Tag: sucide

  • کراچی: تین روز سے بھوکا شخص خود کشی کے لیے پیڈیسٹرین پل پر چڑھ گیا (ویڈیو)

    کراچی: تین روز سے بھوکا شخص خود کشی کے لیے پیڈیسٹرین پل پر چڑھ گیا (ویڈیو)

    کراچی: پاکستان کے معاشی حب کراچی میں تین روز سے بھوکا شخص غربت سے تنگ آ کر خود کشی کے لیے پیڈیسٹرین پل پر چڑھ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھوک میں مبتلا شخص نے پیڈیسٹرین پل سے کودنے کی کوشش کی تاہم ٹریفک پولیس اہل کار کی عقل مندی اور بہادری سے ایک قیمتی جان بچ گئی۔

    تین روز سے بھوک میں مبتلا غریب شخص یونیورسٹی روڈ فیضان مدینہ کے قریب پیڈیسٹرین پل پر چڑھ کر خود کشی کرنے پہنچ گیا تھا، واقعے کی ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی۔

    تین روز سے بھوک میں مبتلا شخص کودنے ہی والا تھا کہ اسی دوران ٹریفک پولیس اہل کار جاوید احمد پل پر چڑھا اور ان کی ہوش مندی کے باعث بھوکے شخص کی جان بچ گئی۔

    ٹریفک اہل کار نہ صرف شہری کو خود کشی سے روکنے میں کامیاب رہا بلکہ انھوں نے تین دن سے بھوکے شخص کو کھانا بھی کھلایا اور غریب شخص کو اپنی حیثیت کے مطابق امداد بھی دی۔

    موقع پر موجود افراد نے ٹریفک اہل کار جاوید احمد کے اس اقدام کو سراہا۔

  • مصر : دادی نے کیوں ڈانٹا ؟ دس سالہ بچے نے خود کو پھانسی لگالی

    مصر : دادی نے کیوں ڈانٹا ؟ دس سالہ بچے نے خود کو پھانسی لگالی

    قاہرہ : دس سالہ بچے کو دوستوں سے سامنے دادی کا ڈانٹنا اتنا برا لگا کہ اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، گھر والے پورے علاقے میں بچے کو تلاش کرتے رہے اور اس کی لاش گھر کے ایک کمرے میں لٹکی ہوئی ملی۔

    تفصیلات کے مطابق مصر کی کمشنری الدقھلیہ کے ایک گاؤں میں ایک دس سالہ بچے نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی، اس سے قبل جب گھر والوں نے اسے گھر میں نہ پایا تو اس کے بارے میں سب کو تشویش لاحق ہوئی جس پر اسے پورے گاؤں میں تلاش کیا گیا مگر وہ نہ ملا۔

    مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق بچے کے ایل خانہ کو یہ خیال ہی نہیں آیا کہ اسے گھر کے کمروں میں بھی دیکھا جائے وہ یہی سمجتھے رہے کہ بچہ دوستوں کے ساتھ کھیل میں مگن ہو کر کہیں دور نکل گیا ہے۔

    بعد ازاں ہر طرف سے تلاش میں ناکامی کے بعد تھک ہار والدین اور عزیز اقارب واہس گھر پہنچے تو گھر کے ایک بند خالی کمرے میں اس کی لاش رسی سے لٹکی ہوئی ملی جسے دیکھ کر ان کے اوسان خطا ہوگئے۔

    نعش کو دیکھتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا، اہل خانہ نے فوری طور پر پولیس کو آگاہ کیا جس نے آتے ہی نعش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا۔

    پولیس کو ابتدائی طور پر تحقیقات میں پتہ چلا کہ بچہ کافی دیر سے غائب تھا، اہل خانہ سے فرداً فرداً تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ بچہ اپنے دوستوں کے ساتھ گھر سے باہر کھیل رہا تھا جس پر دادی نے اسے دوستوں کے سامنے ڈانٹا اوربرابھلا کہا تھا، دادی کی ڈانٹ کے بعد سے بچے کو کسی نے نہیں دیکھا تھا۔

    بچے کے دوستوں سے بھی جب تحقیق کی گئی تو معلوم ہوا کہ دادی کی ڈانٹ سن کر بچہ گھر میں ہی چلا گیا تھا جس سے پولیس نے یہ نتیجہ نکالا کہ بچہ دادی کی ڈانٹ برداشت نہ کر سکا اور خاموشی سے گھر کے ایک کمرے میں جو استعمال میں نہیں تھا وہاں  جاکر پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

  • جدہ میں غیر ملکی شخص نے پھندے سے لٹک کر خود کشی کرلی

    جدہ میں غیر ملکی شخص نے پھندے سے لٹک کر خود کشی کرلی

    جدہ : بھارت سے تعلق رکھنے والے شخص نے حالات سے تنگ آکر زندگی کا خاتمہ کرلیا، چھت سے پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق جدہ کے علاقے الجوہرة محلے میں ایک گھر سے بھارتی باشندے کی لاش ملی ہے، اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا۔

    ابتدائی طور پر پولیس نے قانونی کارروائی کیلئے لاش اسپتال منتقل کردی ہے، پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کا تعلق بھارت سے ہے اور وہ روزگار کی غرض سے سعودی عرب آیا تھا، اس کی لاش ٹین کے شیڈ کی چھت سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔

    پولیس کے مطابق غالب گمان یہی ہے کہ متوفی نے خود کشی کی ہے تاہم یہ قتل کا کیس نہیں لگ رہا، مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔