Tag: sui gas

  • لاہور:گیس لوڈشیڈنگ،گھروں میں کھانالکڑیوں پرپکنےلگا

    لاہور:گیس لوڈشیڈنگ،گھروں میں کھانالکڑیوں پرپکنےلگا

    لاہور کے بیشتر علاقوں میں گیس کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ سے لوگ لکڑیاں جلا کر کھانا پکانے پر مجبور ہوگئے۔

    صوبائی دارلحکومت لاہور کے بیشترعلاقوں میں کئی کئی گھنٹے گیس کی فراہمی معطل ہونے سے گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    صدر،اقبال ٹاون اور کینٹ سمیت ملتان روڈ، مصطفی ٹاون،ایجوکیشن ٹاون اور ٹھوکر نیاز بیگ کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

    عوام کا کہنا ہے کہ حکومت موسم سرما کے ابتدا میں ہی گیس فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے جس کے باعث وہ لکڑیاں جلا کر کھانا پکانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

    حکومت نے گھریلو صارفین کو گیس فراہم کرنے کے غرض سے سی این جی اسٹیشنز کو بھی گیس کی فراہمی معطل کر رکھی ہے۔

  • سندھ میں مزید چاردن کے لئے گیس کی بندش، صنعتیں بند

    سندھ میں مزید چاردن کے لئے گیس کی بندش، صنعتیں بند

    کراچی: سوئی گیس فیلڈزکی سالانہ مرمت کے باعث کراچی سمیت سندھ کے صنعتی علاقوں میں چاردن کے لیے گیس کے استعمال پر پابندی ہوگی جبکہ گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث کراچی کی پچاس فیصد صنعتیں بند ہوگئی ہیں جس پرصنعتکارسرپااحتجاج ہیں۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی کی مطابق گیس کی تین فیلڈز پانچ دن کے لئے سالانہ مرمت کی وجہ سے بند کردی گئی ہیں جس کے سبب ایس ایس جی سی کو دوسوسترایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہو گا۔

    اس موقع پرمحمود رنگون والا (چیئرمین نارتھ کراچی صنعتی ایسوسی ایشن) کا کہنا تھا کہ صنعتی علاقوں میں تین روز سے گیس کی بندش کے باعث ساٹھ فیصد فیکٹریاں اورملیں بند ہوچکی ہیں جبکہ ہفتہ وارگیس کی لوڈ شیڈنگ اورگیس کے کم پریشر کی وجہ سے پراسسنگ کی صنعتیں پہلے ہی بحران کا شکار ہیں اوراب مسلسل تین دن گیس کی بندش سے صنعتوں کا پہیہ رک جائے گا۔

    سائٹ صنعتی ایسوسی ایشن کے چئیرمین جاوید بلوانی نے بتایا کہ گیس کی عدم فراہمی کے باعث فیکٹریاں اور ملیں بند ہونے سے یومیہ اربوں روپے کانقصان ہورہا ہے اورگیس کی قلت کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال میں برآمدی آرڈرز کو پورا کرنا مشکل ہورہا ہے۔

  • سندھ کےصنعتی علاقوں میں تین دن گیس بند کرنیکا اعلان

    سندھ کےصنعتی علاقوں میں تین دن گیس بند کرنیکا اعلان

    کراچی: سوئی گیس کمپنی نے کراچی سمیت سندھ کے تمام صنعتی علاقوں میں گیس تین دن بندکرنے کا اعلان کردیا۔گیس کی قلت سےگھریلو صارفین بھی مشکلات کا شکار ہونے لگے۔

    سوئی گیس کمپنی کے مطابق تین گیس فیلڈز پانچ دن کیلئے بند ہوگئیں ہیں، جس کی وجہ سے کہیں گیس نایاب ہوئی توکہیں پریشرمیں کمی آگئی، بیشترعلاقوں میں گھریلوصارفین کو گیس پریشر میں کمی سےشدید مشکلات کاسامنا ہےجبکہ صنعتی علاقوں میں گیس کی فراہمی مکمل بند ہوگئی ہے۔

    گیس کی قلت کی وجہ سے صنعتوں کاپہیہ رکنے اوربیروزگاری بڑھنے کا خدشہ ہے، دوسری طرف اڑتالیس گھنٹے کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن کھلتے ہی سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

    جبکہ پریشرمیں کمی پرسو سے زائدفلنگ اسٹیشن بند کرنا پڑے جس سے صورتحال اور سنگین ہوگئی ہے۔