Tag: substandard

  • خبردار !! درد اور بخار کیلئے یہ دوا استعمال نہ کریں

    خبردار !! درد اور بخار کیلئے یہ دوا استعمال نہ کریں

    اسلام آباد : ڈریپ نے درد اور بخار کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دیتے ہوئے بارپون سسپنشن کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری کردیا۔

    ڈریپ اعلامیہ کے مطابق بارپون سسپنشن 100ایم جی جیسم فارما رسالپور کا تیارکردہ ہے، سنٹرل ڈرگ لیب کراچی سے بارپون سسپنشن کے بیچ 202کوغیر معیاری قرار دیا گیا۔

    ادارے کا کہنا ہے کہ بارپون سسپنشن کا سیمپل کوالٹی ٹیسٹ کے معیار پر پورا نہیں اترا، غیر معیاری بارپون سسپنشن کا استعمال ری ایکشن کرسکتا ہے۔

    drap

    ڈریپ کے مطابق غیر معیاری بارپون سسپنشن سے مرض پیچیدگی اختیار کرسکتا ہے، کمپنی بارپون سسپنشن کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سپلائی نہ کرے۔

    غیر معیاری دوا کا استعمال مریض کی جان کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے, غیر معیاری دوا کا استعمال جگر، گردے کیلئے نقصان دہ ہوسکتا ہے اس کے علاوہ بخار کی غیر معیاری دوا کا استعمال خون کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔

    الرٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کمپنی بارپون سسپنشن کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سے واپس منگوائے، فارمیسیز بارپون سسپنشن کے متاثرہ بیچ کی سیل فوری ترک کریں۔

  • پاکستان ہاکی کی زبوں حالی کی اہم وجہ منظر عام پر

    پاکستان ہاکی کی زبوں حالی کی اہم وجہ منظر عام پر

    کراچی: پاکستان ہاکی کی زبوں حالی کی اہم وجہ سامنے آگئی، قومی کھلاڑیوں کی اکثریت کا فٹنس لیول غیر معیاری نکل آیا۔

    ذرائع کے مطابق دو روزہ فٹنس کیمپ میں تیم منجمنٹ کی مطلوبہ فٹنس پر کوئی بھی پورا نہ اترسکا، بارہ کھلاڑی طے شدہ بنچ مارک کے قریب ضرور پہنچ پائے، ٹیم مینجمنٹ اپنی رپورٹ اور سفارشات پی ایچ ایف کو کل جمع کرائے گی۔

    فٹنس مسائل سامنے آنے کےبعد کھلاڑیوں کے سینٹرل کانٹریکٹ خطرے میں پڑگئے ہیں، کیونکہ فیڈریشن نے سینٹرل کانٹریکٹ فٹنس سے مشروط کررکھا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے فٹنس ٹرائلز میں بتیس کھلاڑیوں کو مدعو کیا تھا جس میں سے بیس کھلاڑیوں کو اے ، بی اور سی کیٹگری میں پچاس، چالیس اور تیس ہزار روپے ماہانہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • پنجاب کے45کوکنگ آئل اور گھی مضر صحت قرار

    پنجاب کے45کوکنگ آئل اور گھی مضر صحت قرار

    فیصل آباد: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پینتالیس کوکنگ آئل اور گھی صحت کیلئے مضر قراردے دیے جبکہ فیصل آباد میں لیگی ایم پی اے کی فیکٹری کا کوکنگ آئل بھی غیر معیاری نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے پینتالیس کوکنگ آئل اور گھی مضر صحت قراردے دیے، ذرائع کے مطابق ایک سو اکیاون میں سے بیانوے مصنوعات معیاری قرار دی گئیں لیگی ایم پی اے نواز ملک کی فیکٹری کا کوکنگ آئل اور گھی بھی انسانی صحت کے لئے مضر قرار دیا گیا۔

    فیل ہونے والے ہر ادارے کو دس لاکھ روپے جرمانہ اور مارکیٹ سے مال اٹھانے کی ہدایت کردی گئی ،ایک ماہ بعد دوبارہ نمونے لئے جائیں گے ، معیار بہتر نہ ہونے پر فیکٹری سیل کردی جائے گی، تجزیے میں فیل اور مضر صحت قرار پانے والی کوکنگ آئل پراڈکٹس میں کسان سن فلاور کوکنگ آئل ، ایوا سن فلاو ر کوکنگ آئل ، درجہ اول کوکنگ آئل، سحر کو کنگ آئل شامل ہیں ، جبکہ بناسپتی گھی میں سلویٰ، شاہ تاج ، گائے ، سحر، سویرا ، یادگار ، درجہ اول انسانی استعمال کے لیے مضر قرار دیئے گئے ہیں۔

    امبر بناسپتی، پیوررائل پریمیر ، شہباز ، کیئر ، مجاہد بھی تجزیے میں فیل ہو گئے ۔ ایشیا، خیبر ، عسکری ، لطیف ، کوثر، حفیظ ، تازہ، دعا، مہر بناسپتی بھی انسانی استعمال کے لیے مضر صحت قرار دیئے گئے ہیں۔

    چودہ پراڈکٹس کے نمونے کم غذائی اجزاء کی موجودگی پر غیر معیاری قرار دیئے گئے ہیں، ان میں شان کوکنگ آئل، اسلام آباد، مروہ، ایوین، ایشیاء پیور، ہانڈی، شاہ تاج پریمیم کوکنگ آئل ، داتا، پرائم ، غوثیہ، ممتا، آشیانہ اور مہر بناسپتی، سویا سپریم، انعام، رانی گولڈ، تازہ گولڈ، رحمت، مالٹا بناسپتی غیر معیاری قرار دیئے گئے ۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔