Tag: strips

  • سعودی عرب نے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ کی شہریت منسوخ کردی

    سعودی عرب نے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ کی شہریت منسوخ کردی

    ریاض : سعودی عرب نے عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے کی شہریت منسوخ کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے حمزہ بن لادن کی سعودی شہریت منسوخ کرنے کا فیصلہ گزشتہ برس 29 نومبر کو کیا گیا تھا تاہم اس کا سرکاری سطح اعلان امریکا کی جانب سے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ کی معلومات فراہم کرنے والے کو دس لاکھ امریکی ڈالر دینے کے اعلان کے بعد کیا گیا۔

    عرب نیوز کا کہنا ہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے شاہی محل سے جاری ہونے والے فرمان کی منظوری دیتے ہوئے حمزہ بن اسامہ کا نام قانونی طور پر ریکارڈ سے حذف کردیا ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کے بارے میں معلومات دینے والے کو 10 لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

    امریکی دفتر خارجہ کے مطابق حمزہ بن لادن اسلامی عسکریت پسند گروہ کے اہم رہنما کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

    امریکی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ حمزہ بن لادن نے سنہ 2015 میں اپنے والد کی موت کا بدلہ لینے کے لیے آڈیو اور ویڈیو پیغامات بھی جاری کیے تھے جس میں انہوں نے امریکا اور اس کے حامی مغربی ممالک پر حملہ کرنے کے لیے کہا ہے۔

    مزید پڑھیں : امریکا کا اسامہ بن لادن کے بیٹے کی معلومات فراہم کرنے پر 10 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

    واضح رہے کہ امریکا پہلے ہی حمزہ بن لادن کو سرکاری طور پر عالمی دہشت گرد قرار دے چکا ہے۔

    خیال رہے کہ اسامہ بن لادن کو امریکی اہلکاروں نے خفیہ آپریشن کے ذریعے 2011 میں قتل کردیا تھا۔

  • بھارتی حکومت نے ریاست آسام کے 40 لاکھ افراد کی شہریت سلب کرلی

    بھارتی حکومت نے ریاست آسام کے 40 لاکھ افراد کی شہریت سلب کرلی

    نئی دہلی : ریاست آسام کی حکومت نے 40 لاکھ افراد سے شہریت کا حق سلب کرتے ہوئے ستمبر کے آخر تک اپنی شہریت ثابت کرنے کا موقع دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست آسام کی حکومت نے بھارتی شہریت حاصل کرنے والے افراد کی فہرست جاری کردی ہے، جس میں دو کروڑ 89 لاکھ افراد کو شہریت کا حق دیا گیا ہے جبکہ 40 لاکھ افراد کو شہریت سے محروم کردیا ہے۔

    بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شہریت کے حصول کے لیے 3 کروڑ 29 لاکھ افراد نے اپنے کوائف جمع کروائے تھے۔

    بھارتی ریاست آسام کی حکومت کا کہنا ہے کہ شہریت سے محروم کیے جانے والے 40 لاکھ افراد کو اپنی شہریت ثابت کرنے کے لیے ستمبر تک کا وقت دیا جائے گا لیکن انہیں عدالت سے رجوع کرنے کی اجازت نہیں اور اس دوران ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکومت نے سرکاری افسران سے گذارش کی ہے کہ وہ شہریت سے متعلق جواب جمع کروانے میں متاثرہ شہریوں کی معاونت کریں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے شہریوں کی فہرست جاری ہونے کے بعد بھارت میں مقیم بنگالیوں میں مایوسی کی لہر پھیل گئی ہے، تاہم حکام نے ان 40 لاکھ سے متعلق تاحال کوئی تفصیلات شائع نہیں کی ہیں۔

    بھارتی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں مقیم بنگالیوں کو یہ خدشہ لاحق ہے کہ شہریت کے معاملے پر انہیں تنازعے کی زد پر رکھا گیا ہوگا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آسام کی حکومت اور سیاسی جماعتوں نے شہریوں سے پرامن رہنے کا مطالبہ کیا ہے اور تاہم حکومت نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ریاست کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ بھارتی ریاست آسام کی 3 کروڑ سے زائد کی آبادی میں تقریباً ایک کروڑ کے قریب بنگلہ دیشی افراد موجود ہیں جن کی اکثریت مسلمانوں پر مشتمل ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • آنگ سانگ سوچی سے فریڈم ایوارڈواپس لینے کی قرارداد منظور

    آنگ سانگ سوچی سے فریڈم ایوارڈواپس لینے کی قرارداد منظور

    لندن : آکسفورڈ سٹی کونسل نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر خاموش رہنے پر آنگ سانگ سوچی سے فریڈم ایوارڈواپس لینےکی قرارداد منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف آواز اٹھانے کے بجائے خاموش رہنے پر آنگ سانگ سوچی کو فریڈم ایورڈ واپس کرنا ہو گا، آکسفورڈ سٹی کونسل کا کہنا ہے کہ وحشیانہ بربریت پر خاموش رہنے پر یہ مناسب نہیں کہ آنگ سانگ سوچی یہ ایوارڈ اپنے پاس رکھیں۔

    خیال رہے کہ انیس سو ستانوے میں آزادی کی مہم چلانے پر آکسفورڈ سٹی کونسل نے آنگ سان سوچی کو فریڈم ایوارڈ سے نوازا تھا۔

    برطانیہ کی یونین ‘یونیسن’ نے بھی آنگ سان سوچی کو دی گئی اعزازی ممبرشپ واپس لینے کا اعلان کیا ہے جبکہ دیگر اداروں نے بھی سوچی کو دیے گئے اعزازات واپس لینے پر غور شروع کردیا ہے۔

    اس سے قبل آکسفورڈ کونسل میں برما کی سربراہ آنگ سان سوچی کے خلاف قرارداد منظور کی تھی۔


    مزید پڑھیں : آکسفورڈکالج نے آنگ سان سوچی کی تصویرہٹادی


    یاد رہے چند روز قبل آکسفورڈیونیورسٹی سے آنگ سان سوچی کی تصویر بھی اتاردی گئی تھی، کالج انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سوچی کی تصویر کالج کے مرکزی گیٹ سے اتاردی گئی، اس جگہ جاپانی آرٹسٹ کی پینٹنگ لگائی جائے گی۔

    خیال رہے کہ 1999 میں سوچی کی تصویر یونیورسٹی کے مرکزی دروازے پر لگائی گئی تھی۔

    آنگ سان سوچی نےآکسفورڈکالج سے ہی تعلیم حاصل کی تھی اور 1967 میں گریجویٹ کیا جب کہ آکسفورڈکالج نے سوچی کی 67 ویں سالگرہ پر انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا تھا۔


    مزید پڑھیں : آنگ سانگ سوچی سے نوبیل انعام واپس لینے کا مطالبہ


    خیال رہے کہ نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کو روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر خاموشی اختیار کرنے پر تنقید کا سامنا ہے، آن لائن پیٹیشن میں سوچی سے نوبل پرائز واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا، سوچی سے نوبل انعام واپس لینے کی پیٹیشن پراب تک لاکھوں افراد دستخط کرچکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

    اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی نمائندہ خصوصی برائے میانمار یانگ ہی لی نے روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے وحشیانہ ظلم کی مذمت کرتے ہوئے ملک کی سربراہ آنگ سان سوچی کی ہزاروں روہنگیامسلمانوں کے قتل پرمجرمانہ خاموشی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ سلم نسل کشی کی ذمہ دار کیا آنگ سان سوچی کوبے حسی کاانعام ملنا چاہیئے۔

    وسری جانب میانمارکی فوج اور بودھ انتہا پسندوں کے مظالم کا نشانہ بننے والے بے یارومددگار روہنگیا مسلمان بدترین حالت میں بنگلہ دیش آمد کا سلسلہ تھم نہ سکا، لاکھوں روہنگیا خواتین،بچے اورمردغذائی قلت کا شکار ہیں اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔