Tag: Suhail anwar sayal

  • وزیر داخلہ سندھ نے مزارات کی سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت کردی

    وزیر داخلہ سندھ نے مزارات کی سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت کردی

    کراچی: وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے مزارات اور درگاہوں کی سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی کو ٹھوس اور مربوط بنایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ ایک خصوص اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، انھوں نے اجلاس میں ہدایت کی کہ مزارات اور درگاہوں کی حفاظتی پلان کو انتہائی مؤثر اور مربوط بنانے کی ضرورت ہے۔

    سہیل انور سیال نے اجلاس میں مزارات اور درگاہوں کی سیکورٹی سے متعلق خصوصی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی پلان کو درجہ بندیوں میں تقسیم کیا جائے۔

    وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ مزارات کے احاطے کے اطراف میں مشکوک سرگرمیوں پر خاص نظر رکھی جائے، تاکہ سیکورٹی ہر سطح پر ٹھوس بنائی جاسکے۔

    اجلاس کے دوران انھوں نے متعلقہ ذمہ داران کو ہدایت کی کہ سیکورٹی کے تمام اقدامات کی تفصیلات جلد مرتب کرکے وزارت داخلہ سندھ ارسال کردی جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس شیئرنگ کو بڑھائیں تاکہ کسی بھی ناخوش گوار واقعے کو ہونے سے پہلے روکا جاسکے، اور اس سلسلے میں مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دی جائے۔

    حضرت عبداللہ شاہ غازی کے1287ویں عرس کی تقریبات کاآغاز


    وزیر داخلہ نے منتظمین اور اسٹاف کو بھی ہدایت کی کہ متعلقہ تھانوں سے تمام تر روابط کو یقینی بنائیں، مزارات کے اطراف میں ہوٹلز اور ٹرانسپورٹ اسٹینڈز پر چیکنگ بڑھائی جائے جب کہ درگاہوں میں سوئپنگ اور کلیئرنس کو بھی یقینی بنایا جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • راؤ انوارکی دبئی والی خبرمیں صداقت نہیں، این او سی جعلی ہے، سہیل انورسیال

    راؤ انوارکی دبئی والی خبرمیں صداقت نہیں، این او سی جعلی ہے، سہیل انورسیال

    کراچی : وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال نے کہا ہے کہ راؤ انوار سے متعلق دبئی جانے والی خبر میں صداقت نہیں، میڈیا پر چلائی جانے والی این او سی جعلی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ راؤ انوار کی میڈیا پر خبر دیکھنے کے بعد کہ انہیں دبئی جانے پر روک دیا گیا، چیف سیکریٹری سندھ سے رابطہ کرکے پوچھا کہ آپ نے کوئی این او سی دیا ہے، پتہ چلا کہ میڈیا پر چلائی جانے والی این او سی جعلی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نقیب اللہ کیس سے متعلق انکوائری کمیٹی پر کہا گیا یہ کیا کرینگے، میں نے کہا کہ انکوائری چلنے دیں پھراپنے بیانات دیں، راؤ انوار اپنے عہدے پر اب نہیں رہے، کچھ اہلکار گرفتار ہوچکے ہیں، انکوائری کمیٹی مکمل بااختیار ہے کوئی بھی فیصلہ کرسکتی ہے۔

    سہیل انورسیال کا کہنا تھا کہ نقیب اللہ کے والد کل گاؤں سے واپس آئے ہیں، ان سےملاقات کرکے اظہار تعزیت کیا ہے، نقیب اللہ کے والد پولیس تحقیقات سے مطمئن ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئی شخص بھی قانون سے بالاترنہیں، جو جرم کرے گا اسے سزا بھگتنا پڑے گی، پہلے بھی کہا تھا کہ راؤانوار کو کمیٹی پر خدشات ہیں تو وہ آئی جی کے پاس جاسکتے ہیں اور اب بھی کہتا ہوں کہ راؤانوار کمیٹی کے سامنے پیش ہوں۔

    کمیٹی نے3سے4بار انہیں بلایا لیکن راؤ انوار پیش نہیں ہورہے، پولیس افسر کو قانون کی پاسداری کرنی چاہیے۔ وزیرداخلہ ہونے کے ناطے مجھ پربھی قانون پر عملدرآمد کی ذمہ داری زیادہ ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز انتظاراحمد کے والد کے پاس بھی گیا اور ان سے تعزیت کی، انتظار کے والد نےکہا کہ عامرفاروقی پر انہیں اعتماد ہے، انتظار کے والد کی درخواست پر ہی انکوائری کمیٹی کےارکان تبدیل کئے گئے ہیں۔

  • پولیس افسران کی تقرری وتبادلوں کا اختیاروزیرداخلہ سندھ کےسپرد

    پولیس افسران کی تقرری وتبادلوں کا اختیاروزیرداخلہ سندھ کےسپرد

    کراچی : حکومت سندھ نے پولیس میں تبادلوں اورتقرریوں کےاختیارات وزیرداخلہ سندھ کےسپرد کردیئے، وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور حکومت سندھ کے درمیان اختلافات مزید شدت اختیار کرگئے، سرد جنگ نے نیا رخ اختیار لیا، حکومت سندھ نے پولیس افسران کی تقرری اور تبادلوں کے اختیارات وزیرداخلہ سہیل انور سیال کے سپرد کردیئے ہیں۔

    اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حکم نامہ بھی جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت نے ڈی آئی جیز،ایس ایس پیز کےتبادلوں کے اختیارات وزیر داخلہ کو دیئےہیں۔

    واضح رہے کہ اے ڈی خواجہ اور حکومت سندھ میں اس وقت اختلافات کھل کر سامنے آئے جب آئی جی سندھ نے نئے صوبائی وزیر داخلہ کے اجلاس میں شرکت نہ کی۔


    مسئلہ اختیارات کا ہے،آئی جی سندھ ہوں کلرک نہیں، اے ڈی خواجہ


    اس کے علاوہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے اپنے ماتحت افسران کو بھی اجلاس میں شرکت کیلیے اجازت لینے کی شرط رکھی تھی۔


    مزید پڑھیں: صوبائی حکومت نے آئی جی سندھ پر نئی پابندی عائد کردی


     اس اقدام کے بعد حکومت سندھ نے پولیس افسران کی چھٹیوں کی منظوری کو چیف سیکریٹری کی منظوری سے مشروط کردیا تھا اور اب نئے حکم نامے کے تحت پولیس افسران کے تبادلے اور تقرری بھی وزیر داخلہ سندھ کریں گے۔


    اختیارات کی جنگ: آئی جی سندھ نے چیف سیکریٹری کوخط لکھ دیا


  • ماہ رمضان میں قیام امن کے حوالے سے وزیرداخلہ سندھ کی زیرصدارت اجلاس

    ماہ رمضان میں قیام امن کے حوالے سے وزیرداخلہ سندھ کی زیرصدارت اجلاس

    کراچی : سینٹرل پولیس آفس کراچی میں وزیر داخلہ سندھ سہیل انورخان سیال کی صدارت میں منعقدہ ایک اجلاس میں امن وامان کی صورتحال اور رمضان المبارک کے دوران صوبے بھر میں قیام امن کے حوالے سے پولیس اقدامات کا جائزہ لیا گیا او ضروری احکامات دیئے گئے۔

    آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ ، ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمد مہر ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ڈاکٹر ثناْاللہ عباسی ،سمیت تمام ڈی آئی جیز و دیگر سینئر پولیس افسران بھی اجلاس میں شریک تھے۔

    وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ تمام ڈی آئی جیز و ضلعی ایس ایس پیز متعلقہ مارکیٹ ایسوسی ایشنز ، علاقے کی سیاسی ، مذہبی اور سماجی شخصیات و قائدین سے باقاعدہ شیڈول اجلاس کرکے رمضان المبارک کا خصوصی کنٹی جینسی پلان ترتیب دیں اور بالخصوص اس ماہ کے دوران تاجر برادری کو درپیش ممکنہ ایشوز کے حل میں خاطر خواہ اقدامات کو یقینی بنائیں۔

    انہوں نے آئی جی سندھ سے کہا کہ اکثر ماہ رمضان کے دوران ڈکیتی و رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ مشاہدے میں آیا ہے لہذٰا اس ضمن میں صوبائی سطح پر انسدادی اقدامات کے حوالے سے مجموعی اقدامات کو انتہائی ٹھوس اور مربوط بنایا جائے۔

    انہوں نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو اس ضمن میں ہدایات دیں کہ ماہ رمضان سے ایک ہفتہ قبل ہی تمام ایس ایچ اوز کی نگرانی میں دو گھنٹہ اسنیپ چیکنگ کے آغاز کے اقدامات ضلعی ایس ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کی مانیٹرنگ کے تحت کیئے جائیں۔

    انہوں نے آئی جی سندھ سے کہا کہ موٹر وے پولیس اور لوکل پولیس کے باہمی روابط کے اقدامات کیئے جائیں اور باالخصوص رمضان المبارک میں تریفک کی روانی کے لیئے صوبائی سطح پرخصوصی اقدامات کیئے جائیں۔

    آئی جی سندھ نے اس سلسلے میں ڈی آئی جی ٹریفک کو ٹریفک کا خصوصی پلان تیار کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے حیدرآباد کے لیئے ایس پی ٹریفک کی تقرری کا نوٹیفیکشن بھی جاری کیا۔

    آئی جی سندھ نے کہا کہ کراچی میں باالخصوص رمضان کے دوران ٹریفک دباوْ کو مد نظر رکھتے ہں وئے باالخصوص افطاری سے قبل ٹریفک کی روانی کے حوالے سے تمام تر اقدامات کو غیر معمولی بنایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران بھتہ مافیا ، زبردستی فطرہ زکوٰة وصول کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائیوں کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مذید کہا کہ افطار سے قبل اور بعد از افطار پولیس افسران اور جوانوں کو ڈیوٹی پوائنٹس ہر گز خالی نہ چھوڑنے کا پابند بنایا جائے۔

     

  • کراچی میں امن پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائیوں کے باعث ہوا، سہیل انور سیال

    کراچی میں امن پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائیوں کے باعث ہوا، سہیل انور سیال

    حیدرآباد: صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن وامان پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائیوں کے باعث ہوا ہے جس میں حکومت اور ایجنسیوں کی مشترکہ کوششوں کے باعث ہوا ہے۔

    حیدرآبادرینج اسپورٹس فیسٹیول کے افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سہیل انور سیال نے کہاکہ رینجرز نے اپنے خدشات کا اعتراف سپریم کورٹ میں پیش کردیئے ہیں اور ہم نے بھی اپنا جواب دے دیا ہے، جو آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔

    انہوں نے کہاکہ مصطفی کمال کے بیانات کے دو حصے ہیں ایک کا تعلق پارٹی کے اندر کا معاملہ ہے اور دوسرا ایک دوسرے ملک پر الزامات کا معاملہ ہے، اس سلسلے میں وفاقی حکومت ہی کوئی قدم اٹھاسکتی ہے کیونکہ یہ وفاقی معاملہ ہے اور وفاق جو بھی کرنا چاہے کرسکتا ہے۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بلدیہ ٹائون کی جے آئی ٹی ہوم سیکریٹری کو مل گئی ہے اب وہ ہی ہوگا جو قانون کہے گا، آپریشن سے پہلے ملک کی صورتحال خراب تھی اور شاہراہوں پر کانوائے کے ساتھ سفر ہوتا تھا آج کل سب لوگ آرام سے آجاسکتے ہیں۔

    سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ آپریشن کے حوالے سے اخراجات میں حصہ دینے کا وفاقی حکومت نے وعدہ کیا تھا لیکن وہ وعدہ ابھی تک پورا نہیں ہوا۔

  • عزیربلوچ کا کبھی پیپلزپارٹی سے واسطہ نہیں رہا، سہیل انورسیال

    عزیربلوچ کا کبھی پیپلزپارٹی سے واسطہ نہیں رہا، سہیل انورسیال

    حیدرآباد : وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ سندھ کا ہر بچہ اور اسکول حساس ہے ،اسے نظر انداز نہیں کر سکتے۔ عزیربلوچ کبھی پیپلزپارٹی سے وابستہ نہیں رہے۔ تصاویر کی بنیاد پر تعلق کیسے قائم کر سکتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہباز بلڈنگ حیدرآباد میں قائم ڈی آئی جی آفس میں امن و امان کے حوالے سے پولیس افسران کے ساتھ کئے جانے والے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

    سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ کا پاکستان پیپلز پارٹی سے کو ئی تعلق نہیں ہے۔ سیاستدان ہیں کوئی تصویر بنوائے تو منع نہیں کر سکتے تصاویر کی بنیاد پر کسی سے کیسے تعلق قائم کر سکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ کا انٹرویو ریکارڈ پر ہے جس میں اس نے خود کہا ہے کہ وہ اس دعوت میں مدعو تھا، سابق صدر آصف علی زرداری ان معاملات میں کبھی ملوث نہیں رہے۔

    سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے پیش نظر سی ٹی ڈی کے یونٹ حیدرآباد میرپورخاص اور نوابشاہ میں بنائے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے عناصرہرجگہ موجود ہیں۔سندھ میں ہر بچہ اور اسکول حساس ہے کسی کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ رینجرز ہمارا ادارہ ہے پولیس اور رینجرز نے کراچی میں امن قائم کیا ہے۔

  • جرائم کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے مدد لے رہے ہیں، سہیل انور سیال

    جرائم کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے مدد لے رہے ہیں، سہیل انور سیال

    کراچی : وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکنالوجی کی مدد لے رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی میں جرائم کی روک تھام کیلئے بائیو میٹرک نظام متعارف کروانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

    صوبائی وزیر داخلہ نےکہاکہ ماضی میں بڑے ملزمان شناختی کارڈ میں نام تبدیل کروا کر اپنے آپ کو کلیئر کروالیتے تھے۔ جرائم کی روک تھام کے لئے جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکنالوجی کی مدد لے رہے ہیں۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے کہا کہ کرائم سین سے ملزم کی گرفتاری تک شواہد کومحفوظ بنانے اور تفتیش کومؤثر انداز میں آگے بڑھانے میں متعارف کردہ نظام سے مدد ملے گی۔

    انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کا بائیو میٹرک ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔