Tag: strongly condemns

  • پاکستان  کی  مقبوضہ کشمیر  4 کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت

    پاکستان کی مقبوضہ کشمیر 4 کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت

    اسلام آباد : پاکستان نے مقبوضہ کشمیر 4کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاقت کا بے تحاشا استعمال اور وحشیانہ پابندیاں کشمیریوں کی جدوجہد دبا نہیں سکتی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں 4کشمیریو ں کی شہادت پر پاکستانی دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کی۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ یکم اکتوبر2021 سےابتک 25کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے، ماورائےعدالت قتل، غیر قانونی حراست، ہراساں کرناپابندیاں معمول ہیںْ

    ترجمان نے کہا کہ طاقت کا بے تحاشااستعمال ،وحشیانہ پابندیاں کشمیریوں کی جدوجہد دبانہیں سکتی، کشمیری بھارتی ریاستی دہشت گردی کیخلاف منصفانہ مقصد کیلئےپرعزم ہیں۔

    پاکستان نےعالمی برادری کوبھارت سےمتعلق جامع ڈوزیئر پیش کیاتھا ، ڈوزیئرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی،جنگی جرائم کےثبوت پیش کئے، پاکستان کامطالبہ ہے انسانی حقوق خلاف ورزیوں پربھارت کوجوابدہ بنایاجائے۔

    یاد رہے کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض فوجیوں نے نوجوانوں کوسرینگر کے علاقے حیدر پور ہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا جبکہ گزشتہ دس دنوں میں آٹھ کشمیری نوجوانوں کوشہید کیا جاچکا ہے۔

  • پاکستان کی کابل میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت

    پاکستان کی کابل میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت

    اسلام آباد : پاکستان نے کابل میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں سردارداؤدخان اسپتال کےنزدیک حملےقابل مذمت ہیں ، حملوں میں قیمتی جانوں کاضیاع ہوا،بڑی تعدادمیں لوگ زخمی ہوئے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم متاثرہ خاندانوں سےدلی ہمدردی اورتعزیت کرتےہیں، جن کے پیارے دہشت گردی کےاس بہیمانہ واقعے کا شکارہوئے اور ہم زخمیوں سے بھی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

    دفترخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے۔

    یاد رہے کابل میں واقع ملک کے سب سے بڑے فوجی اسپتال سردار محمد خان داؤد ملٹری اسپتال کے مرکزی دروازے پر یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں طالبان کی بدری فورس 313 کے سربراہ سمیت 25 جاں بحق ہوئے تھے۔.

    بعد ازاں افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ سردار داؤدخان اسپتال پر داعش نےحملہ کیا، جس میں خواتین بچوں سمیت7 افرادجاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں داعش کے پانچ حملہ آور بھی مارے گئے۔

  • پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں 1400 کشمیریوں کی گرفتاری کی شدید مذمت

    پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں 1400 کشمیریوں کی گرفتاری کی شدید مذمت

    اسلام آباد : پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں 1400 کشمیریوں کی گرفتاری پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے دنیا کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 1400 کشمیریوں کی گرفتاری پر مذمت کرتے ہیں ، یہ گرفتاریاں ریاستی دہشت گردی اور بنیادی انسانی حقوق پامالی کی بڑی مثال ہے۔

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ محاصرے ،گھیراؤ اور سرچ آپریشن عالمی برادری کے لیے خطرے کا باعث ہیں، گزشتہ ماہ بھارتی فوج کے جنگی جرائم کےناقابل تردید شواہد پرمبنی ڈوزیئرجمع کرائے۔

    بھارت کو تسلیم کرنا چاہیے کہ کارروائیوں کے ذریعے تحریک کو دبایا نہیں جا سکتا اور نہ ہی بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے دنیا کو گمراہ کیا جا سکتا۔

    خیال رہے گذشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 900 سے زائد کشمیری نوجوانوں کو گرفتارکیا تھا۔

    کشمیر میڈیا سروس کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو مجاہدین کے ساتھ رابطوں کے جعلی الزامات لگا کر گرفتار کیا گیا ، تاہم بھارتی فوج نے تصدیق کرتے ہوئے 700 نوجوانوں کی گرفتاری ظاہر کی۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کریک ڈاؤن کشمیری پنڈت کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد شروع ہوا۔

  • پاکستان  کی سعودی شہر جدہ میں قبرستان پر حملے کی شدید مذمت

    پاکستان کی سعودی شہر جدہ میں قبرستان پر حملے کی شدید مذمت

    اسلام آباد : پاکستان نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں قبرستان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا سعودیہ کے امن برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں سعودی عرب کے شہر جدہ میں قبرستان پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملےمیں زخمی افرادکی صحت یابی کیلئےدعاگوہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کیساتھ اظہاریکجہتی کرتا ہے، سعودیہ کے امن برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔

    خیال رہے سعودی عرب کے شہرجدہ میں غیرمسلموں کے قبرستان میں دھماکے میں چارافرادزخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ قبرستان پہلی عالمی جنگ میں مرنے والوں کے لیے یادگاری تقریب ہورہی تھی ، جس میں غیرملکی سفارتکاربھی موجودتھے۔

    حملےمیں یونانی قونصلیٹ اورسعودی سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

    ترجمان گورنرمکہ کا کہنا تھا حملے کے بعدغیرمسلموں کےقبرستان کےاطراف سیکیورٹی سخت کردی ہے، حملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

  • امام کعبہ نے ابہا انٹرنیشنل ایئر پورٹ حملے کو جارحانہ اور دہشت گردانہ عمل قرار دے دیا

    امام کعبہ نے ابہا انٹرنیشنل ایئر پورٹ حملے کو جارحانہ اور دہشت گردانہ عمل قرار دے دیا

    مکہ مکرمہ : امام کعبہ اور صدر عام برائے امور مسجد حرام ومسجد نبوی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبد العزیز السدیس نے ابہا انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کیے گئے حملہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے حملے کو جارحانہ اور دہشت گردانہ عمل قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر عام برائے امور مسجد حرام ومسجد نبوی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبد العزیز السدیس نے دہشت گرد حوثی جماعت کی طرف سے اس مجرمانہ دہشت گردانہ حملہ کی سخت مذمت کی ہے، جس نے ابہا انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا ہے، جہاں سے روزانہ ہزاروں سعودی باشندے اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن سفر کرتے ہیں، اللہ کا فضل ہے کہ اس حادثہ میں چندافراد ہی زخمی ہوئے ہیں۔

    شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے کہا کہ باغی وخارجی جماعت کی طرف سے یہ دہشت گردانہ حملہ تھا ، جس کے انجام دینے کا اس نے اعتراف بھی کرلیا ہے اور برملا سوشل میڈیا پر اس دہشت گردانہ عمل کی مکمل ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان بھی کیا ہے اور شہری املاک اور شہریوں کو نشانہ بنانے کا صریح اعتراف اور اس کی مکمل ذمہ داری کا بھی اعلان ہے، جبکہ بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق سب خصوصی تحفظ کے مستحق ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا یہ دہشت گردانہ عمل اگر کسی چیز پر دلالت کرتا ہے تو وہ ان کے اخلاق کے بگاڑ، ان کی بدنیتوں اور ان کی جارحیتوں پر دلالت کرتا ہے۔

    امام کعبہ نے کہا شہریوں اور پر امن لوگوں کو نشانہ بناکر اپنےگھناؤنے منصوبوں کو بے نقاب کیا ہے، جس میں تمام بین الاقوامی اقدار وقوانین اور عالمی اخلاقیات کی پامالی ہے۔

    صدر عام برائے امور مسجد حرام ومسجد نبوی نے فرمایا یہ جارحانہ ، دہشت گردانہ گھناؤنا عمل ممکن ہی نہیں کہ کسی دین دار یا عقيده کا دفاع کرنے والے کی جانب سے سرزد ہو، اسے نہ شریعت تسلیم کرسکتی ہے, نہ عرف وعادت اور نہ اقدار، یہ تو بس زمین میں فساد پھیلانا، مجرمانہ دہشت گردی اور گھناؤنا جرم ہے.

    شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس کا کہنا تھا یہ احمقانہ دہشت گردانہ جرائم شہروں، بندوں اور مسلمانوں کے قبلہ کو ہر اس شخص سے محفوظ رکھنے پرہماری فوجوں کی ثابت قدمی، عزم اور عزیمت کو مزید بڑھائیں گے، جسے اس کا نفس اکساتاہےکہ وہ مملکت حزم وعزم مملکت سعودی عرب کی طرف تباہی کاہاتھ بڑھائے۔

    مزید پڑھیں : سعودی عرب:‌ حوثی باغیوں‌ کا ائیرپورٹ پر میزائل حملہ، 26 زخمی

    یاد رہے گذشتہ روز حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شہر ابھاء میں واقع بین الاقوامی ہوائی اڈے پرراکٹ فائر کیا جس کے نتیجے میں 26 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا تھا کہ حوثی باغیوں نے جس ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا وہ روزانہ ہزاروں ملکی و غیر ملکی مسافر استعمال کرتے ہیں،حملے کے بعد کچھ دیر کے لیے ائیرپورٹ پر آپریشن معطل رہا تاہم کچھ دیرے بعد ملکی و غیرملکی پروازوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا ۔

  • کرائسٹ چرچ حملہ مسلمان مخالف کارروائی ہے، ترک صدر طیب اردگان

    کرائسٹ چرچ حملہ مسلمان مخالف کارروائی ہے، ترک صدر طیب اردگان

    انقرہ : ترک صدر طیب اردگان کا کہنا ہے کہ کرائسٹ چرج حملہ مسلمان مخالف کارروائی ہے، اسلام فوبیا اب حد سےبڑھ کر قتل عام میں تبدیل ہوگیا ہے، عالمی برادری اسلام فوبیا کیخلاف اقدامات کریں۔

    تفصیلات کے مطابق ترک صدر طیب اردگان نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرج میں مساجد پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کرائسٹ چرج حملہ مسلمان مخالف کارروائی ہے، دنیااسلام فوبیانہ صرف دیکھتی رہی بلکہ حوصلہ افزائی بھی کیا۔

    [bs-quote quote=”عالمی برادری خصوصاًمغربی ممالک اسلام فوبیاکیخلاف اقدامات کریں” style=”style-7″ align=”left” author_name=”ترک صدر "][/bs-quote]

    ترک صدر کا کہنا تھا اسلام فوبیا اب حدسےبڑھ کرقتل عام میں تبدیل ہوگیا ہے، عالمی برادری خصوصاًمغربی ممالک اسلام فوبیاکیخلاف اقدامات کریں۔

    یاد رہے نیوزی لینڈکےشہرکرائسٹ چرچ میں 2مساجد میں مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ،حملے میں اب تک 40 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، حملہ آوروں نے النور  مسجد اور لِین وڈ میں نماز جمعے کے دوران نمازیوں کونشانہ بنایا۔

    بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم بھی حملے کےوقت مسجدمیں موجودتھی تاہم وہ محفوظ رہی۔

    مزید پڑھیں : نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں فائرنگ‘40 افراد جاں بحق

    وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے فائرنگ واقعے کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور کہا آج نیوزی لینڈ کی تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے ، ملزم سے تحقیقات جاری ہیں، فی الحال تفصیلات نہیں بتاسکتے۔

    جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ ایسے پُر تشدد واقعات کی نیوزی لینڈمیں کوئی جگہ نہیں، متاثرہ علاقےمیں شہری گھروں میں رہیں۔

    حکام کے مطابق کرائسٹ چرچ مسجد میں فائرنگ کرنے والا لڑکا آسٹریلیوی شہری ہے، حملہ آور کی عمر27 سال ہے۔