Tag: strike

  • انتخابات میں جیو نے نواز لیگ کا ساتھ دیا، عمران خان

    انتخابات میں جیو نے نواز لیگ کا ساتھ دیا، عمران خان

    اسلام آباد: چئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ لوگوں کے دل سے بادشاہت کا خوف نکلتاجارہا ہے، روزانہ انکشافات ہورہے ہیں۔

    آزادی مارچ کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کی ٹوئنٹی ٹوئنٹی نہیں ٹیسٹ میچ کھیلنے کی تیاری ہے،جب تک نوازشریف وزیراعظم ہیں، دھرنےسےنہیں اٹھیں گے، صرف پندرہ فیصد الیکشن نتائج آنے پرنوازشریف نے فتح کی تقریرکردی اورریٹرننگ افسروں سےکہاکہ انہیں اکثریت دلائیں، نوازشریف کے رہتے ہوئے انتخابی دھاندلی کی آزاد تحقیقات نہیں ہوسکتی۔

    چئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ انکشاف ہواہےافتخارچودھری اور نجم سیٹھی نے مل کردھاندلی کی۔ دھاندلی کا پردہ چاک کرنے والے الیکشن کمیشن کے سابق اعلیٰ افسرافضل خان کی کردارکشی کی جارہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے اس ملک میں نواز شریف کی بادشاہت کا اثر زائل ہو رہا ہے روزانہ نئے نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔اختر مینگل نے سامنے آکر بلوچستان میں ہونے والی دھاندلی کو بے نقاب کر دیا ہے، ہم اس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، دوسری جانب الیکشن کمیشن کے اہلکار جسٹس رضوی نے بھی افضل خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تصدیق کر کے یہ حقیقت عیاں کر دی ہے کہ انتخابات میں بد ترین دھاندلی ہوئی تھی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کنٹینرزرکھ کرحکومت قانون کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ بچے اسکول نہیں جاسکتے۔ انھوں نے کہا کہ شہبازشریف چین چلے گئے،انکا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ہونا چاہیئے تھا۔

    عمران خان نے جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ انسان پاکستان کے خلاف کام کرتا رہا ہے اور آج بھی پیسے کا پجاری ہے، افضل خان نے دھاندلی کی تصدیق کی تو جیو کی جانب سے ا نکی کردار کشی شروع کر دی گئی، کیونکہ یہ ادارہ خود دھاندلی میں ملوث تھا اور ان کو ڈر ہے کہ اگر تحقیقات ہو گئیں تو یہ بھی پھنس جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے دھاندلی میں بد ترین کردار ادا کیااور اس کی تصدیق تو جسٹس کیانی نے بھی کر دی ہے۔

  • بلوچستان: اکبربگٹی کی 8ویں برسی، کئی اضلاع میں شٹرڈاؤن

    بلوچستان: اکبربگٹی کی 8ویں برسی، کئی اضلاع میں شٹرڈاؤن

    بلوچستان: سردار نواب اکبربگٹی کی آج آٹھویں برسی منائی جارہی ہے، برسی کے موقع پر بلوچ ریپبلکن پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی کی کال پر کئی اضلاع میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال جاری ہے، شہر میں چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے اور جبکہ پہیہ جام کی وجہ سے سڑکیں سنسان پڑی ہیں جبکہ وکلاء بھی آج عدالتی کارروائیوں سے بائیکاٹ پر ہیں

    چھبیس اگست کی تاریخ بلوچستان میں ہڑتال اور سوگ کی کیفیت ساتھ لاتا ہے، اس دن سابق وزیراعلیٰ و گورنر بلوچستان نواب محمد اکبر بگٹی کے پیروکار اور ان کے نظریئے کے حامی ان کی برسی پر شہر میں پہیہ جام اور کاروباری مراکز بند کرکے سوگ مناتے ہیں۔

    سردار نواب اکبربگٹی کی آٹھویں برسی کے موقع  پر جمہوری وطن پارٹی کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی تھی، جس پر قلات ، خضدار، دالبدین ، گوادر ،ڈیرہ بگٹی سمیت بلوچوں کی اکثریتی علاقوں میں شٹرڈاﺅن ہڑتال جاری ہے اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

    بیشتر اضلاع میں کاروباری اور تجارتی مراکز سرکاری نجی اداروں کے علاوہ بعض اضلاع میں سکول بھی بند ہیں جبکہ ٹریفک بھی معمول سے انتہائی کم ہے، کوئٹہ میں پرنس روڈ جناح روڈ سریاب روڈ سمیت مختلف علاقوں میں کاروبار زندگی مکمل طور پر بند ہے

    اسی طرح بلوچستان بار ایسوسی ایشن کی کال پر آج کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں وکلاء آج عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے ، جے ڈبلیو پی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی نے بگٹی ہاؤس پر سیاہ جھنڈا لہرایا جبکہ کارکنوں نے بازوؤں پرسیاہ پٹھیاں باندھی ہیں۔

    مختلف اضلاع میں قرآن خوانی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، چھبیس اگست دوہزار چھ کو ایک آپریشن کے دوران نواب محمد اکبر بگٹی کو شہید کیا گیا تھا، جس کے بعد بلوچستان میں مزاحمت نے زور پکڑلیا۔

  • نوازشریف مستعفی نہ ہوئےتو ملک گیرپہیہ جام ہڑتال ہوگی،عمران خان

    نوازشریف مستعفی نہ ہوئےتو ملک گیرپہیہ جام ہڑتال ہوگی،عمران خان

    اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف نےاستعفیٰ نہ دیاتو ملک گیرپہیہ جام ہڑتال کرینگے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکراتی ٹیم بھیجنےسےپہلے راستےسےکنیٹنر ہٹائے ،نیاپاکستان بننے تک شادی کاسوچ بھی نہیں سکتا،عمران خان نے کہا کہ آصف علی زرداری کس منہ سے جمہوریت کی بات کررہے ہیں انہوں نے مجھے خود فون کر کے کہا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ رکاوٹوں کے باوجود لوگ جوق در جوق دھرنے میں شرکت کیلئے آ رہے ہیں،میں نواز شریف کے استعفے کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا، انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف تمھارا وقت ختم ہوگیا اب نیا پاکستان بننے سے کوئی بھی نہیں روک سکتا۔

    اج رات ساڑھے آٹھ بجے اپنے خطاب میں قوم کو بتاؤں گا کہ سول نافرمانی کیا ہوتی ہے اور اس کے کیا مقاصد ہوتے ہیں، عمران خان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان بننے تک شادی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا، لوگ غربت کی چکی میں پس رہے ہیں،اور میں پاکستانی قوم کو اس کے جائز حقوق دلا کر رہوں گا

  • سیلز ٹیکس کیخلاف آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نےہڑتال کا اعلان کردیا

    سیلز ٹیکس کیخلاف آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نےہڑتال کا اعلان کردیا

    کراچی :حکومت سندھ کی جانب سےآئل ٹینکر کنٹریکٹرز پر پانچ فیصد سیلز ٹیکس عائد کئے جانے کےخلاف آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نےہڑتال کا اعلان کردیا۔ حکومت سندھ کی جانب سےعائد کئے جانے والے پانچ فیصد سیلز ٹیکس کےخلاف آئل ٹینکرز نے ہڑتال کرکےکراچی سے ملک بھر کوفرنس آئل اورپیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بندکردی ہے۔

    کراچی سے تین سو سے چار سو ٹینکرز یومیہ سندھ سمیت ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات سپلائی کرتےہیں۔

    فرنس آئل کی فراہمی بندہونے ہونے سے ملک بھر میں پاور پلانٹس کی پیداوار میں مزید کمی کا خدشہ ہے۔آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کےنائب صدرمحمد سلیمان کا کہنا ہے پانچ فیصد سیلز ٹیکس واپس لینے کی درخواست حکومت سندھ نے مسترد کردی جس کے بعد ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا۔