Tag: Suffocation

  • کھانا کھانے کے دوران لقمہ پھنس جائے تو کیا کریں؟

    کھانا کھانے کے دوران لقمہ پھنس جائے تو کیا کریں؟

    بعض اوقات کھانا کھاتے ہوئے بے دھیانی یا جلدی میں کوئی لقمہ گلے میں پھنس جاتا ہے، جس سے دم گھٹنے اور سانس رکنے جیسی صورتحاک پیدا ہوجاتی ہے۔ 

    بہت کم لوگ اس بات کو سمجھتے ہیں کہ اگر کچھ کھاتے ہوئے کسی کے گلے میں کچھ پھنس جائے تو فوری طور پر کیا کرنا چاہیے۔

    تاہم اس وقت ہم کیا کریں گے جب اچانک ایسی کسی وجہ سے دم گھٹنا شروع ہوجائے اور آس پاس مدد کے لیے بھی کوئی موجود نہ ہو؟

    اس حوالے سے کچھ احتیاطی تدابیر اور ہدایات یہاں بیان کی جارہی ہیں جس پر عمل کرکے آپ اس اس اذیت ناک صورتحال سے باآسانی چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔

    کھانا کھانے ہوئے لقمہ پھنس جائے تو سوڈا مشروبات یعنی کولڈ ڈرنک پی کر اس تکلیف کو کم کیا جاسکتا ہے. ان مشروبات میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ غذائی نالی میں پھنسنے والے نوالے کو حلق سے اتار کر معدے میں پہنچانے میں مدد کرتا ہے۔

    ویسے تو عام طور پر نوالہ پھنسنے پر پانی بھی پیا جاتا ہے جس سے نالی میں پھنسے نوالے کو معدے میں پہنچانے میں مدد ملتی ہے، اسی طرح اکثر کھانا پھنسنے پر ایک اور نوالہ کھا لینے سے بھی حلق میں پھنسا ہوا کھانا نیچے اتر جاتا ہے۔

    ایک طریقہ اور بھی ہے وہ یہ کہ روٹی کے ٹکڑے کو پانی یا دودھ میں بھگو کر نرم کرکے کھا لیا جائے، اس طرح کرنے سے بھی پھنسا ہوا نوالہ نگلنے میں آسانی ہوتی ہے، اس کے علاوہ ایک چمچ گھی بھی کھایا جاسکتا ہے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

  • روہڑی کے قدیم جلوس میں دم گھٹنے سے 6 افراد جاں بحق

    روہڑی کے قدیم جلوس میں دم گھٹنے سے 6 افراد جاں بحق

    سکھر: روہڑی کے پانچ سو سالہ تاریخی ضریح اقدس جلوس میں دم گھنٹے سے چھ افراد جاں بحق جبکہ سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق روہڑی کے تاریخی اور قدیم ضریح اقدس کا ماتمی جلوس روایتی طور پر برآمد ہوا، جس میں ملک بھر سے عزاداران حسین کی بڑی تعداد میں شریک تھی۔

    منڈو کھبڑ سے شروع ہونے والے تاریخی جلوس میں ضریح اقدس کے علاوہ دیگر تعزیئے، علم پاک اور ذوالجناح بھی شامل تھے۔

    جلوس کا اہم رکن شمع گل ادا کیا جارہا تھا کہ ضریح اقدس کو پرسہ دینےکی کوشش میں متعدد افراد گرمی اور حبس کے باعث چھ افراد جاں بحق جبکہ سو سے زائد زخمی ہوگئے۔

    یہ بھی پڑھیں: محرم: تین دن نکالے جانے والے مرکزی ماتمی جلوسوں پر ٹریفک پلان

    واقعے کے بعد بھگڈر بھی مچ گئی، جلوس کی سیکیورٹی پر مامور اسکاؤٹ اور دیگر امدادی رضاکاروں نے جاں بمشکل حالات پر قابو پایا اور جاں بحق وزخمیوں کو سکھر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا۔

    بڑی تعداد میں زخمیوں کے پیش نظر سول اسپتال سکھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اوراضافی عملے کو فوری طور پر طلب کرلیا گیا ہے۔

    ابتدائی معلومات کے مطابق چھ میں سے تین افراد کی شناخت ہوچکی ہے، جن میں سکھر کا رہائشی حسن پٹھان، کشمور کا رہائشی دلشیر اور ہالانی سے تعلق رکھنے والا منصور شامل ہے۔

  • اماراتی ریاست عجمان میں ہولناک آتش زدگی، 3 افراد ہلاک

    اماراتی ریاست عجمان میں ہولناک آتش زدگی، 3 افراد ہلاک

    ابوظبی : متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں چھ منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کے علاقے الراشدیہ میں واقع کثیر المنزلہ رہائشی عمارت میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں 2 بچوں اور ایک بزرگ شہری سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ عمارت میں موجود کرائے دار بحفاظت باہر نکال لیے گئے ہیں۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ خوفناک آتشزدگی میں ہلاک ہونے والے بچوں کی عمر 4 اور 2 برس تھی جبکہ ہلاک ہونے والا برزگ شہری 69 برس کا تھا۔

    عجمان کی سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر بریگیڈئر عبدالعزیز الشمسی کا کہنا تھا کہ الراشدیہ میں واقع 6 منزلہ عمارت کے چوتھے فلور پر اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو خلیفہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    عجمان سول ڈیفنس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ واقعہ آج دوپہر 12 بج کے 6 منٹ پر پیش آیا تھا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عمارت میں بھڑکنے والی آگ نے گھر کا سارا  سامان جلا کر راکھ کردیا۔


    مزید پڑھیں : متحدہ عرب امارات، گھر میں ہولناک آتشزدگی، 8 افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ رواں ماہ 2 تاریخ کو متحدہ عرب امارات کی ریاست و دارالحکومت ابوظبی کے علاقے بنی یاس میں ایک مکان میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں چھ بچوں اور دو خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جبکہ گھر کی مالکن کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • فجیرہ: گھر میں ہولناک آتشزدگی، باپ ہلاک، والدہ زخمی

    فجیرہ: گھر میں ہولناک آتشزدگی، باپ ہلاک، والدہ زخمی

    فجیرہ میں واقع بنگلے میں بھڑکنے والی خوفناک آگ کی لپیٹ میں آکر باپ جھلس کر ہلاک جبکہ ماں زخمی ہوگئی، والدہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کے علاقے الفیصل میں واقع گھر میں جمعرات کے روز   اچانک ہولناک آگ بھڑک اٹھی، آتش زدگی کا سب الیکٹرک مصنوعات میں شاٹ سرکٹ بتایا گیا ہے۔

    مقامی خبررساں ادارے کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے واقعے  میں ایک شخص ہلاک جبکہ ملازموں سمیت گھر کے دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

    فجیرہ سول ڈیفینس کے ڈائریکٹر بریگیڈئر علی التوناجی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سہ پہر 3 بجے کے قریب کنٹرول روم کو گھر میں آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد ہنگامی خدمات انجام دینے والا عملہ، پولیس اہلکار اور ایمبولینسوں سمیت جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو  پایا۔

    بریگیڈئر علی التوناجی کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے امدامی سرگرمیاں انجام دیتے ہوئے ماں اور بچوں سمیت خاندان کے 9 افراد کو بچالیا تھا تاہم والد آگ کی لپیٹ میں آکر بری طرح جھلس گئے اور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جس کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    سول ڈیفینس کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں ماں کو شدید زخم آئے تھے جس کے باعث انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

    بریگیڈئر علی التوناجی کا کہنا تھا کہ شہری اپنے گھروں میں آگ کی اطلاع دینے والے آلات نصب کریں تاکہ آتشزدگی کے حادثات سے بچا جاسکے۔