Tag: Sugar Price

  • حکومت نے چینی کی قیمت سے متعلق واضح ہدایت جاری کردی

    حکومت نے چینی کی قیمت سے متعلق واضح ہدایت جاری کردی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر رانا تنویر حسین  نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت میں کوئی تضاد نہیں مقررہ ریٹ کا سختی سے نفاذ کیا جائے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے چینی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق دعوے مسترد کردیے۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیر رانا تنویرحسین کی زیرصدارت چینی کی قیمتوں سے متعلق اجلاس منعقد کیا گیا جس میں چینی کی قیمتوں سے متعلق دعوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر، سیکرٹری صنعت، دیگرحکام کے علاوہ چاروں صوبوں کے نمائندے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے۔

    اس موقع پر ملک بھر میں طے شدہ نرخوں کے نفاذ کو یقینی بنانے پرتبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس کو چینی کی ایکس مل اور ریٹیل قیمتوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    وفاقی وزیر رانا تنویر نے چینی کی قیمتوں میں تضاد کےدعوؤں کو سختی سے مسترد کردیا، انہوں نے کہا کہ تمام شوگر ملز چینی کی تھوک قیمت159روپے فی کلومقرر کرنے پر متفق ہوچکی ہیں، انہوں نے تمام صوبوں کو اس معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ،

    پنجاب کے نمائندے نے صوبے بھرکے اضلاع کے تفصیلی ڈیٹا کے ساتھ اپنی رپورٹ پیش کی، حکومت پنجاب کے نمائندے کا مؤقف تھا کہ چینی کی تھوک قیمت159روپے،ریٹیل قیمت اوسطاً164روپےفی کلو ہے۔ رپورٹ کموڈیٹی پرائس مینجمنٹ سسٹم سے حاصل کی گئی تھی۔

    نمائندہ سندھ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبہ سندھ میں چینی کی ریٹیل قیمت168روپے فی کلو ہے، یہ رپورٹ سندھ بیورو آف پرائسز کے اعداد وشمار کے مطابق ہے۔

    خیبرپختونخوا کے نمائندے کا مؤقف تھا کہ کے پی کے میں ایکس مل چینی کی قیمت164روپے فی کلو ہے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر نے کے پی حکام کو پی ایس ایم اے کے طےشدہ نرخ159روپے کے یقینی نفاذ کی ہدایت کی۔

    بلوچستان کے نمائندوں نے چینی کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان میں چینی کی موجودہ قیمت168روپے فی کلو ہے۔

    رانا تنویر حسین نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں کسی بھی قسم کی بےضابطگی ناقابل قبول ہے، صوبے تھوک قیمت159روپے اور ریٹیل قیمت164روپے فی کلو کا سختی سے نفاذ کریں۔

    انہوں نے ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کی نگرانی اور کسی بھی خلاف ورزی پرفوری کارروائی کی جائے، وزیراعظم کی قیادت میں حکومت عوامی فلاح وبہبود کیلئے انتہائی فکرمند ہے، وزارت قومی غذائی تحفظ قیمتوں کے استحکام، غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/govt-sets-sugar-price-at-rs164-kg/

  • چینی کی فی کلو قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

    چینی کی فی کلو قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

    کراچی: ملک میں گزشتہ ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 8 روپے تک اضافہ ہو گیا ہے۔

    محکمہ شماریات کی دستاویز کے مطابق ملک بھر میں چینی کی اوسط قیمت 143 روپے سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے، گزشتہ سال اسی عرصے میں چینی کی اوسط قیمت 95 روپے 29 پیسے تھی، ایک سال میں چینی کی فی کلو اوسط قیمت میں 48 روپے تک اضافہ ہوا۔

    کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت 174روپے تک پہنچ گئی ہے، پشاور اور اسلام آباد میں چینی 150 روپے فی کلو دستیاب ہے، راولپنڈی اور لاہور بھی چینی 150 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

    سرگودھا، ملتان اور گوجرانوالہ میں چینی 145 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، جب کہ کراچی اور لاڑکانہ میں چینی فی کلو 140 روپے میں دستیاب ہے۔

  • پشاور میں چینی فی کلو 170 سے 175 روپے میں فروخت ہونے لگی

    پشاور میں چینی فی کلو 170 سے 175 روپے میں فروخت ہونے لگی

    پشاور: خیبر پختون خوا کے شہر پشاور میں چینی فی کلو 170 سے 175 روپے میں فروخت ہونے لگی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک طرف بجلی کے بھاری برکم بل تو دوسری جانب مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے چینی خریدنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

    پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد دیگر اشیا خورد و نوش کی طرح چینی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں، آئے روز قیمتوں میں اضافے سے پریشان شہری مایوسی کا شکار ہونے لگے ہیں۔

    پشاور میں ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمتوں میں 20 روپے سے زائد کا فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، تاجروں نے ملبہ نگراں حکومت کی جانب سے بڑھائے گئے پٹرول، گیس اور بجلی قیمتوں پر ڈال دیا۔

    اس صورت حال میں عوام حکومت سے پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن حکومت ساری ذمہ داری آئی ایم ایف پر ڈال کر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے نظر آ رہی ہے۔

  • چینی کی قیمت میں اضافہ ، 120 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

    چینی کی قیمت میں اضافہ ، 120 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

    کراچی : چینی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد ریٹیل میں چینی کی قیمت 120 روپے فی کلو تک پہنچ گئی‌۔

    تفصیلات کے مطابق ماہ صیام کے دوسرے عشرے کا آغاز لیکن مہنگائی کی شرح میں کمی نہ آئی ، چینی کی طلب میں اضافے سے منافع خوروں ذخیرہ اندوزوں نے عوام کی جیبیں خالی کرنے کے لیئے چینی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

    چیئرمین ہولسیل گروسرزایوسی ایشن عبدالرؤف نے بتایا کہ کراچی میں چینی کی ریٹیل فی کلو قیمت میں 10 روپے اضافہ کر دیاگیا، جس کے بعد چینی 10 روز میں 20 روپے تک مہنگی ہوگئی۔

    ریٹیل میں چینی کی قیمت 120 روپے فی کلو اور ہول سیل میں 115 روپے کلو تک پہنچ گئی ، چینی کی زائد مقدار بیرون ملک ایکسپورٹ،افغانستان اسمگل ہو رہی ہے۔

    ہول سیل میں چینی کی 50کلوکی فی بوری 500روپے مہنگی ہوگئی اور چینی کی بوری 5600پرپہنچ گئی ، چینی مہنگی ہونےسے ذخیرہ اندوزی ہے کیونکہ رمضان المبارک میں طلب بڑھ جاتی ہے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ چینی سمیت تمام اشیاء خورد و نوش قوت خریدسے باہرہوچکی ہیں ، ماہ رمضان میں سحر و افطار میں چینی کا استعمال بڑھ جاتا ہے، چینی مافیا نے افطار میں میٹھے شربت سے بھی محروم کر دیا ہے۔

  • ٹیکس فری بجٹ کے بعد حکومت کی عوام کو ایک اور بڑا ریلیف دینے کی تیاری

    ٹیکس فری بجٹ کے بعد حکومت کی عوام کو ایک اور بڑا ریلیف دینے کی تیاری

    اسلام آباد : حکومت نے سستی چینی کی فراہمی کیلئے عوام کو بڑا ریلیف دینے کی تیاری کرلی ، وزارت صنعت وپیداوارنےشوگرملزایسوسی ایشن کو صارفین کےلئےچینی ستر روپےفی کلو دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی شوگر مافیا کے خلاف مسلسل جدوجہد کے اثرات نمایاں ہونے لگے، حکومت کا کمیشن رپورٹ پر عدالتی حکم کے نتیجے میں عوام کو ستر روپے فی کلو چینی کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے بڑا اقدام سامنے آیا۔

    وزارت صنعت و پیداوار نے شوگر ملزایسوسی ایشن کو خط لکھا، خط میں عام صارفین کےلئے چینی کی 70 روپے فی کلو دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    خط میں کہا گیا شوگر ملز ایسوسی ایشن چینی کے مطلوبہ اسٹاک کی فراہمی کے انتظامات کرے اور تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی 70 روپے فی کلو دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

    مزید پڑھیں :  اسلام آباد ہائی کورٹ نے چینی انکوائری کمیشن کو کارروائی سے روک دیا

    خط کی کاپی چیف سیکرٹریز, شوگر مل ایسوسی ایشن اور یوٹیلیٹی اسٹورز کو ارسال کردی گئی ہے۔

    یاد ریےوزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا  کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو چینی 70 روپے فی کلو کی پیش کش کر دی ہے،اب بات 70 پر نہیں رکے گی، ہم اصل لاگت عوام کے سامنے رکھیں گے اور درست قیمت طے کرنی پڑے گی۔

    خیال رہے کہ 11 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے چینی انکوائری کمیشن کو 10 دن کے لیے شوگر ملز کے خلاف کارروائی سے روک دیا تھا اور آئندہ سماعت تک ملک میں چینی 70 روپے کلو بیچنے کا حکم بھی دیا تھ

  • پورے ملک میں چینی 68 روپے کلو فروخت کریں گے، چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن

    پورے ملک میں چینی 68 روپے کلو فروخت کریں گے، چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن

    کراچی : چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن ذوالقرنین علی خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے15 بلین روپے کا پیکج جاری کردیا ہے ، پورے ملک میں چینی کو 68 روپے کلو فروخت کریں گے ، وزیراعظم کےوژن کےمطابق سستےداموں اشیا فراہمی یقینی بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے اےآروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا مارکیٹ میں کئی چیزوں کی قیمت میں اتار چڑھاؤ آیا ہے، وزیراعظم نے15بلین روپےکاپیکج جاری کردیا اور شوگرایسوسی ایشن سےایک لاکھ ٹن چینی مل گئی ہے۔

    ذوالقرنین علی خان کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں چینی کو68 روپے کلو فروخت کریں گے اور رمضان تک چینی 68روپے کلو میں ہی فروخت ہوگی، ہول سیل مارکیٹ رمضان سے پہلے متعارف کرانے جارہے ہیں۔

    چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز نے کہا کہ وزیراعظم کےوژن کےمطابق سستےداموں اشیا فراہمی یقینی بنائیں گے ، وزیراعظم کیلئے نوجوان روزگار پروگرام پرکام شروع کردیا، دکانیں کھولنے کیلئے2 لاکھ 53ہزار درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

    گورنمنٹ قرضےجاری کررہی ہےاورہم50ہزارفرنچائزدینےجارہےہیں، ان فرنچائزمیں3سے4لاکھ لوگوں کوروزگارملےگا، تندوروالوں کومناسب قیمت پرآٹافراہم کریں گے، وزیراعظم کی سخت ہدایت ہےانہیں مارکیٹ کی اپ ڈیٹس لازمی فراہم کریں۔

  • آٹے کے بعد چینی بھی مہنگی

    آٹے کے بعد چینی بھی مہنگی

    کراچی: آٹے کے بعد چینی بھی مہنگی کردی گئی، شہر قائد میں فی کلو چینی 3 روپے مہنگی ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق آٹے کے بعد چینی بھی مہنگی کردی گئی، کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں 100 کلو چینی کی بوری 300 روپے مہنگی ہوگئی۔

    قیمت میں اضافے کے بعد ایکس مل چینی کی 100 کلو کی قیمت 7 ہزار سے بڑھ کر 7 ہزار 300 ہوگئی، ہول سیل میں فی کلو چینی 3 روپے مہنگی ہوگئی۔

    جمعے سے اب تک ہول سیل میں چینی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے اور شہر میں چینی 76 سے 78 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

    خیال رہ کہ شہر قائد سے لے کر خیبر پختونخواہ تک آٹے کے بحران نے ملک کو جکڑ لیا ہے، غریب کو روٹی کے لالے پڑ گئے ہیں۔ سندھ اور پختونخواہ میں آٹا نایاب ہو گیا۔

    کراچی، حیدر آباد، لاہور اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں آٹے کی قیمت 70 روپے تک جا پہنچی ہے۔ آٹا بحران کے بعد نان بائی ایسوسی ایشن نے بھی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔

    پشاور میں نان بائیوں نے آج ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے، ان کا مطالبہ ہے کہ روٹی کی قیمت 15 روپے کی جائے۔