Tag: Sui Dhaaga

  • انوشکا نے ورن دھون کو اچھا شوہر قرار دے دیا

    انوشکا نے ورن دھون کو اچھا شوہر قرار دے دیا

    ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے ساتھی اداکار ورون دھون کو بہترین شوہر قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ورن دھون نئی آنے والی فلم ’سوئی دھاگہ‘ میں ایک ساتھ مرکزی کردار ادا کیا اور اب دونوں آرٹ کی تربیت اور اس کی اہمیت سے متعلق مختلف تقاریب میں شرکت کررہے اور ساتھ ہی فلم کی پروموشن میں بھی مصروف ہیں۔

    ایک روز قبل نجی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انوشکا شرما نے ساتھی اداکار کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے کہا کہ ’ورن دھون اچھے اداکار ہی نہیں بلکہ ایک اچھے انسان بھی ہیں‘۔

    مزید پڑھیں: انوشکا شرما اچانک بوڑھی ہوگئیں، تصاویر وائرل

    اُن کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں ورون بہت اچھی شخصیت کے مالک اور خواتین کی عزت کرنے والے ہیں۔ انوشکا کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے ورون مستقبل میں بہت اچھے شوہر اور دوست ثابت ہوں گے۔

    اسی دوران ورون سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا تو اس پر اداکار کا کہنا تھا کہ مستقبل کا فیصلہ کرنا میرے اپنے ہاتھ میں ہے اور کسی بھی شخص کو میری زندگی میں عمل دخل کی ضرورت نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ مہاتما گاندھی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہدایت کار یش راج نے سوئی دھاگہ بنانے کا اعلان کیا تھا، اس فلم میں انوشکا اور ورون دھون پہلی بار ایک ساتھ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ سوئی دھاگہ 28 ستمبر 2018 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر کی انوشکا اور ویرات کو سرکاری مہمان بننے کی دعوت

    یاد رہے کہ نوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی گزشتہ برس دسمبر میں ازدواجی بندھن میں بندھے تھے، دونوں شخصیات ایک دوسرے کی محبت میں طویل عرصے سے گرفتار تھیں۔

  • انوشکا کی نئی تصویر لیک، سوشل میڈیا پر وائرل

    انوشکا کی نئی تصویر لیک، سوشل میڈیا پر وائرل

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی نئی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی جس میں وہ مشرقی لباس زیب تن کیے سڑک پر سے گز رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انوشکا شرما نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے گزشتہ برس دسمبر میں اٹلی کے شہر میلان میں شادی کی جس کے بعد وہ ہنی مون منانے کے لیے یورپ روانہ ہوئیں اور رواں دسمبر کے اختتام پر بھارت واپس لوٹیں۔

    نوبیاہتا جوڑے نے وطن واپس پہنچ کر شادی کی اعزازی تقاریب منعقد کیں جن میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت معروف سیاسی و شوبز شخصیات نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے۔

    شادی کے بعد اب دونوں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما اپنی پروفیشنل لائف میں واپس آگئے، کپتان کھیل کے میدان میں اترے تو انوشکا کی شوبز مصروفیات شروع ہوگئیں۔

    دیکھیں: انوشکا بھوت بن گئیں، پہلی جھلک سامنے آگئی

    گزشتہ دنوں انوشکا کی نئی فلم ’پری‘ کا ٹریلر جاری ہوا تاہم وہ آج کل نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں علاوہ ازیں بالی ووڈ ادکارہ ایک اور فلم میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔

    یہ بھی دیکھیں: انوشکا اسکول دور میں کیسی نظر آتی تھیں؟ تصویر وائرل

    بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا کی انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصویر دراصل اُن کی نئی فلم ’سوئی دھاگہ‘ کی شوٹنگ کے دوران لی گئی  جس میں وہ نیلے رنگ کی ساڑھی پہنے کسی سڑک پر سے گزر رہی ہیں۔

    ایک روز قبل ادارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ ہاتھ میں سوئی دھاگہ لیے بیٹھی کپڑے پر کڑائی کرنے کی کوشش کررہی تھیں۔

    بالی ووڈ خبروں کے مطابق یش راج پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے فلم سوئی دھاگہ بنائی جارہی ہے جس میں انوشکا اور ورون دھون مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، یہ فلم مہاتما گاندھی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بنائی جاری ہے۔

    ورون دھون کا کہنا ہے کہ ’انہیں بہت خوشی ہے کہ گاندھی سے لے کر مودی تک ہر بھارتی وزیراعظم نے بھارت میں ہی بنے کپڑے استعمال کیے جن پر ہاتھ سے کڑائی کی جاتی ہے‘۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔