Tag: student

  • لاہور : نویں کلاس کے طالب علم نے اسکول پرنسپل کو قتل کردیا، بہن زخمی

    لاہور : نویں کلاس کے طالب علم نے اسکول پرنسپل کو قتل کردیا، بہن زخمی

    لاہور : نویں جماعت کے طالب علم نے والدین سے شکایت کرنے پر اسکول پرنسپل کو قتل او اس کی بہن کو زخمی کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ لاہور کے علاقہ سندر میں اسکول پرنسپل شگفتہ نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں نویں جماعت کے طالب علم رضوان اور ٹیچر کو تین روز قبل اسکول سے نکال دیا تھا جس کا ملزم کو شدید صدمہ تھا.۔

    ملزم نے مشتعل ہوکر اسکول کی بالائی منزل پر رہائش پذیر اپنی پرنسپل شگفتہ کو قتل کردیا، پولیس کے مطابق حملہ میں پرنسپل شگفتہ کی بہن بھی شدید زخمی ہوگئی جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: پرنسپل کے قتل میں ملوث ملزم تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    مقتولہ شگفتہ تین بچوں کی ماں تھی، زخمی ہونے والی فرخندہ بھی اسی سکول میں ٹیچر ہے، پولیس نے رات گئے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا، قتل کا مقمہ درج کرکے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • پاکستان کی تعریف اور مودی پر تنقید، بھارتی پروفیسر پر شدت پسند طالب علموں کا اندوہناک تشدد

    پاکستان کی تعریف اور مودی پر تنقید، بھارتی پروفیسر پر شدت پسند طالب علموں کا اندوہناک تشدد

    نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع وجے پور میں واقع یونیورسٹی کے پروفیسر کو مودی حکومت پر تنقید اور پاکستان کی تعریف کرنا مہنگا پڑ گیا، انتہاء پسند طالب علموں نے استاد پر تشدد کر کے گھٹنے کے بل بیٹھ کر معافی منگوائی اور پوسٹ حذف کرائی۔

    تفصیلات کے مطابق سول انجیئرنگ کالج اور یونیورسٹی میں طالب علموں کو علم تقسیم کرنے والے پروفیسر سندیپ وتھار نے اپنے فیس بک پر بھارتی فضائیہ کی کارروائی کو ناکامی قرار دیتے ہوئے جنگی جنون میں مبتلاء مودی حکومت پر شدید تنقید کی تھی۔

    پروفیسر نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی واپسی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے پاکستان کی پُرامن پالیسیوں کو سراہتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے قائدین اور سربراہان کو سیکھنے کا مشورہ بھی دیا۔

    مزید پڑھیں: مجھے غدار کہنے والے عقل سے پیدل اور جنگی جنون میں‌ مبتلا ہیں، سابق بھارتی جج

    یہ بھی پڑھیں: ابھی نندن کی رہائی، عمران خان کا فیصلہ بہادری قرار، بھارتی وزیراعلیٰ کا خراج تحسین

    ہلاکتی کالج آف انجینئرنگ میں زیرتعلیم بھارتی شدت پسند طالب علموں نے اپنے استاد کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں گھٹنوں کے بل بیٹھا کر مغلظات بکیں، طالب علموں نے اس سارے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی۔

    شدت پسندوں نے اپنے پروفیسر سے فیس بک اور ٹویٹر پر کی گئی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر مجبور کیا اور گھٹنوں کے بل بیٹھا کر معافی بھی منگوائی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پروفیسر سندیپ نے پاک بھارت کشیدگی پر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد انہیں شدت پسند تنظیم اے بی وی پی اور بی جے پی سے تعلق رکھنے والے طالب علموں نے یونیورسٹی کے احاطے میں ہی تشدد کا نشانہ بنایا، اس دوران اُن کے ساتھیوں نے بھی بچانے کی کوشش نہیں کی۔

  • ترکی : کمسن بچے کا ساتھی طالب علم سے بدلہ لینے کےلیے خطرناک اقدام

    ترکی : کمسن بچے کا ساتھی طالب علم سے بدلہ لینے کےلیے خطرناک اقدام

    استنبول : پرائمری کلاس کے بچے نے بدلہ لینے کے لیے اپنے ساتھیوں کے پانی میں گوند ملا دیا، آلودہ پانی پینے کے باعث بچوں کو اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق فلم، ڈراموں اور کارٹون کے منفی اثرات کے باعث بچوں کے ذہنوں میں تشدد کا عنصر پروان چڑھ رہا ہےجس کے باعث معاشرے میں اکثر کمسن بچوں کی جانب انتہائی شدت پسندانہ رویوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    ایسا ہی ایک واقعہ ترکی کے شہر برسا میں پیش آیا جہاں برسا اسکول میں پرائمری کلاس کے ایک طالب علم نے بدلہ لینے کی غرض سے اپنے دیگر ساتھیوں کے پانی میں گوند ملا دیا۔

    ترکی میں 9 سالہ بچے نے چھپکے سے کلاس میں جاکر دیگر طالب علموں کی بوتلوں میں گوند ملا دیا جب تمام بچے فزیکل ایجوکیشن کی کلاس میں مصروف تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے بدلہ لینے کیلئے انتہائی خطرناک قدم اٹھانے والے کمسن بچے کا نام ظاہر نہیں کیا۔

    رپورٹ کے مطابق جب دیگر طالب علم فزیکل ایجوکیشن کی کلاس میں شرکت کے بعد اپنی کلاس میں واپس لوٹے تو تھکاوٹ سے چور تھے اور تھکاوٹ ددور کرنے کے لیےطالب علموں نے بوتلوں کے ڈھکن کھولے اور آلودہ پانی پی لیا جس کے باعث ان کی طبعیت خراب ہوگئی۔

    متاثرہ بچوں کے والدین کا کہنا تھا کہ ’ایک بچے نے ہمارے بچوں کے پانی میں گوند ملائی تھی جس کے بچوں کی طبعیت خراب ہوگئی، خوش قسمتی سے واقعے کی اطلاع ملتے ہی طبی امداد فراہم کرنے والا عملہ بروقت موقع پر پہنچ گیا اور انہیں اسپتال منتقل کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ استپال منتقل کرنے کے بعد بچوں کو فوری طبی امداد فراہم کردی گئی تھی جس کے باعث تمام بچوں کی حالت ٹھیک ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعے میں ملوث بچے کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچے مجھے تنگ کررہے تھے اس لیے میں نے انتقام لینے کےلیے ان کی پانی کی بوتلوں میں گوند میں شامل کردیا۔

    برسا استپال کے ترجمان ڈاکٹر ایفریل کا کہنا تھا کہ تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر اور وہ اپنے اپنے گھر جاسکتے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ترک  اسکولوں میں لوگوں قانون کے مطابق پولیس اس کیس کی تفتیش میں شامل نہیں ہوسکتی کیوں کہ ملزم کی عمر کم ہے۔

    خیال رہے کہ  ترکی میں جرم کی عمر 14 برس ہے۔

  • پشاور: ذہنی تناؤ کے باعث طالب علم نے خود کشی کرلی

    پشاور: ذہنی تناؤ کے باعث طالب علم نے خود کشی کرلی

    پشاور: خیبرپختونخواہ میں میڈیکل کے طالب علم نے مبینہ طور پر ذہنی تناؤ کے باعث خود کشی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق مردان سے تعلق رکھنے والا نوجوان پشاور کے خیبر میڈیکل کالج میں فائنل ائیر کا طالب علم تھا۔

    پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی، خود کشی کی وجہ ذہنی دباؤ ظاہر کی گئی ہے تاہم تحقیقات کے بعد خود کشی کی اصل وجہ سامنے آجائے گی۔

    لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے خود کشی کے حوالے سے رائے قائم کرنا قبل از وقت قرار دیا ہے۔

    پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردیا جائے گا۔

    کراچی، اسکول طالب علم نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی، ایس ایس پی

    خیال رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں کراچی کے علاقے سمن آباد میں ایک نجی اسکول کی چھت سے 11 سالہ بچے نے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی تھی۔

    اسکول کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والا بچہ کافی عرصے سے بیمار تھا اور گھریلو حالات سے دلبرداشتہ تھا۔

    واضح رہے کہ نومبر 2017 میں ماں نے گھریلو جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر بچیوں کو زہر دے کر خودکشی کرلی تھی۔

  • بیان واپس نہ لینے پر قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، زیادتی کا شکار طالبہ کا ویڈیو بیان

    بیان واپس نہ لینے پر قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، زیادتی کا شکار طالبہ کا ویڈیو بیان

    اسلام آباد : اسلامک یونیورسٹی ایل ایل بی کی طالبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسد ہاشمی نامی شخص کیخلاف بیان واپس نہ لینے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں چیف جسٹس نوٹس لیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے، سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں طالبہ نے اسد ہاشمی پر زیادتی کا الزام لگایا ہے۔

    اس حوالے سے تھانہ رمنا میں ملزم اسد ہاشمی کیخلاف طالبہ کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج ہے، ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے اسد ہاشمی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر رکھی ہے۔

    کیس کی مزید سماعت کل اسلام آباد کچہری میں ہوگی، اسلامک یونیورسٹی ایل ایل بی کی اسٹوڈنٹ ظاہر کرنے والی طالبہ نے اپنی ویڈیو میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مجھے ملزم اسد ہاشمی کا ماموں جاوید ہاشمی جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، اسد ہاشمی کا ماموں جاوید ہاشمی اسلامک یونیورسٹی میں پروفیسر ہے۔

    طالبہ نے بتایا کہ مجھے کہا جارہا ہے کورٹ میں یہ بیان دو کہ رات کے اندھیرے میں ملزم کو پہچان نہیں سکی اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ تم کہو کہ یہ وہ اسد نہیں تھا کوئی اور تھا۔ مجھے کہا گیا کہ بیان نہ بدلنے کی صورت میں تمہیں سڑک پر کسی بھی جگہ گولی ماردیں گے۔

  • فیصل آباد: گولی لگنے سے جاں بحق طالب علم کا واقعہ معمہ بن گیا

    فیصل آباد: گولی لگنے سے جاں بحق طالب علم کا واقعہ معمہ بن گیا

    فیصل آباد: پنجاب میں گولی لگنے کے باعث جاں بحق ہونے والے آٹھویں جماعت کے طالبعلم مزمل کا واقعہ ایک معمہ بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پنجاب کے شہر فیصل آباد میں مزمل اپنے دوستوں کے ساتھ پستول تھامے سیلفی بنارہا تھا کہ اچانک فائرنگ ہوگئی اور طالب موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس نے حیران کن انکشاف کیا ہے کہ سیلفی کے بہانے دو دوستوں نے مل کر تیسرے دوست(مزمل) کی جان لی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گولی کا نشانہ بننے والا مزمل اپنے دوست مبشر اور اویس کے ساتھ آٹھویں جماعت میں پڑھتا تھا، چار روز قبل تینوں دوستوں کا اسکول میں جھگڑا ہوا۔

    پولیس کے مطابق مزمل کے والد سرور نے بتایا کہ مبشر اور اویس سیلفی کے بہانے میرے بیٹے کو ساتھ لے گئے، سیلفی بنانے کے دوران اویس نے ٹریگر دبا دیا۔

    پولیس نے مبشر اور اویس کو گرفتار کرکے تھانہ چک جھمرہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں فوری طور پر انصاف فراہم کیا جائے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

  • امریکی یونیورسٹی نے کتے کو ڈپلومہ کی اعزازی ڈگری دے دی

    امریکی یونیورسٹی نے کتے کو ڈپلومہ کی اعزازی ڈگری دے دی

    نیویارک : امریکا میں ایک یونیورسٹی نے طالبہ کو گریجویشن کی ڈگری دینے کے ساتھ اس کے پالتو کتے کو بھی ڈپلومہ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی شہر نیویارک کی کلرکسن یونیورسٹی میں ہفتے کے  روز ہونے والی کانوکیشن کی تقریب میں گریجویٹ ہونے والی معذور طالبہ بریٹنی ہوالے نے ڈگری لینے انکار کردیا۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ طالبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس کے پالتو کتے گریفن کو بھی اعزازی ڈگری دی جائے کیوں اس نے میرے ساتھ تمام کلاسز میں باقاعدگی سے شرکت کی ہے۔

    مقامی خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ بریٹنی نے آکیوپیشنل تھراپی میں ڈگری حاصل کی ہے اور گریفن نے بھی اس کے برابر محنت سے کام کیا ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبہ کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے گریفن نامی پالتو کتے کو اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

    میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں نے ایک ہی کلاس، دروس، اسائمنٹ، گروپ اسٹڈی، تحقیقی منصوبوں حتیٰ کے سماجی اور طبی سرگرمیوں میں بھی گریفن نے بریٹنی کا ساتھ دیا ہے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بریٹنی 16 برس کی عمر میں مہلک بیماری کے باعث معذوری کا شکار ہوگئی تھی، جس کے بعد گریفن نامی کتا مسلسل بریٹنی کے ساتھ ساتھ ہے اور گریفن نے اسکول میں بھی مذکورہ طالبہ نے کلاسز میں شرکت کی تھی۔

    امریکی طالبہ کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ میں ریٹائرڈ اور موجودہ فوجیوں کے ساتھ کام کروں اور میری ملازمت کے دوران بھی گریفن میرے ساتھ رہے۔

  • ایبٹ آباد: اسکول میں ساتھی کی فائرنگ، طالب علم جاں بحق

    ایبٹ آباد: اسکول میں ساتھی کی فائرنگ، طالب علم جاں بحق

    ایبٹ آباد: صوبہ خیبرپختونخواہ کے اسکول میں ساتھی کی فائرنگ سے نویں جماعت کا طالب علم جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر ایبٹ آباد میں قائم ایک اسکول میں ساتھی کی فائرنگ سے نویں جماعت کا طالب علم عثمان شبیر جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کلاس روم میں معمولی تکرار پر گولی چلا دی گئی، ملزم حیدر علی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ایبٹ آباد، نجی اسکول میں ایڈمن افسر نے احتجاجی طلباء پر فائرنگ کردی

    پولیس حکام کے مطابق طالب علم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ ناقص سکیورٹی پر اسکول انتظامیہ کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال اپریل میں لاہور کے اسکول میں فائرنگ سے طالب علم جاں بحق ہوگیا تھا۔

    واضح رہے کہ لاہور کے علاقے بہار کالونی میں نجی اسکول کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے میں ایک طالبعلم جاں بحق جبکہ سکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا تھا۔

  • طالبہ سے جنسی زیادتی، اماراتی نوجوان کو عمر قید کی سزا

    طالبہ سے جنسی زیادتی، اماراتی نوجوان کو عمر قید کی سزا

    دبئی : عدالت نے اماراتی نوجوان کو مصری طالبہ سے  زیادتی  کے جرم میں  25 برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت نے بدھ کے روز  24 سالہ اماراتی شہری کو  طالبہ کی عصمت دری، تشدد اور غیر اخلاقی ویڈیو فلمانے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی۔

    پبلک پراسیکیوٹرنے عدالت کو بتایا کہ 24 سالہ اماراتی نوجوان نے بنگلے میں گھس کر  مصری طالبہ کو ایک کمرے میں بند کر دیا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    دبئی کورٹ نے پہلے مرحلے میں ملزم کو عصمت دری، جنسی تشدد اور سائبر کرائم کے مقدمے میں مجرم قرار دیتے ہوئے25 برس قید کی سزا سنائی ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہےکہ یہ واقعہ رواں برس 4 جون کو دبئی کے علاقے الورقہ میں واقع ایک بنگلے میں پیش آیا تھا۔

    متاثرہ مصری طالبہ نے شکایت درج کروائی تھی کہ ’میں اپنے بنگلے میں داخل ہوئی، تو ملزم وہاں موجود تھا، وہ مجھے اوپر کمرے  میں لے گیا، جہاں اس نے مجھ سے غیراخلافی فعل کرنا چاہا، لیکن میرے انکار کرنے پر اس نے زبردستی کی اور مجھ پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مجرم نے ابتداء میں خود پر عائد کیے گئے الزامات کی تردید کی تاہم طبی معائنہ مثبت آنے کے بعد عدالت نے مجرم کو سزا سناتے ہوئے جیل بھیجوا دیا۔

  • نجی اسکول کے طالب علم پر ٹیچر کا تشدد

    نجی اسکول کے طالب علم پر ٹیچر کا تشدد

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں نجی اسکول کے طالب علم پر ٹیچر نے تشدد کیا، اہلخانہ کے مطابق پولیس ان کی شنوائی نہیں کر رہی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے نجی اسکول میں زیر تعلیم 12 سالہ طالب علم کے والدین کا کہنا ہے کہ 16 نومبر کو ٹیچر نے بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ (ایف آئی آر) درج نہیں کی۔

    اہلخانہ کا کہنا ہے کہ متعدد بار ایڈیشنل آئی جی کے دفتر گئے کوئی شنوائی نہیں ہوئی، بچے سے ٹیچرز نے کہا کہ بیان دینا تشدد نہیں ہوا، ڈیسک سے گرا ہوں۔

    دوسری جانب 12 سال کے شاہ میر کا کہنا ہے کہ مجھے ٹیچر نے سر، ہاتھوں اور کمر پر ڈنڈے مارے۔ شاہ میر اے ایس آئی کا بیٹا ہے۔

    اہلخانہ کے مطابق پی آر او امداد نے 50 ہزار رشوت دے کر میڈیکل رپورٹ تبدیل کروائی۔

    اے آر وائی نیوز کے استفسار پر پولیس کا کہنا تھا کہ جب کچھ ہوا ہی نہیں تو مقدمہ کس بات کا کریں۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل کراچی میں ہی ایک نجی اسکول کا طالب علم پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا تھا۔ جاں بحق ہونے والے طالب علم کا نام محمد زونین تھا، جو تیسری جماعت کا طالب علم تھا۔

    اسکول انتظامیہ کے مطابق طالب علم کینٹین کی لائن میں‌ کھڑا تھا کہ اچانک وہ گر کر بے ہوش ہوگیا۔

    اسکول انتظامیہ کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ بچے کو مرگی کا دورہ پڑا تھا، البتہ اہل خانہ نے بچے کے ایسے کسی بھی مرض میں‌ مبتلا ہونے کی تردید کر دی تھی۔