Tag: Suhana Khan

  • شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی کو کامیاب اداکارہ بننے کیلئے کیا مشورہ دیا

    شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی کو کامیاب اداکارہ بننے کیلئے کیا مشورہ دیا

    ممبئی : بالی ووڈ میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی کنگ خان کی صاحبزادی سہانا خان کوان کے والد شاہ رخ خان نے فلم انڈسٹری میں کامیابی کے گُر سکھا دیئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ لیجنڈ شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی سُہانا خان کو اداکاری کے شعبے میں پہلا قدم رکھنے کے موقع پر اہم مشورہ دیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر زویا اختر کی نئی آنے والی فلم "دی آرچیز” کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اپنی صاحبزادی سُہانا خان کو خوبصورت مشورہ دیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

    اپنے پہلے پراجیکٹ کے موقع پر بیٹی سہانا خان کو مشورہ دیتے ہوئے شاہ رخ نے انہیں ذہانت سے بھرپور الفاظ میں اپنا محبت بھرا پیغام دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سہانا خان نئی آنے والی فلم "دی آرچیز” سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ شاہ رخ خان نے کہا کہ بیٹی یاد رکھنا کہ آپ کبھی بھی پرفیکٹ نہیں ہوں گے، آپ نے بطور اداکار ہمیشہ مہربان اور مزید دینے والا بننا ہے۔

    شاہ رخ خان نے کہا کہ ایک اداکارہ کے طور پر رحم دل بنیں، جیسی آپ ہو اگر ویسے ہی بنی رہوگی تو سب کے قریب رہوگی۔ کنگ خان کا مزید کہنا تھا کہ میرے بچے! آپ نے لمبا سفر طے کیا ہے لیکن لوگوں کے دل تک جانے کا راستہ ختم ہونے والا نہیں ہے، آگے بڑھو اور زیادہ سے زیادہ مسکراؤ,انہوں نے آخر میں لکھا کہ اب یہاں لائٹ، کیمرہ اور ایکشن ہوگا۔

    سہانا خان کا اپنے والد کو پیار بھرا جواب

    شاہ رخ خان کی پوسٹ پر ان کی صاحبزادی سہانا نے اپنا پیار جتاتے ہوئے کمنٹ کیا کہ پاپا! آپ کو بہت سا پیار۔ شاہ رخ خان نے یہ پوسٹ خبر شائع ہونے سے تقریباً ایک گھنٹہ پہلے شیئر کی، جس پر اس قلیل وقت میں پونے تین لاکھ سے زیادہ لائکس آگئے۔ سوشل میڈیا صارفین نے کنگ خان کی اس پوسٹ کو بہت پسند کیا۔

    واضح رہے کہ کنگ خان کی بیٹی سمیت فلمی خاندانوں سے وابستہ دیگر نوجوان اداکار زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم "دی آرچیز”کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ رہے ہیں۔

    دی آرچیز کا پہلا لُک 14 مئی کو جاری کیا گیا، جس میں سہانا خان کے ساتھ سری دیوی کی چھوٹی صاحبزادی خوشی کپور اور امیتابھ بچن کے نواسے آگستیا نندا بھی اداکاری کے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔

  • یہ ہے ہماری قوم اقربا پروری کو فروغ دینے والی: سہانا کی ماڈلنگ پر شدید تنقید

    یہ ہے ہماری قوم اقربا پروری کو فروغ دینے والی: سہانا کی ماڈلنگ پر شدید تنقید

    بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے بھی ماڈلنگ سے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کردیا۔ ان کی تصاویر ووگ انڈیا میگزین کے سرورق کی زینت بنی ہیں۔

    تاہم ووگ کے اس اقدام پر اسے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ووگ کی جانب سے تصاویر جاری کیے جانے کے بعد طنز اور تنقید کا طوفان امڈ آیا۔

    صارفین نے بالی ووڈ میں پنجے پھیلائی اقربا پروری کو برا بھلا کہتے ہوئے کہا کہ سہانا کا یہ ڈیبیو صرف ان کے سپر اسٹار والد کی وجہ سے ممکن ہوسکا۔

    ایک صارف نے لکھا، ’یہ ہماری قوم ہے جہاں اسٹارز کے بچے آسانی سے آگے بڑھ جاتے ہیں جب کہ با صلاحیت افراد اپنی ساری زندگی جدوجہد کرتے ہوئے گزار دیتے ہیں‘۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ ووگ بالکل بھارتی بننے کی کوشش کر رہا ہے اور اقربا پروری کو فروغ دے رہا ہے۔ سہانا کے پاس کچھ نہیں سوائے ان کے سپر اسٹار والد کے۔

    ایک اور خاتون نے کہا کہ سہانا ایک طالب علم اور مستقبل کی سپر اسٹار ہیں کیوں کہ ان کے والد اس وقت تک ان کی فلموں پر پیسہ لگاتے رہیں گے جب تک وہ کامیاب نہیں ہوجاتیں۔

    ایک اور صارف نے کہا کہ ووگ نے کیا سوچ کر سہانا کی تصویر اپنے سرورق پر شائع کی۔ وہ کچھ بھی نہیں ہیں۔’آپ نے اپنے برانڈ کی اہمیت گھٹا دی ہے‘۔

    اسی دوران ایک بھارتی ویب سائٹ نے سہانا کا ایک انٹرویو بھی شائع کیا جس میں سہانا نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے ایک اسٹار کی اولاد ہونے کی حیثیت سے جدوجہد کی۔

    ایک صارف نے اس ویب سائٹ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ شاہ رخ اور ان کی اہلیہ کو بیٹی کے لیے کسی اچھے پی آر شخص کا انتخاب کرنا چاہیئے جو اسے یہ سکھائے کہ وہ اپنی گفتگو میں سے ’جدوجہد‘ کا لفظ نکال دے۔

    خیال رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب بالی ووڈ میں اقربا پروری کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    اس سے قبل اداکارہ کنگنا رناوٹ بھی معروف ہدایت کار کرن جوہر کے بارے میں کہہ چکی ہیں کہ وہ صرف اسٹارز کے بچوں کو لے کر نئی فلمز بناتے ہیں۔

    کنگنا کے مذکورہ بیان کے بعد دونوں شخصیات کے درمیان کافی عرصے تک لفظی جنگ جاری رہی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔