Tag: Suhail Khan

  • آئرن مین جیسے کردار کیسے تخلیق کیے جاتے ہیں؟ پاکستانی نوجوان کا کارنامہ

    آئرن مین جیسے کردار کیسے تخلیق کیے جاتے ہیں؟ پاکستانی نوجوان کا کارنامہ

    آپ نے انگریزی فلموں میں سپرمین، اسپائیڈر مین، آئرن مین اور کیپٹن امریکا جیسے مشہور کردار دیکھے ہوں گے جو دیکھنے میں اصل کرداروں جیسے دکھائی دیتے ہیں۔

    لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے، درحقیقت ان کرداروں کو کمپیٹرائزڈ طریقے سے تخلیق کیا جاتا ہے جسے وی ایف ایکس آرٹ کہا جاتا ہے۔

    پاکستان میں وی ایف ایکس آرٹ کے ذریعے "مارول سیریز "کے کرداروں کو حقیقت کا روپ دینے والا ایک ایسا نوجوان بھی ہے جس نے اپنی محنت اور لگن سے یہ کامیابی حاصل کی۔

    سندھ کے شہر لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے سہیل خان نے اے آر اوائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپنی اس کامیابی کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

    سہیل خان نے بتایا کہ مجھے مارول سیریز بچپن سے ہی بےحد پسند ہیں اسی شوق کی وجہ سے آج میری ویڈیوز کو لوگ بہت لائیک کرتے ہیں جس سے میری حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ میں نے کسی استاد سے باقاعدہ تربیت حاصل نہیں کی اور نہ ہی کسی ٹریننگ سینٹر میں پڑھا، صرف یو ٹیوب دیکھ کر ہی ویڈیوز بنانا سیکھا۔

    سہیل خان نے کہا کہ میرے علاوہ اس ملک میں بہت سے وی ایف ایکس آرٹسٹ ہوں گے جو ابھی تک منظر عام پر نہیں آئے میری درخواست ہے کہ ایسے ہنرمند نوجوانوں کو حکومتی سطح پر پذیرائی ملنی چاہیے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو۔

  • محمد حفیظ، جنید خان کے بعد سہیل خان بھی انجری کا شکار

    محمد حفیظ، جنید خان کے بعد سہیل خان بھی انجری کا شکار

    سڈنی : پاکستان کرکٹ ٹیم کو انجری مسائل نے گھیر لیا ہے۔ محمد حفیظ، جنید خان کے بعد سہیل خان بھی انجری کا شکار ہوگئے۔ انگلینڈ کے خلاف دوسرے وارم اپ میچ سہیل خان کی شرکت مشوک ہوگئی ہے۔

    انجری نے پاکستان کرکٹ کا دروازہ ہی دیکھ لیا۔۔۔ پیچھا ہی نہیں چھوڑ رہی۔ ایک کے بعد ایک کھلاڑی انجرڈ ہورہا ہے۔ ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کتنی فٹ ہے سوال کھڑے ہوگئے۔

    پہلے جنید خان، پھر محمد حفیظ اور اب سہیل خان بھی انجری میں مبتلا ہوگئے۔ بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں سہیل خان چھ اوور کرانے کے بعد پنڈلی میں تکلیف کے باعث میدان سے باہر چلے گئے اور وہ مزید بولنگ نہیں کرسکیں گے۔

    سال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا پاکستانی ٹیم کو ایک اور دھچکا لگنے والا ہے؟؟ محمد حفیظ اور جنید خان تو پہلے ہی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

    سہیل خان کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے وارم میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ سہیل خان کی انجری شدید نوعیت کی نہیں۔تاہم  انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے امید ہے وہ جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔