Tag: sugar cane prize

  • سندھ میں گنے کی فی من قیمت مقرر، نوٹیفکیشن جاری

    سندھ میں گنے کی فی من قیمت مقرر، نوٹیفکیشن جاری

    کراچی : سندھ حکومت نے گنے کی فی من قیمت 302 روپے مقرر کردی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے زراعت منظور وسان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے گنے کی قیمت مقرر ہونے کے بعد سندھ میں شوگر ملز نے کام شروع کردیا ہے۔

    منظور وسان کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں کاشت کاروں اور کسانوں کو بیج کے لئے فی ایکڑ 5 ہزار روپے دینے کا طریقہ کار بھی جاری کیا گیا ہے اور ذیلی کمیٹیاں بھی بنائی گئی ہیں۔

    مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے پنجاب سے زیادہ گنے کی قیمت مقرر کی ہے۔

    دوسری جانب سندھ ایگریکلچر ریسرچ کاؤنسل سندھ حکومت کے اس فیصلے سے غیر مطمئن ہے اس کا مطالبہ ہے کہ گنے کی فی من قیمت350روپے مقرر کی جائے۔

    سارک عہدیداران کا مؤقف ہے کہ صوبہ پنجاب نے گنے قیمت میں فی من75روپے اضافہ کیا جبکہ سندھ نے صرف 52روپے بڑھائے ہیں۔

  • پنجاب اسمبلی سے اپوزیشن ارکان کاواک آوٗٹ

    پنجاب اسمبلی سے اپوزیشن ارکان کاواک آوٗٹ

    لاہور: اپوزیشن ممبران نے فیصل آباد میں تحریکِ انصاف کے کارکنوں پرفائرنگ اور تشدد کے واقعات کے خلاف پنجاب اسمبلی سے واک آوٗٹ کیا۔

    اسپیکررانا محمد اقبال خان کی زیرِصدارت پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ ق اورجماعت اسلامی کے ارکان نے فیصل آباد میں سیاسی کارکنوں پر پولیس کے تشدد اور فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے علامتی واک آؤٹ کیا۔

    ارکان نے کہا کہ حکومت نے کارکنوں کو آمنے سامنے لا کر اپنے لئے مسائل پیدا کئے ہیں۔ سیاسی بحران کے حل کے لئے مذاکرات اورلاہور میں 15 دسمبر کو ایسے واقعات سے گریز کیا جائے۔

    ایوان میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ترمیمی بل اور پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ آرڈیننس ایوان میں پیش کئے گئے جنہیں متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کردیا گیا۔سپیکر نے15 دسمبر کو ایوان میں گنے کی قیمت اورزراعت کے مسائل پربحث کااعلان کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس منگل کی صبح 10 بجے تک ملتوی کردیا۔