Tag: sub marine

  • بھارت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچانے والی آب دوز کے اعزازمیں تقریب

    بھارت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچانے والی آب دوز کے اعزازمیں تقریب

    کراچی: سنہ 1971 کی پاک بھارت جنگ میں بھارتی بحریہ کو ناکوں چنے چبوانے والی آب دوز کا یاد میں آج ’ ہنگور ڈے‘ منایا جارہاہے، آب دوز اور اس کے عملے کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج پاک بحریہ نے ’ ہنگورڈے کی خصوصی تقریب منعقد کی جس کے مہمان خصوصی وائس ایڈ مرل عبید اللہ خان تھے ، تقریب میری ٹائم میوزیم کراچی میں منعقد کی گئی۔

    ہنگور نامی اس آب دوز نے بھارت کے ککری نامی جنگی بحری جہاز کو سمندر برد کرد یا تھا جبکہ کرپان نامی جہاز کو بھی شدید نقصان پہنچایا تھا۔ جنگِ عظیم دوئم کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب کسی آب دوز نے جنگی بحری جہاز کو غرقاب کیا تھا۔

    آب دوز کا بنیادی کام سمندوں میں دشمن کے جہازوں کی نقل و حمل کو روکنا اور دشمن کی جانب سے بچھائی گئی سمندری مائنز کا صفایا کرنا ہوتا ہے، تاہم کسی بھی جھڑپ میں دشمن سے نپٹنے کے لیے آب دوز تارپیڈو نامی میزائل سمیت دیگر ہتھیاروں سے بھی لیس ہوتی ہے اور اسی خوف سے دشمن کے بحری جہاز آب دوز کی موجودگی میں بہت احتیاط سے حرکت کرتے ہیں۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل عبید اللہ خان نے بتایا کہ جنگ کے دوران ’ہنگور‘ نے دشمن پر تین حملے کیے تھے ۔ پہلا حملہ ناکام ہوگیا تھا جبکہ دوسرے اور تیسرے حملے میں دشمن کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا تھا۔ ان کا ایک جہاز تباہ و برباد جبکہ دوسرا ناکارہ ہوکر رہ گیا تھا۔

    انہوں نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ میں اپنے نوجوان کو تلقین کروں گا کے کوئی وقت ایسا نہیں آنا چاہے، جب آپ یہ سمجھیں کہ آپ اچھے ہو گئے ہیں اور مزید بہتری کی گنجائش نہیں ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر وقت یہ خیال رکھنا چاہیئے کہ ابھی اور بہتر کرنے کی گنجائش ہے اور گنجائش ڈھونڈنے میں ہی کامیابی ہے۔ تقریب میں ہنگور نامی اس آب دوز اور اس کے شیر دل عملے کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا تھا۔

  • پاکستان اور چین کا اہم دفاعی معاہدہ

    پاکستان اور چین کا اہم دفاعی معاہدہ

    بیجنگ: پاکستان چین سے آٹھ آبدوزیں خریدنے کا معاہدہ کرنے کے قریب ہے جن کی مالیت چارسے پانچ بلین امریکی ڈالر ہوگی اور یہ چین کی اب تک کی سب سے بڑی ہتھیاروں کی فروخت ہوگی۔

    ذرائع نے پاکستانی ڈیفنس کمیٹی میں ہونے والی ایک سماعت کے حوالے سے بتایا ہے کہ خریداری کا فیصلہ ہوچکا ہے لیکن ابھی تفصیلات طے نہیں کی گئی ہیں۔

    ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ چین کے ساتھ اس موضوع پر مذاکرات آخری مرحلوں میں ہیں۔

    چین کی وزارت ِدفاع اوروزارت ِخارجہ نے اس معاملےمیں تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

    چین اورپاکستان ایک دوسرے کے دیرینہ اتحادی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی نوعیت کے معاہدے ہیں اور چین ماضی میں بھی پاکستان کو بھاری ہتھیار فروخت کرتا رہاہے۔

  • کراچی:دفائی نمائش آئیڈیاز2014آج سے ایکسپو سینٹر میں شروع

    کراچی:دفائی نمائش آئیڈیاز2014آج سے ایکسپو سینٹر میں شروع

    کراچی:آٹھویں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014 آج سے ایکسپو سینٹر میں شروع ہورہی ہے، جس کا افتتاح وزیراعظم نوازشریف کریں گے۔

    کراچی میں چار روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014میں جنگی سازوسامان کی نمائش کی جائے گی جب کہ جنگی ٹینک الخالد، جے ایف 17 تھنڈرطیارہ،بکتر بند گاڑیاں اور میزائلوں سے لیس کشتیوں سمیت مقامی سطح پر تیار کی گئی دیگر دفاعی مصنوعات بھی نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔

    کراچی میں منعقد ہونے والی اس نمائش میں پاکستان سے اہم دفاعی معاہدہ کرنے والا ملک روس بھی پہلی بار شرکت کرے گا جب کہ نمائش کے موقع پر غیر ملکی مندوبین،اہم سرکاری حکام اور نمائش کے شرکاء کے درمیان کئی اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں بھی ترتیب دی گئی ہیں۔