Tag: sufi singer

  • ملیے خوبصورت آواز کی مالک 12 سالہ صوفی گلوکارہ : ماہ نور الطاف سے

    ملیے خوبصورت آواز کی مالک 12 سالہ صوفی گلوکارہ : ماہ نور الطاف سے

    کراچی : پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں صرف موقع ملنا چاہئے، صرف بڑے ہی نہیں اس پاک وطن کے بچے بھی اپنی مثال آپ ہیں۔

    ایک ایسی ہی پیاری سی بچی اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ہماری مہمان بنی، جس نے خوبصورت آواز کا ایسا جادو جگایا کہ سب سننے والوں کو حیران کردیا۔

    پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے 12 سالہ ماہ نور الطاف نے بہترین سُروں کے ساتھ ایک صوفیانہ کلام اور ملی نغمہ گایا جسے ناضرین نے بے حد پسند کیا۔

    ماہ نور الطاف نے بتایا کہ ان کا تعلق اسلام آباد سے ہے اور انہیں 5سال کی عمر سے ہی نعتیں اور صوفیانہ کلام پڑھنے کا شوق تھا اور میں صوفیانہ کلام بہت پسند کرتی ہوں۔ ماہ نور کا کہنا تھا کہ وہ عابدہ پروین کی مداح ہیں۔

    چھوٹی سی گلوکارہ نے بتایا کہ میں موسیقی کی تعلیم سرتال اکیڈمی سے لے رہی ہوں چونکہ یہ اکیڈمی لاہور میں ہے تو اس لئے میں آن لائن کلاسز لے رہی ہوں۔

  • ملیے آٹھ سالہ گلوکارہ ہادیہ ہاشمی سے

    ملیے آٹھ سالہ گلوکارہ ہادیہ ہاشمی سے

    آج کے مارننگ شو میں تھیں ہماری مہمان آٹھ سالہ ہادیہ ہاشمی جن کے فن گلوکاری کا آج کل سارا جہان مداح ہے۔

    اے آروائی نیوز کے مارننگ شو ’ باخبر سویرا ‘ میں شو کی میزبان مدیحہ نقوی نے با صلاحیت کمسن کلاسیکل گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کے ساتھ ایک سیگمنٹ کیا جس میں ہادیہ نے دلچسپ انکشافات کیے۔

    مدیحہ سے گفتگو کرتے ہوئے ہادیہ ہاشمی نے بتایا کہ ان کے اسکول میں نعت خوانی کا مقابلہ تھا جس میں ان کی پہلی پوزیشن آئی تھی ۔ اس وقت انہیں احساس ہوا تھا کہ وہ اس میدان میں کچھ کرسکتی ہیں ، اس وقت ان کی عمر چھ سال تھی۔

    ہادیہ نے کہا کہ انہوں نے اپنے والد سے کہا کہ وہ سیکھنا چاہتی ہیں جس پر ان کے والد نے نہ صرف اجازت دی بلکہ ان کے لیے ایک استاد بھی ڈھونڈا ، یوں وہ موسیقی کے استاد ضیا کی اس اکیڈمی میں پہنچیں جہاں سے انہیں نیس کیفے بیسمنٹ کے لیے منتخب کیا گیا۔

    ہادیہ کےمطابق ملکہ ترنم نور جہاں اور اس دور کی زندہ صوفی عابدہ پروین ان کی پسندیدہ گلوکارہ ہیں اور انہی دونوں گلوکاراؤں سے انہیں گانے کی تحریک ملتی ہے۔

    مارننگ شو ہوسٹ کی فرمائش پر انہوں نے نورجہاں کا گانا ’جدو ہولی جی لیوے میرا نام‘ سنایا اور عابدہ پروین کا کلام ’گھوم چڑکھڑا‘ بھی سنایا۔

    ہادیہ ہاشمی نے نیس کیفے بیسمنٹ کے سیزن پانچ میں پہلی بار سچ -دی بینڈ کے ساتھ ’بول ہوُ‘ گانے پر پرفارم کیا تھا ، ان کا یہ گانا انٹرنیٹ پر بہت زیادہ وائرل ہوا جس سے ان کی شہرت پورے ملک میں ہوگئی تھی۔