Tag: Suggestions

  • انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو تجاویز دے دی گئیں

    انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو تجاویز دے دی گئیں

    اسلام آباد : انتخابی اصلاحات پر ہونے والے پارلیمانی کمیٹی کے پہلے اجلاس کی تفصیلات اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئیں، اجلاس میں مجموعی طور پر 73 انتخابی تجاویز پیش کی گئیں۔

    قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قائم کمیٹی کا منگل کو پہلا اجلاس ہوا اور اس مشق کو جنگی بنیادوں پر مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت پر پابندی کا اختیار سپریم کورٹ کے بجائے پارلیمنٹ کو دینے کی تجویز پیش کی گئی۔ مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ اس بات کا جائزہ لے کہ سیاسی جماعت پر پابندی لگنی چاہیے یا نہیں، اگر پارلیمنٹ پابندی لگانے پر متفق ہو تو وہ یہ معاملہ سپریم کورٹ کو بھجوائے۔

    اس کے علاوہ پریزائیڈنگ افسر کو انتخابی نتیجہ مرتب کرنے کیلئے مخصوص وقت دینے کی تجویز بھی دی گئی جس میں کہا گیا کہ نتائج مرتب کرنے میں تاخیر پر پریزائیڈنگ افسر سے جواب طلبی کی جائے۔

    تجویز میں کہا گیا کہ پریزائیڈنگ افسر انتخابی نتائج کی تاخیر پر ٹھوس وجہ بتانے کا پابند ہوگا، پری زائیڈنگ افسر دستخط شدہ نتیجے کی تصویر ریٹرننگ افسر کو بھیجے گا، پریزائیڈنگ افسر کو تیز ترین انٹرنیٹ اور اسمارٹ فون دینے کی بھی تجویز پیش کی گئی۔

    اجلاس میں تجویز دی گئی کہ پولنگ ایجنٹس کو کیمرے والا فون ساتھ لے جانے کی اجازت دی جائے
    اس کے علاوہ پولنگ اسٹیشن کے ہر بوتھ پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں، ان کیمروں سے پولنگ کے جائزے، گنتی اور نتیجہ مرتب کرنے میں مدد ملے گی۔

    تجویز میں کہا گیا ہے کہ شکایت کی صورت میں سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ بطور ثبوت پیش کی جاسکے گی، امیدوار بھی قیمت ادا کرکے کسی بھی پولنگ اسٹیشن کی ویڈیو حاصل کرسکے گا۔

    اس کے علاوہ قومی و صوبائی امیدوار کیلئے انتخابی اخراجات کی حد بڑھانے کیلیے قومی اسمبلی کی نشست کیلئے 40 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک خرچ کرنے کی تجویز پیش کی گئی تجویز کے مطابق صوبائی نشست کیلئے انتخابی مہم پر 20 سے 40 لاکھ خرچ کئے جاسکیں گے۔

    غفلت برتنے پر پریزائیڈنگ اور ریٹرننگ افسر کیخلاف فوجداری کارروائی کی جائے، دھاندلی میں ملوث انتخابی عملے کی سزا 6 ماہ سے بڑھا کر 3 سال کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا فیصلہ 15 کے بجائے 7 روز میں کرنے کی تجویز دی گئی۔

    تجویز میں کہا گیا ہے کہ پولنگ عملے کی حتمی فہرست الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جائے، امیدوار10 روز کے اندر حلقے میں پولنگ عملے کی تعیناتی چیلنج کرسکے گا۔

    اجلاس میں ہر پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹر کی مکمل فہرست آویزاں کرنے کی بھی تجویز دی گئی، سیکورٹی اہلکار پولنگ اسٹیشن کے باہر ڈیوٹی دیں گے، ہنگامی صورتحال میں پرائیڈنگ افسر کی اجازت سے پولنگ اسٹیشن کے اندرآسکیں گے۔

  • وفاقی بجٹ کی تیاریاں شروع، تجاویز طلب

    وفاقی بجٹ کی تیاریاں شروع، تجاویز طلب

    اسلام آباد : نئے مالی سال 2022-23کے بجٹ کی تیاریوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں وزارت خزانہ اور وزارت تجارت نے تجاویز طلب کرلی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ڈویژنز، محکموں، اداروں، تاجرتنظیموں اور نجی شعبوں سے بجٹ تجاویز طلب کی گئی ہیں تاکہ ان تجاویز کی روشنی میں بجٹ تیار کیا جائے۔

    ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے 15مارچ تک بجٹ تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ وزارت تجارت نے 28فروری تک تجاویز پیش کرنے کا کہا ہے۔

    مالی سال 2022-23کے وفاقی بجٹ کو مئی کے آخر تک حتمی شکل دے دی جائے گی، بجٹ تجاویز تجارتی پالیسی، ٹیکس ریونیو اور اخراجات کے تخمینے کے مطابق تشکیل دی جائیں۔

    ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کا بجٹ جائزہ اجلاس اگلے ماہ مارچ کے آخر میں متوقع ہے جبکہ اپریل کے وسط تک بجٹ اسٹریٹجی پیپر کو حتمی شکل دی جاسکے گی۔

  • مالیاتی بل پر تحفظات : ایم کیوایم نے اہم فیصلہ کرلیا، ذرائع

    مالیاتی بل پر تحفظات : ایم کیوایم نے اہم فیصلہ کرلیا، ذرائع

    اسلام آباد : ایم کیو ایم نے11نکاتی تجاویز قومی اسمبلی میں جمع کرکے اس کی کاپی وزیر خزانہ کو بھجوا دی، متحدہ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر ان11تجاویز کو شامل نہ کیا گیا تو ایم کیوایم کا فیصلہ الگ ہوگا۔

    اس حوالے سے ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کو ہدایات دے دی ہیں۔

    ایم کیوایم کے کنوینئر نے ہدایات دی ہے کہ حکومت سے عوام کو متاثر کرنے والے ٹیکس واپس نہ لیے تو بل کی حمایت نہ کی جائے۔

    ایم کیوایم کی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ کاٹیج انڈسٹری پر ٹیکس چھوٹ واپس 10فیصد کیا جائے، ملک میں توانائی کا بحران اور بجلی مہنگی ہوتی جارہی ہے۔

    ایم کیوایم کا کہنا ہے کہ توانائی کے متبادل ذریعہ سولر پینل پر ٹیکس لگانا سراسر زیادتی ہے، اسپتالوں کی مشینری، آلات، جان بچانے والی اشیاء پر17 فیصد سیلز ٹیکس واپس لیا جائے۔

    واضح رہے کہ مالیاتی بل پر گزشتہ روز بہادر آباد مرکز پر ملک کے معروف ماہر معاشیات سے تین گھنٹے طویل مشاورت کے بعد ایم کیو ایم نے مالیاتی بل کے معاملے پر وفاقی حکومت سے بات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق کے مطابق بل میں لگنے والے ٹیکسسز، عام آدمی پر اس کے اثرات سمیت دیگر معاملات پر معاشی ٹیم نے ایم کیو ایم کو بریفنگ دی مشاورتی اجلاس تین گھنٹے تک جاری رہا۔