Tag: sub inspector

  • لاہور : منشیات فروش پولیس افسر اور خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار

    لاہور : منشیات فروش پولیس افسر اور خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار

    لاہور پولیس کا سب انسپکٹر منشیات فروشی میں ملوث نکلا، نارکوٹکس انویسٹی گیشن یونٹ ساؤتھ نے سب انسپکٹر کو تین ساتھیوں سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی آر کے متن میں لکھا ہے کہ سب انسپکٹر سجاول نے ایک ملزم کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے 70کلو منشیات برآمد ہوئی تھی، مذکورہ افسر نے منشیات فروش کو8لاکھ روپے رشوت لے کر چھوڑ دیا۔

    ایف آئی آر کے مطابق سب انسپکٹرسجاول نے برآمد شدہ منشیات اپنے قبضےمیں لے لی، سب انسپکٹر نے منشیات فروخت کرنے کیلئے ایک معطل کانسٹیبل تکاثر سے رابطہ کیا۔

    معطل کانسٹیبل تکاثر سے50ہزار روپے فی کلو فروخت کا سودا طے پایا، جس نے5ہزار روپے فی کلو منشیات کی فروخت پر کمیشن طے کیا۔

    تکاثرمنشیات فروخت کرنے گیا تو این آئی یو ساؤتھ کی ٹیم نے اسے پکڑلیا، ملزم منشیات سپلائی کیلئے خاتون رخسانہ کا بھی سہارا لیتا تھا، تفتیش میں تمام حقائق سامنے آگئے۔

    این آئی یو نے سب انسپکٹرسجاول، معطل پولیس اہلکار تکاثر اورملزمہ رخسانہ کو گرفتار کرلیا، منشیات برآمد کرکے تینوں گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

  • فائیواسٹار چورنگی پر شہری سے مبینہ موٹرسائیکل چھیننے والا سب انسپکٹر نکلا

    فائیواسٹار چورنگی پر شہری سے مبینہ موٹرسائیکل چھیننے والا سب انسپکٹر نکلا

    کراچی : فائیواسٹار چورنگی پر شہری سے مبینہ موٹرسائیکل چھیننے والا سب انسپکٹر نکلا، سب انسپکٹر کامران سکیورٹی زون ٹو کا اہلکار اور بلاول ہاؤس پر تعینات ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں فائیواسٹارچورنگی پر پولیس اہلکار کی جانب سے موٹرسائیکل چھیننے کا معمہ حل ہوگیا ، شہری سے مبینہ موٹرسائیکل چھیننے والا سب انسپکٹر نکلا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر کامران کی حالیہ تعیناتی بلاول ہاؤس میں ہے ، ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا گیا کہ ملزم نے پکڑے جانے پر خود کو ساؤتھ انویسٹی گیشن کا افسر ظاہر کیا۔

    تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم نے اپنا نام پہلے علی شاہ بتایا، تاہم مزیدتفتیش کرنے پر پتہ چلا ملزم کانام کامران ہے اور سیکیورٹی زون 2 میں سب انسپکٹر ہے۔

    ذرائع کے مطابق کامران کیساتھ شلوار قمیض میں ملبوس ایک شخص موجود تھا، شہری کے مطابق کامران اس سے موٹرسائیکل چھین رہا تھا، سب انسپکٹر کیوں ایساکررہاتھا ، اس حوالے سے تفتیش کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب مبینہ پولیس اہلکار تاحال پولیس کی پہنچ سے دور ہے،سیکیورٹی زون ٹو کے مطابق مبینہ اہلکار ان کے پاس تعینات نہیں جبکہ مبینہ اہلکار ایس ایس یو کے ماتحت بھی کام نہیں کر رہا۔

    انکوائری کمیٹی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کے دیگر محکموں کو بھی چیک کر رہے ہیں اور مبینہ اہلکار سے پولیس کا رابطہ ہوگیا ہے ، رابطےپر ملزم نے بتایا تھا کہ وہ سکیورٹی زون ٹو کا اہلکار ہے اور بلاول ہاؤس پر تعینات ہے، جلد تحقیقات کرکے اصلیت سامنے لائیں گے۔

    یاد رہے 5 اسٹار چورنگی پر پولیس اہلکار کی شہری سے مبینہ طور پر موٹر سائیکل چھیننے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی ، موٹر سائیکل چھیننے پر متاثرہ شہری نے شور مچایا تو عوام کا رش لگ گیا، جس کی وجہ سے شہری کی موٹرسائیکل بچ گئی۔

  • کراچی : شہری کے اغواء میں ملوث سب انسپکٹر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

    کراچی : شہری کے اغواء میں ملوث سب انسپکٹر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

    کراچی : انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اغواء برائے تاوان کے الزام میں برطرف سب انسپکٹر ملزم محمد اسلم اور ملزم زبیر کو 7جنوری تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قانون کا محافظ ہی شہری کے اغواء میں ملوث نکلا، کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں اغوا برائے تاوان کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    عدالت نے برطرف سب انسپکٹر ملزم محمد اسلم اور ملزم زبیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے، عدالت نے پولیس کو7 جنوری تک ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    اس موقع پر پولیس نے بتایا کہ مذکورہ ملزمان نے9نومبر کو مغوی اعجازالحق نامی شخص کو دکان سے اغوا کیا اور مغوی کے اہلخانہ کو فون کرکے رقم منگوائی، پولیس افسر ملزم محمد اسلم نے وردی میں واردات کی تھی۔

    بعد ازاں اہل خانہ سے20ہزارروپے لے کرمغوی کو چھوڑ دیا گیا، ملزم محمداسلم تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں تعینات تھا، ملزمان کیخلاف زمان ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی، پولیس نے سی ٹی ڈی کے دفتر پر چھاپہ مار کر افسر کو گرفتار کرلیا

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ سینٹرل پولیس نے سی ٹی ڈی آفس پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے شہری کو اغوا کرکے تاوان مانگنے والے اے ایس آئی کو گرفتار کیا تھا۔

    ٹیم نے چھاپہ کے دوران مغوی کو بھی بازیاب کرالیا تھا، پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی اہلکار نے ایل خانہ سے دس لاکھ روپے مغوی کی رہائی کے لیے مانگ رکھے تھے۔

  • گوجرانوالہ میں‌ سب انسپکٹر کا محنت کش پر بدترین تشدد

    گوجرانوالہ میں‌ سب انسپکٹر کا محنت کش پر بدترین تشدد

    گوجرانوالہ: وزیر آباد میں سب انسپکٹر نے گاڑی سے ٹکرانے پر چنگ چی رکشا ڈرائیور کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کی حالت غیر ہوگئی اور اسے اسپتال منتقل کردیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے اہلکار کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز گوجرانوالہ کے نمائندے غلام فرید کے مطابق تھانہ وزیرآباد کا سب انسپکٹر سمیع اللہ محنت کش کی چاند گاڑی اپنی گاڑی سے ٹکرانے پر مشتعل ہوگیا اور محنت کش کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس پر محنت کش بے ہوش ہوگیا۔

    رپورٹر کے مطابق سول کپڑوں میں ملبوس سب انسپکٹر کی گاڑی پر واضح طور پر پولیس لکھا ہوا تھا، وہ اور اس کے ساتھی نے غریب ڈرائیور کو ڈنڈوں اور لوہے کی راڈ سے بھی مارا لوگوں نے اسے بارہا منع کیا تاہم اس نے خود کو پولیس والا ظاہر کرتے ہوئے مجمع پر بھی رعب جمایا۔

     شہریوں نے کافی بیچ بچاؤ کرایا مگر سب انسپکٹر باز نہ آیا اور شہریوں سے بھی بدتمیزی کی جس پر شہریوں نے سب انسپکٹر کو پکڑا کر اس کی دھنائی کرنے کی کوشش کی بعدازاں سب انسپکٹر وہاں سے بھاگ نکلا۔

    تشدد کے دوران محنت کش معافیاں مانگتا رہا مگر انہیں ترس نہ آیا اور مسلسل لاتوں، گھونسوں اور لوہے کی راڈ لگنے سے وہ زخمی ہوگیا، شہریوں نے ایمبولینس طلب کرکے اسے اسپتال منتقل کیا۔

    اطلاعات کے مطابق میڈیا پر خبر نشر ہوتے ہی وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر کو معطل کرنے کا حکم جاری کردیا۔