Tag: submarine cable

  • پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ، صارفین کیلئے اہم خبر

    پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ، صارفین کیلئے اہم خبر

    اسلام آباد :پاکستان کے ساحل سے تقریباً 400 کلومیٹر دور سب میرین کیبل سسٹم میں کیبل کٹنے کے باعث پورے ملک میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرانس ورلڈ سب میرین کیبل سسٹم میں ایک کیبل کٹ گئی، جس کے بعد انٹرنیٹ سروسز میں کمی ہوسکتی ہے۔

    پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹرانس ورلڈ سب میرین کیبل سسٹم 1,300 کلومیٹر پر محیط ہے، جو پاکستان، متحدہ عرب امارات اور عمان کو ملاتا ہے۔

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے مزید بتایا کہ پاکستان کے ساحلوں سے تقریباً 400 کلومیٹر دورکیبل کٹی ہے، کنسورشیم انٹرنیٹ فراہمی کے لیے ایڈ ہاک بینڈوڈتھ کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔

    پی ٹی اے کے مطابق خرابی کی جگہ اور انٹرنیٹ کی بحالی کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں پاکستان سے افریقا جانے والی انٹرنیٹ سپلائی کیبل میں خرابی کے باعث ایک ٹیرا بائٹ سسٹم سے نکل گئی تھی، جس کے نتیجے میں پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی تھی۔

    ترجمان پی ٹی سی ایل نے کہا تھا کہ انٹرنیٹ ٹریفک زیادہ ہونے پر صارفین کو کنیکٹیویٹی کے مزید مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

  • پاکستان میں انٹرنیٹ سروس کیوں متاثر ہوئی؟ وجہ سامنے آ گئی

    پاکستان میں انٹرنیٹ سروس کیوں متاثر ہوئی؟ وجہ سامنے آ گئی

     اسلام آباد: انٹرنیٹ سپلائی کیبل میں خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہوگئی ہے۔

    ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق پاکستان سے افریقا جانے والی انٹرنیٹ سپلائی کیبل میں خرابی کے ایک ٹیرا بائٹ سسٹم سے نکل گئی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں زیادہ استعمال کے باعث انٹرنیٹ سروس مزید متاثر ہونے کا امکان ہے۔

    ترجمان پی ٹی سی ایل نے کہا کہ انٹرنیٹ ٹریفک زیادہ ہونے پر صارفین کو کنیکٹیویٹی کے مزید مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل چینلز پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ "خرابی کی وجہ اور صحیح جگہ کا تعین کیا جا رہا ہے لیکن ہمیں یقین نہیں ہے کہ یہ مسئلہ کب حل ہوگا۔”

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ بین الاقوامی سب میرین سی وی ایم 4 کیبل میں خرابی کی وجہ سے سروسز میں خلل پڑا ہے ۔