Tag: Successful experiment

  • امریکہ کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل گرانے کا کامیاب تجربہ، ویڈیو جاری

    امریکہ کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل گرانے کا کامیاب تجربہ، ویڈیو جاری

    واشنگٹن : امریکہ نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کو گرانے کا پہلا کامیاب تجربہ کرلیا، جاپان کی بحری سیلف ڈیفنس فورس بھی مذکورہ انٹرسیپٹر میزائل کی تنصیب کرے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے جزائر مارشل کے ایک آزمائشی مقام پر پہلے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ امریکہ کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ اس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کو گرانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

    اس مقصد کے لیے امریکہ اور جاپان کا مشترکہ طور پر تیار کردہ انٹرسیپٹر میزائل استعمال کیا گیا۔ وزارت کی میزائل دفاع کی ایجنسی نے گزشتہ روز بتایا کہ ایس ایم 3 بلاک آئی آئی اے انٹرسیپٹر میزائل نے ہوائی کے قریبی سمندر میں پیر کے روز اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

    ایجنسی نے بتایا کہ ہوائی سے 4 ہزار کلومیٹر سے زائد فاصلے پر واقع جزائر مارشل کے ایک آزمائشی مقام سے ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل داغا گیا۔ ایک جدید ریڈار سے اس ہدف کی نشاندہی کی گئی اور ایجس نظام سے لیس تباہ کن بحری جہاز سے فائر کیے گئے انٹرسپٹر نے ہدف کو مار گرایا۔

    درمیانے فاصلے کے بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کرنے کے تجربات پہلے ہی کیے جا چکے ہیں۔ تاہم، بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کو نشانہ بنانے کا پیر کے روز یہ پہلا تجربہ تھا۔

    امریکہ نے بظاہر شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کے مدنظر اپنے میزائل دفاعی نظام میں بہتری کا مظاہرہ کیا ہے۔ امریکہ، شمالی کوریا کی میزائل ترقی سے متعلق شدید خدشات کا اظہار کر چکا ہے۔

    واضح رہے کہ جاپان کی بحری سیلف ڈیفنس فورس بھی ایس ایم 3 بلاک آئی آئی اے انٹرسیپٹر میزائل کی تنصیب کرے گی۔

  • جنوبی کوریا : بغیر پائلٹ جدید ڈرون ٹیکسی کا کامیاب تجربہ

    جنوبی کوریا : بغیر پائلٹ جدید ڈرون ٹیکسی کا کامیاب تجربہ

    سیئول : جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ایک ڈرون ٹیکسی کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے، یہ ایشائی ملک 2025ء تک شہروں میں ڈرون پروازوں کے ذریعے فضائی ٹریفک عام کرنا چاہتا ہے۔

    ہم نے فلموں میں تو اندرون شہر سفر کے لیے اڑنے والی کئی گاڑیاں دیکھی ہیں لیکن جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ڈرون ٹیکسی کی آزمائشی پرواز نے اب اسے حقیقت بنا دیا ہے۔

    جنوبی کوریا میں بڑھتی ہوئی ٹریفک بہت بڑا مسئلہ ہے، لیکن حکمرانوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے اور اس میں کمی لانے کیلئے ڈرون ٹیکسی کا تجربہ کیا جائے۔

    اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آئندہ پانچ سال تک ان ڈرون پروازون کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا، جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں چینی کمپنی نے ایک ڈرون ٹیکسی کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ یہ ایشائی ملک 2025ء تک شہروں میں ڈرون پروازوں کے ذریعے فضائی ٹریفک عام کرنا چاہتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ یہ پروازیں مکمل محفوظ ہوں اور مسافروں وقت کا بچانے کا بھی باعث بنے۔

    اس کے علاوہ سیئول ایئر پورٹ پر ان ڈرون ٹیسکیوں کا ٹرمینل بھی بنایا جائے گا جس کے باعث مسافر کم قوت میں اور بغیر کسی رکاوٹ کے ایئر پورٹ پہنچ جائیں گے۔