Tag: suffers

  • امریکا کا جدید ترین جنگی طیارہ ایف 35 حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ

    امریکا کا جدید ترین جنگی طیارہ ایف 35 حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ

    واشنگٹن : امریکی فورسز کا جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے لیس ایف 35 جنگی طیارہ مرین کارپس ایئر اسٹیشن بیوفورٹ کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیرولینا کے جنوبی علاقے میں بیوفورٹ کاؤنٹی میں امریکی فورسز کا جدید ترین جنگی طیارہ ایف 35 مرین ایئر اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا، تاہم خوش قسمتی سے طیارے کا پائلٹ خوفناک حادثے میں زندہ بچ گیا۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی فورسز کے حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ایف 35 جنگی طیارہ بہت مہنگا طیارہ ہے جو جدید اسلحے سے لیس ہوتا ہے، امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 30 سے 40 برسوں کے دوران 3 ہزار ایف 35 جنگی طیارے فروخت کرنے کا منصوبہ ہے۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے لیس ایف 35 طیارے میں کئی خصوصیات ہیں لیکن اہم بات یہ ہے کہ مذکورہ طیارہ ہیلی کاپٹر کی مانند ٹیک آف اور لینڈنگ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ایف 35 جنگی طیارے کی مالیت 10 کروڑ امریکی ڈالر ہے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ امریکی جنگی طیارے ایف 35 بی نے جمعرات کے روز افغانستان میں طالبان کے خلاف پہلا کامیاب آپریشن کیا تھا، جبکہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل نے 4 ماہ بعد ایف 35 اے سے دو حملے کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

  • بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی ایک آنکھ خراب ہوگئی

    بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی ایک آنکھ خراب ہوگئی

    ممبئی: سری لنکن نژاد بھارتی حسینہ بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی ایک آنکھ مستقل طور پر خراب ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ مارچ کے ماہ میں وہ فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اچانک ان کی آنکھ میں چوٹ لگ گئی تھی۔

    اداکارہ جیکولین نے بہت ہی کم عرصے میں اپنی جاندار اداکاری کی بدولت بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنائی اور ان دونوں وہ سلمان خان کے ہمراہ ریس 3 کی پروموشن میں مصروف ہیں، اداکارہ فلم میں مختلف اسٹنٹس کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔

    جیکولین فرنینڈس نے آنکھ سے متعلق تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کی آنکھ کی پتلی ٹیڑھی دیکھی جاسکتی ہے۔

    جیکولین کا کہنا تھا کہ ان کی آنکھ کی پتلی مستقل طور پر ٹیڑھی ہوچکی ہے، جو اب کبھی صحیح نہیں ہوگی پر وہ شکر کررہی ہیں کہ وہ اس انجری کے بعد بھی دیکھ سکتی ہیں۔

    فلم ریس تھری جیکولین کی سلمان خان کے ساتھ یہ دوسری فلم ہے اس سے قبل اداکارہ نے دبنگ خان کے ساتھ فلم کک میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔