Tag: Su-35

  • یوکرین کا بڑا دعویٰ، روسی سخوئی Su-35 جنگی طیارہ مار گرا دیا

    یوکرین کا بڑا دعویٰ، روسی سخوئی Su-35 جنگی طیارہ مار گرا دیا

    کیف: یوکرین کی جانب سے بڑا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ اس نے روس کا سخوئی Su-35 جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔

    روئٹرز کے مطابق یوکرین کی فوج نے ٹیلیگرام میسنجر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ فضائیہ نے ہفتے کی صبح ایک روسی Su-35 لڑاکا طیارے کو مار گرایا۔

    یوکرینی فوج کے مطابق یہ واقعہ آج صبح 7 جون، 2025 کو کرسک کی طرف پیش آیا، جب فضائیہ نے ایک کامیاب آپریشن کیا، فوج کی جانب سے اس سلسلے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

    روسی افواج نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، جب کہ روئٹرز آزادانہ طور پر اس رپورٹ کی تصدیق نہیں کر سکا ہے۔


    رافیل بنانے والی کمپنی نے ہزیمت کے باوجود بھارت پر پھر بھروسہ کرلیا


    یاد رہے کہ یوکرین کی سیکیورٹی ایجنسی ایس بی یو نے گزشتہ ہفتے 40 سے زائد روسی فوجی طیاروں پر ایک بڑا ڈرون حملہ کیا تھا، جس میں دسیوں Tu-95 اور Tu-22 اسٹریٹجک بمبار طیاروں کو نقصان پہنچایا گیا تھا یا انھیں تباہ کر دیا گیا تھا، ان طیاروں کو روس یوکرین پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل داغنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

  • روسی سخوئی 35 لڑاکا طیارے پہنچ گئے؟ ایران سے اہم خبر

    روسی سخوئی 35 لڑاکا طیارے پہنچ گئے؟ ایران سے اہم خبر

    تہران: ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی Su-35 لڑاکا طیاروں کی پہلی کھیپ ایران پہنچ گئی ہے۔

    العربیہ کے مطابق فارسی زبان کے ایک چینل نے ٹیلی گرام پر اطلاع دی کہ روسی سخوئی طیارے مغربی ایران کی ہمدان گورنریٹ کے فضائی اڈے پر پہنچائے گئے ہیں۔

    اسرائیلی میڈیا ذرائع نے بھی سخوئی 35 کے پہلے اسکواڈرن کی ایران کو ترسیل کے بارے میں متضاد رپورٹوں کی بات کی ہے، جب کہ ایرانی ویب سائٹ مڈل ایسٹ سپیکٹر نے سیٹلائٹ کے ذریعے لی گئی ایک تصویر شائع کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ہمدان گورنری میں ایئر بیس پر سخوئی-35 جنگجو طیاروں کے لیے 4 مضبوط ہینگرز قائم کیے گئے ہیں، اور 4 دیگر ہینگرز زیر تعمیر ہیں۔

    روسی مشیروں کے لیے رہائش کی تیاری کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، یہ روسی مشیر تربیت فراہم کرنے اور تکنیکی عملے کا انتظام کرنے کے لیے ایران آئیں گے۔

    برطانوی طوفان برٹ میں سعودی پائلٹ نے مسافروں سے بھرا طیارہ کیسے اتارا؟ سنسنی خیز ویڈیو وائرل

    اس کے برعکس دیگر رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سخوئی-35 لڑاکا طیاروں کے پہلے اسکواڈرن کی ایران آمد قریب ہے اور انھیں نوجہ ایئر بیس پر تعینات کیا جائے گا۔

    ان رپورٹوں کے گردش کرنے کے چند گھنٹے بعد ایک اسرائیلی سیکیورٹی میڈیا آؤٹ لیٹ ’’انٹیلی ٹائمز‘‘ نے بھی ایک رپورٹ شائع کی جس میں کہا گیا کہ روس نے Su-35 لڑاکا طیاروں کی پہلی کھیپ ایران کو منتقل کر دی ہ،ے اور یہ طیارے ہمدان کے ایئر بیس پر وصول کیے گئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ اپریل میں ایرانی میڈیا نے اسرائیل کو جواب دینے کے لیے ایران کی تیاریوں کے سلسلے میں روس کے ایس یو 35 جنگی طیاروں کی فراہمی کا اشارہ دیا تھا، لیکن یہ ترسیل ملتوی کی گئی تھی۔