Tag: stuart broad

  • انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

    انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

    لندن: انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے لوگوں کو حیران کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے مایہ ناز فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے جمعہ کو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، اوول میں جاری ایشیز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ کے اختتام پر اسٹورٹ براڈ ریٹائر ہو جائیں گے، یوں ان کے 17 سالہ کیریئر کا اختتام ہو جائے گا۔

    براڈ کو دوسرے کامیاب ترین ٹیسٹ فاسٹ بولر ہونے کا اعزاز حاصل ہے، اسٹورٹ براڈ 167 ٹیسٹ میچوں میں 602 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، انھوں نے 121 ون ڈے اور 56 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔

    براڈ نے اوول میں اپنے دیرینہ ساتھیوں جیمز اینڈرسن اور جوئے روٹ کو ہفتے کی صبح کھیلنے سے قبل اپنے فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔

    تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر براڈ نے اسکائی اسپورٹس کو بتایا کہ ’’یہ ایک شان دار سفر رہا، ناٹنگھم شائر اور انگلینڈ کا بیج پہننا ایک بہت بڑا اعزاز ہے، میں کرکٹ سے اب بھی اتنا ہی پیار کرتا ہوں جتنا میں نے کبھی کیا ہے۔‘‘

    براڈ کا ایشیز سیریز سے متعلق کہنا تھا کہ اس کا حصہ بننا بہت ہی شان دار رہا، یہ سیریز ہمیشہ ان کے لیے بہت ہی پرلطف دل چسپ رہا ہے۔

  • کرکٹ قوانین پر تنقید کیوں کی؟ سوشل میڈیا صارفین انگلش بولر پر برس پڑے

    کرکٹ قوانین پر تنقید کیوں کی؟ سوشل میڈیا صارفین انگلش بولر پر برس پڑے

    لندن: میری لیبون (ایم سی سی) نے گذشتہ روز کرکٹ قوانین میں اہم تبدیلیاں کیں ، جسے کرکٹ کے نامور ستاروں نے سراہا مگر انگلش فاسٹ بولر نے اسے سراسر زیادتی قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسٹیورٹ براڈ نے ‘مینکڈنگ’ کو غیر منصفانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرز عمل میں کسی قسم کی مہارت شامل نہیں ہے، آوٹ کرنے کے دیگر طریقے جیسے کلین بولڈ، ایل بی ڈبلیو، کیچ وغیرہ مہارت کے کام ہیں، مگر مینکڈنگ ایسا نہیں ہے۔

    انگلش فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ منکڈ اب غیر منصفانہ نہیں رہا اور اب ایک جائز برخاستگی ہے؟ کیا یہ ہمیشہ سے جائز برطرفی نہیں رہا اور کیا یہ غیر منصفانہ ہے؟

    اسٹیورٹ براڈ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میں کرکٹ کے اس غیر منصفانہ فعل پر غور نہیں کرونگا۔

    اسٹیورٹ براڈ کے ٹوئٹس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا، ایک مداح نے براڈ سے پوچھا کہ کیا وہ کبھی کسی بلے باز کو رن آؤٹ نہیں کریں گے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ وہ رن آؤٹ کو مہارت کا کام سمجھتے ہیں، یہ فضول فیصلہ ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: گیند کو چمکانے کے لئے تھوک کا استعمال’ ٹیمپرنگ’ قرار

    جب ایک مداح نے براڈ سے پوچھا کہ کیا وہ کبھی کسی بلے باز کو رن آؤٹ نہیں کریں گے، تو تیز گیند باز نے جواب دیا کہ وہ رن آؤٹ کو مہارت کا کام سمجھتے ہیں۔

    آئرلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی اسٹیورٹ براڈ کے ٹوئٹس پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انگلش کرکٹر انصاف، عقل اور مہارت پر ایک روشن لیکچر دے رہے ہیں، اگر انگلش کرکٹرز میں کوئی خوبی ہوتی تو آج وہ ایک اعلیٰ مقام پر ہوتے ناکہ کھیل کے قوانین پر بات کرتے۔

    واضح رہے کہ ایم سی سی نے منکڈنگ کو باضابطہ رن آؤٹ کی فہرست میں شامل کیا تھا جس میں بولر کریز سے باہر نان اسٹرائیکر بلےباز کو آؤٹ کرسکے گا، جبکہ نان اسٹرائیکر کے گیند ہونے سے قبل رن آؤٹ پر گیند کو اوور میں شامل نہیں کیا جائے گا۔