Tag: Successful Experience

  • کھجور سے پرفیوم اور شیمپو سمیت متعدد مصنوعات تیار

    کھجور سے پرفیوم اور شیمپو سمیت متعدد مصنوعات تیار

    سعودی عرب میں کھجور ہر دسترخوان کی زینت ہوتا ہے لیکن آپ کو یہ سن کر حیرت ہوگی کہ اب کھجور سے مہنگے ترین پرفیوم اور شیمپو سمیت دیگر مصنوعات بھی تیار کی جارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کھجور کی دنیا میں 30 سال کا تجربہ رکھنے والے سرمایہ کار اور کسان علی الیاسین نے پرفیوم اور شیمپو سمیت 60 مصنوعات تیار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

    علی الیاسین نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے 1998ء میں کھجور کے درخت اگانے اور اس کے اجزاء سے مختلف اشیاء تیار کرنا شروع کردی تھیں۔

    پرفیوم

    انہوں نے کہا کہ پھر 2015ء میں ہم نے کھجور کے پاؤڈر تیار کرکے کھجور کے درختوں کی دنیا میں مینوفیکچرنگ انڈسٹریز کے منصوبے کا آغاز کیا، ہم نے کھجور کو خشک کیا اور ان کی نمی کو ہٹا کر ایک ایسا پاؤڈر بنایا جو سفید شکر کی جگہ لے سکے۔

    کھجور

    انہوں نے مزید کہا کہ ان کوششوں کے ضمن ہم آج تک 60 متبادل مصنوعات تیار کرنے میں کامیاب رہے ہیں، جن میں کھجور کے کیپسول، گولیاں، لیکن پرفیوم کا خیال ہماری جدید ترین پروڈکٹ ہے۔

    الیاسین نے نشاندہی کی کہ کھجور کے عطر کا خیال کھجوروں کی اہم خصوصیات سے متاثر ہونے کے بعد کیا۔

    سعودی عرب

    انہوں نے مزید کہا کہ میں نے بہترین خام سے خوشبو دار تیل شامل کرنے کے علاوہ کھجور سے نکالے گئے بہترین قدرتی عناصر کا استعمال کیا جس سے پرفیوم تیار کیا گیا ہے۔

  • پاکستان میں ہائبرڈ مرچوں کی کاشت کا کامیاب تجربہ

    پاکستان میں ہائبرڈ مرچوں کی کاشت کا کامیاب تجربہ

    لاہور : پاکستانی کسانوں نے ہائبرڈ مرچوں کی کاشت کا کامیاب تجربہ کرکے بھارت سے چین برآمد ہونے والی مرچوں کا کاروبار چھین لیا۔

    پاکستان اور چینی نجی کمپنیوں نے ہائیبرڈ مرچوں کی کاشت کا کامیاب تجربہ کرلیا، عام مرچوں کے مقابلے میں ان ہائیبریڈ مرچوں کی لمبائی پانچ سے چھ انچ ہے۔

    ہائبرڈ مرچوں کی کامیاب کاشت کے بعد اب ملک کے مختلف شہروں میں تیس ہزار ایکڑ پر اس کی کمرشل کاشت شروع ہوگئی ہے۔

    ڈاکٹر عبدالرشید مرچوں کے کاشتکاروں کا کہنا ہے یہ منصوبہ نا صرف ملکی معیشت بلکہ کسانوں کی معاشی زندگی میں انقلاب ثابت ہوگا۔

    کسان چینی کمپنی کے مطابق پاکستان میں کاشت ہونے ولی تمام ہائبرڈ مرچوں کی پیداوار چین برآمد کی جائے گی جس سے پاکستان پانچ سالوں میں 75 ملین ڈالر زر مبادلہ کما سکے گا۔

  • امریکا نے نیوکلیئر گریوٹی بم کا کامیاب تجربہ کرلیا

    امریکا نے نیوکلیئر گریوٹی بم کا کامیاب تجربہ کرلیا

    واشنگٹن : امریکہ نے نیوکلیئر گریویٹی بم کا کامیاب تجربہ کرلیا، یہ تجربہ امریکی ریاست نیو اڈا میں کیا گیا۔

    روسی ٹی وی سے نشر ہونے والی تفصیلات کے مطابق امریکہ نے نیوکلیئر بم B 61 12 کا کامیاب تجربہ امریکی ریاست نیواڈا میں کیا۔

    یہ تجربہ این این ایس اے اور امریکی ائر فورس نے مشترکہ طور پر کیا۔ بم گرانے کے اس عمل کو جدید گریویٹی نیوکلیئر بم کا نام دیا گیا ہے۔ یہ بم ایف 16 کے ذریعے با ٓسانی گرایا جا سکتا ہے۔

    امریکی حکام کا کہنا تھا کہ بہت جلد یہ بم نیٹو فورسز کو فراہم کردئیے جائیں گے.

    واضح رہے کہ جمعرات کی شام سات بجے امریکہ کی جانب سے افغانستان میں دنیا کا سب سے بڑا نان نیوکلیئر بم ایم او اے بی گرایا گیا تھا۔

    علاوہ ازیں شمالی کوریا کی جانب سے ممکنہ طور پر ایٹمی تجربہ کا بھی امکان ہے، تاہم مبصرین امریکہ کے اس نیوکلیئر گریویٹی بم کے تجربے کو بھی شمالی کوریا کے ساتھ حالیہ امریکی کشیدگی کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔