Tag: Strong

  • یوکرین جنگ کے باعث روس معیشت مضبوط کیوں؟ وجہ سامنے آگئی

    یوکرین جنگ کے باعث روس معیشت مضبوط کیوں؟ وجہ سامنے آگئی

    ماسکو: دنیا بھر کی پابندیوں کے باوجود روس مقامی بازار کو مستحکم بنانے میں کامیاب رہا اور ڈالر کو بڑی زک پہنچائی۔

    بھارتی میڈیا نے بلومبرگ کے حوالہ سے شائع رپورٹ میں بتایا کہ یوکرین سے جنگ کے بعد روس پر مزید عالمی پابندیاں عائد کی گئیں تاہم پیوٹن کے درست اقدامات کے نتیجے میں روسی معیشت مضبوط اور امریکی ڈالر کمزور ہونے لگا۔

    رپورٹ کے مطابق عالمی معیشت سے منقطع رہنے کے باوجود روس رواں سال اپنی توانائی کی برآمدات سے 321 بلین ڈالر کی آمدنی کرے گا جوکہ 2021 کے مقابلہ تقریباً 33 فیصد زیادہ ہے۔

    بلومبرگ نے لکھا کہ امریکی اتحادیوں کا خیال تھا کہ یوکرین سے جنگ کے باعث روسی معیشت زوال پذیر ہوگی اور پیوٹن گھنٹوں پر آ جائیں گے، یوکرین سے جنگ کے آغاز پر عائد پابندیوں کا روسی کرنسی روبل پر اثر بھی ہوا اور اس کی قدر بری طرح گر گئی تھی امریکی صدر نے تو یہاں تک کہہ ڈالا تھا کہ روبل کی حالت ‘ربل‘ یعنی ملبہ کی سی ہو گئی ہے، تاہم روبل کی قدر میں پھر سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور یہ یوکرین پر حملہ سے قبل والی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

    روبل کی اس بحالی سے روسی صدر اپنی جیت ثابت کر سکتے ہیں، جہاں کئی لوگ ملک کی نشیب و فراز کی شکار معیشت سے پریشان ہو رہے ہیں۔

    دراصل روسی شہری ڈالر کے مقابلہ اپنی کرنسی کی گراوٹ کو سنجیدگی سے لیتے ہیں جب روس کو 1998 میں بحران کا سامنا تھا تو ملک میں مہنگائی بہت زیادہ بڑھ گئی تھی اور روبل زمیں بوس ہو گیا تھا، یہاں تک کے روسی افسران نے روبل کو گرنے سے بچانے کے لئے کئی بلین ڈالر نذر آتش کر دیئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: یوکرین پر حملہ: امریکا نے روس کیخلاف بڑا قدم اٹھالیا

    تاہم روس کی گورنر ایلویرا نابیونیلا نے 2014 میں کریمیا سے الحاق کا خطرہ مول لیا اور اس کے بعد پابندیوں اور گرتے تیل کے داموں کے باوجود آزاد کرنسی کو فروغ دیا۔

    رواں سال کی پابندیوں کے جواب میں روس نے کیپٹل کنٹرول لگادیا، جس سے روبل کو سہارا ملا، اس سے غیر مقیم سرمایہ داروں کی املاک کو فریز کر دیا گیا اور روسی کمپنیوں سے کہا گیا کہ وہ اپنی 80 فیصد غیر ملکی کرنسی کو روبل سے تبدیل کر لیں۔

    دوسری جانب خبر ہے کہ اس ہفتے، امریکی وزارت خزانہ نے قرض کی ادائیگی کے لیے امریکی بینکوں میں روسی کھاتوں سے ڈالر کی ادائیگی روک دی ہے، اس کا مقصد یہ ہے کہ روس یا تو اپنے اندرون ملک ڈالر کے ذخائر کو خالی کرے یا ڈیفالٹر بن جائے۔

  • انڈونیشیا میں‌ 6.4 شدت کے زلزلے

    انڈونیشیا میں‌ 6.4 شدت کے زلزلے

    جکارتہ : انڈونیشیا میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ برس انڈونیشیا میں آنے والے زلزلوں کی تباہ کاریوں کا غم ہلکا نہ ہوا تھا کہ آج پھر انڈونیشیا کے جنوبی شہر ربا میں زلزے کے نتیجے میں کئی مکانات متاثر ہوئے۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا تھا کہ جزیرے سمبوا میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آج صبح آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتوں اور مکانات کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا تھا کہ زلزلہ شہر سے 219 کلومیٹر دور جبکہ گہرائی زمین میں 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

    انڈونیشین حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں تاحال سونامی کا بھی کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    مزید پڑھیں : انڈونیشیا میں سونامی سے 429 افراد ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے اختتام پر انڈونیشیا کے آبنائے سنڈا میں سونامی کی لہریں ساحل سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 429 افراد ہلاک اور 1600 زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں سے موصول ہونے والی ابتک کی اطلاعات کے مطابق 150 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

    اس سے قبل 2004 میں آنے والے سونامی کے باعث ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔