخلاف کے گرد گھیرا تنگ، بڑا فیصلہ

    کراچی : حکومت سندھ نے کراچی میں غیرقانونی عمارتوں، تجاوزات اور پانی چوروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے حمکت عملی مرتب کرلی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں سندھ حکومت نے تجاوزات اور پانی چوروں کو سخت سزائیں دینے کی حکمت عملی اختیار کرلی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ نے بتایا کہ کراچی شہر میں غیر قانونی عمارتوں اور تجاوزات کے ذمہ داروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سخت کارروائی کی جائے گی۔

    ایس بی سی اے کے کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 6ہزارسے زائد غیرقانونی عمارتیں ہیں، چیف سیکریٹری سندھ نےغیرقانونی عمارتوں کی رپورٹ طلب کرلی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے منظور شدہ عمارتوں پر کیو آرکوڈ لگایا جائے گا، کیو آرکوڈ ہرتعمیر ہونے والی بلڈنگ کے سامنے آویزاں کیا جائے گا۔

    اس کے علاوہ اجلاس میں کراچی کے ضلع ویسٹ سے پانی کی چوری کےخلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا, صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ کراچی میں سب سے زیادہ پانی ضلع ویسٹ میں چوری کیا جارہا ہے

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے اینٹی انکروچمنٹ فورس کو مزید عملہ اور اختیارات دیے جائیں گے۔

  • سعودی عرب : غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف سخت کارروائی

    سعودی عرب : غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف سخت کارروائی

    قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے الافلاج کمشنری میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو نقل و حمل کی سہولت فراہم کرنے والے غیرملکی کو گرفتار کرلیا۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق الافلاج کمشنری کی چیک پوائنٹ پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک گاڑی کو روکا جسے عرب ملک سے تعلق رکھنے والا غیر ملکی چلا رہا تھا، گاڑی میں اس کے دیگر ہم وطن بھی سوارتھے۔

    تفتیش پر معلوم ہوا کہ عرب باشندہ اپنی گاڑی کے ذریعے غیر قانونی تارکین کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کررہا تھا، جس پر اسے اور غیر قانونی تارکین کو گرفتار کرلیا گیا۔

    الافلاج چیک پوائنٹ پر موجود اہلکار کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے عرب شہری کے خلاف کارروائی مکمل کرکے اسے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کو سفری، رہائشی یا ملازمت کی سہولت فراہم کرناقانوناً جرم ہے اور اس پر سخت اور مختلف سزائیں مقرر ہیں۔

    اس حوالے سے محکمہ امن عامہ نے خبردار کیا ہوا ہے کہ جو شخص بھی غیر قانونی تارکین کو سعودی عرب میں داخل ہونے کی سہولت فراہم کرے گا اسے 15 برس قید اور 10 لاکھ ریال جرمانے کی سزا ہوگی۔

    جبکہ غیر قانونی طریقے سے مملکت میں داخل ہونے والوں کو مختلف سہولتیں فراہم کرنے کی صورت میں گاڑی  اور رہائش کے لیے استعمال ہونے والا مکان بھی ضبط کرلیا جائے گا اور خلاف ورزی کے ذمہ دار کی مقامی میڈیا میں تشہیر بھی ہوگی۔

  • وزیراعظم  کی منافع خوروں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

    وزیراعظم کی منافع خوروں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے منافع خوروں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا منافع خور اور ذخیرہ اندوز غریب دشمن ہیں ، جو رعایت کے مستحق نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت چینی کی قیمتوں اوردستیابی سےمتعلق جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزراحفیظ شیخ، حماداظہر،اسدعمراوردیگرحکومتی ارکان شریک ہوئے۔

    اجلاس میں چیف سیکریٹری پنجاب نے گنےکی فصل،کرشنگ اورچینی اسٹاک سمیت کم وزن تولنےمیں ملوث افراداورمنافع خوروں کیخلاف کارروائی پربریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ کارروائی میں79افرادزیرحراست ہیں اور190مقدمات درج ہوئے۔

    وزیراعظم نے منافع خوروں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا منافع خوراورذخیرہ اندوزغریب دشمن ہیں جورعایت کے مستحق نہیں۔

    عمران خان نے کہا اشیائےضروریہ کی قیمتوں اوروافرمقدارمیں دستیابی یقینی بنائی جائے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کیلئے ٹائیگرز فورس کو پہلا ٹاسک دیتے ہوئے کہا تھا کہ ذخیرہ اندوزی پر قابو پا لیا توصورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی، انتظامیہ یقینی بنائے ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصرکیخلاف سخت ایکشن ہو۔

  • شاہانہ اور پُرتعیش زندگی گزارنے والوں کی شامت آگئی

    شاہانہ اور پُرتعیش زندگی گزارنے والوں کی شامت آگئی

    کراچی : فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے شاہانہ، پُر تعیش زندگی گزارنےوالے ٹیکس نا دہندگان کی فہرست تیار کرلی ہے اور مہنگی گاڑیوں کے مالکان کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کے خلاف ایکشن کا آغاز کردیا ہے اور شاہانہ، پُرتعیش زندگی گزارنےوالے ٹیکس نا دہندگان کی فہرست تیار کرلی ہے۔

    ایف بی آر نے کہا سندھ میں 13500 مہنگی لگژری گاڑیاں رکھنے والوں کاڈیٹا مکمل کرلیا اور مہنگی گاڑیوں کے مالکان کو نوٹس جاری کردیےگئے ہیں۔

    لگژری گاڑیوں میں سفر کرنے والےٹیکس نا دہندگان ایف بی آر کی زد میں آگئے ہیں ، فہرست میں 9230 ویگو ڈبل کبن گاڑیاں، 1605 لینڈ کروزر،1970 پراڈو ،45مہنگی گاڑی اوڈی ، 272لگژری مرسڈیز اور71 بی ایم ڈبلیو گاڑیاں شامل ہیں۔

    اثاثےظاہر کرنےکی اسکیم سے 30 جون تک فائدہ اٹھانے کی مہلت ہے ، ایمسنٹی نہ لینے پر یکم جولائی سے سخت کارروائی ہوگی، بے نامی ایکٹ کے تحت 7 سال تک سزا اور اثاثے ضبط کیےجائیں گے۔

    خیال رہے ایف بی آر نے ملکی وغیر ملکی اثاثہ جات کیلئے الگ الگ ایسٹ ڈکلئیریشن فارم جاری کردیئے گئے ، ڈکلیریشن فارم کےاجراء کے بعد ٹیکس نادہندہ افراد وکمپنیاں اثاثہ جات ظاہر کرسکتے ہیں، ایف بی آر نےفارمز ویب پورٹل پر اپ لوڈ کردئیے۔

    فارم میں ہرقسم کےاثاثےکی الگ الگ تفصیل دیناہوگی جبکہ اثاثہ جات پر عائد ٹیکس کی شرح اور لاگوٹیکس واجبات کی رقم بھی بتانا ہوگی اور ان لینڈ ریونیو افسر کی قابل وصول ٹیکس کی ڈیمانڈ و دیگر تفصیلات دینا ہوں گی۔