Tag: sufi muhammad

  • کالعدم نفاذ شریعت محمدی کے امیرصوفی محمد کو رہا کردیا گیا

    کالعدم نفاذ شریعت محمدی کے امیرصوفی محمد کو رہا کردیا گیا

    پشاور:کالعدم نفاذ شریعت محمدی کے امیرصوفی محمد کو رہا کر دیا گیا، صوفی محمد2009سے پشاورسینٹرل جیل میں قید تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کالعدم نفاذشریعت محمدی کے امی صوفی محمد کو پشاورہائیکورٹ کےاحکامات پررہا کیاگیا ہے، صوفی محمد پر خصوصی عدالت میں 21مقدمات نمٹا دیئے گئے۔

    صوفی محمد کو صوبائی حکومت کے دیئے گئے بگلہ نما سب جیل سے رہا کیا گیا، صوفی محمد کوسب جیل میں  9نومبر کومنتقل کیا گیا تھا۔

    یاد رہے 8 جنوری کو  پشاور ہائیکورٹ نے کالعدم نفاذ شریعت محمدی کے امیر مولانا صوفی محمد کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کئے تھے۔


    مزید پڑھیں :  مولانا صوفی محمد کی درخواست ضمانت منظور


    صوفی محمد کوسب جیل میں  9نومبر کومنتقل کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ3 جولائی2009کو مولانا صوفی محمد کیخلاف حکومت مخالف تقاریر ودیگر الزامات پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی،  دو بیٹوں اور کمانڈر سفیر اللہ کو بھی اس مقدمے میں نامزدکیا گیا تھا۔

    بعد ازاں 26 جولائی 2009 کو پشاور سے ان کے دو بیٹوں ضیا اللہ اور رضوان اللہ سمیت حراست میں لیا گیا تھا۔

    مولانا کیخلاف غیر قانونی جلسے، کارسرکار میں مداخلت اور دہشت گردی کے تین مقدمات پشاور سینٹرل جیل میں زیر سماعت تھے

    خیال رہے کہ 2007 میں وادی سوات میں اٹھنے والی انتہا پسندانہ تحریک میں بھی صوفی محمد کا مرکزی کردار تھا تاہم اس مزاحمتی تحریک کو پاکستانی فوج کے ایک خصوصی آپریشن میں اپریل 2009 میں ختم کر دیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • پشاور: صوفی محمد کیخلاف16مقدمات ختم

    پشاور: صوفی محمد کیخلاف16مقدمات ختم

    پشاور: انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت نے کالعدم تحریک نفاذ شریعت کے امیر صوفی محمد کے خلاف دہشت گردی کے انیس مقدمات میں سے سولہ مقدمات ختم کر دئیے ۔

    صوفی محمد پر عدالت میں انیس مقدمات زیر سماعت تھے ،جن میں سے سولہ کو ختم کر دیا گیا ہے ۔

     پشاور میں انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت میں جج عبدالروف نے سماعت میں فریقین کے دلائل سننے کے بعد مقدمات ختم کئے ۔

     انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تین مقدمات دیگر عدالتوں میں منتقل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ۔

  • صوفی محمد کے خلاف پہلی بار گواہوں کے بیانات قلمبند

    صوفی محمد کے خلاف پہلی بار گواہوں کے بیانات قلمبند

        پشاور: سوات میں خود ساختہ حکومت بنانے والے صوفی محمد کے خلاف پہلی بار گواہوں نے بیان قلمبند کر ادئیے۔

    صوفی محمد کیخلاف تین مقدمات کی سماعت پشاورکی انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی، جس میں صوفی محمد کو ان کے دو بیٹوں سمیت پیش کیا گیا ، مقدمات کی سماعت میں پہلی بار گواہوں نے صوفی محمود کے خلاف کارسرکار میں مداخلت ،پولیس پر حملے اور دیر میں غیر قانونی جلسے سے متعلق بیانات قلمبند کرائے، مقدمات کی اگلی سماعت 17 جنوری کو ہوگی۔