Tag: Sui Northren company

  • سوئی سدرن گیس کمپنی نے اسٹیل ملزانتظامیہ کےدعویٰ کومسترد کر دیا

    سوئی سدرن گیس کمپنی نے اسٹیل ملزانتظامیہ کےدعویٰ کومسترد کر دیا

    کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نےاسٹیل ملزانتظامیہ کےدعویٰ کومسترد کر دیا ہے کہ گیس کی کمی کی وجہ سےاسٹیل ملزکی پیداواری صلاحیت متاثرہوئی ہے۔

    ترجمان ایس ایس جی سی کےمطابق اسٹیل ملزپر34 ارب روپےکے واجبات ہیں جن میں ہرماہ اضافہ ہورہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ واجب الادا رقوم کی ادائیگی کیلئے کوئی پلان بھی فراہم نہیں کیا،جبکہ آخری ادائیگی مارچ 2015 میں کی گئی تھی، اس کے باوجوداسٹیل ملز کوآ پریشنز چلانے کیلئے 10 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی جاری ہے ، تاہم اگر اسٹیل ملز کی جانب سے واجبات ادا نہیں کیے گے توایس ایس جی سی کا حق ہے کہ کمپنی کے مفاد کو مدنظر رکھتےہوئے اقدامات کرے ۔

    دوسری جانب ترجمان اسٹیل ملز کا کہنا ہے گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے اسٹیل ملز کے پیداواری یونٹ بند ہو رہے ہیں شازم اخترکا کہنا تھا کہ ایس ایس جی سی کو گیس کے بل کی ادائیگی کی یقین دہانی کے باوجود گیس کی بحال نہ ہوسکی۔

  • سوئی سدرن گیس کا سی این جی شیڈول بار بار تبدیل

    سوئی سدرن گیس کا سی این جی شیڈول بار بار تبدیل

    کراچی :سوئی سدرن گیس کا سی این جی شیڈول بار بار تبدیل ہونے عوام تنگ آگئے، منگل کو اچانک بند اوراب بدھ کو بھی سی این جی نہیں ملے گی۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی نےعوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا، سندھ میں مسلسل 72 گھنٹے سی این جی کی بندش سے شہری زندگی متاثرہورہی ہے، سوئی سدرن کی جانب سےتین دن پورے سندھ میں سی این جی بند رکھنے کی کوئی ٹھوس وجہ بیان نہیں کی گئی۔

    کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز اور صنعتی علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی، سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز رواں ہفتے پانچ دن بند رہیں گے۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق مختلف گیس فیلڈ سے آنے والے گیس پریشر میں کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز اور صنعتی علاقوں کی لوڈشیڈنگ میں تبدیلی کی گئی ہے،  رواں ہفتے پیر، منگل اور بدھ سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے اور صنعتی علاقوں میں بھی گیس کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی ۔

    سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین شبیر سلیمان کے مطابق سوئی سدرن گیس کا یہ فیصلہ انڈسٹری کے ساتھ زیادتی ہے، مسلسل بہتر گھنٹے سی این جی اسٹیشنز بند رہنے سے پبلک ٹرانسپورٹ اور ایمبولینس سروس بند ہونے کا خدشہ ہے، وفاقی حکومت سوئی سدرن گیس کے اس اقدام کا فوری نوٹس لے۔

    ادھر سی این جی ایسوسی ایشن نے سوئی گیس کمپنی کا حکم ماننے سے انکار کرتے ہوئے ایس ایس جی سی کے ہیڈ آفس کے باہر دھرنے دینے کا اعلان کردیا ہے جبکہ صوبائی وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ نے وفاق سے احتجاج کرتے ہوئے سی این جی کی مسلسل بندش کا سلسلہ بند کیا جائے۔

    سینئرصوبائی وزیرمراد علی شاہ نے سیکریٹری پیٹرولیم سے رابطہ کرکے سندھ سےزیادتی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

     

  • گیس بم گرانے کی تیاریاں، قیمت میں اضافے کی درخواست

    گیس بم گرانے کی تیاریاں، قیمت میں اضافے کی درخواست

    اسلام آباد: اوگرا نے گیس سپلائی کمپنیوں کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کیلئے درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرلی ہیں۔

    اوگرا حکام کے مطابق سوئی نادرن گیس کمپنی نے گیس کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں ایک سو تیئس روپے جبکہ سوئی سدرن نے ستائیس روپے فی ایم ایم بی ٹی اضافے کی درخواست کی ہے۔

    گیس مہنگی کرنے کی درخواست جنوری تا جون دو ہزار ہندرہ کیلئے کی گئی ہے۔

    کمپنی حکام کے مطابق جولائی دوہزار چودہ سے ٹیرف میں اضافہ نا ہونے سے چالیس ارب سے زائد کا ریونیو خسارہ ہوا ہے ۔

    اوگرا سوئی نادرن کی درخواستوں پر اکتیس مارچ کو سماعت لاہور میں کرے گی، قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ سماعت کے بعد کیا جائے گا۔

  • پنجاب میں صعنتوں اورسی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 4 ماہ کیلئے معطل

    پنجاب میں صعنتوں اورسی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 4 ماہ کیلئے معطل

    لاہور: پنجاب میں صعنتوں اورسی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی اگلے چار ماہ کے لئے بند کردی گئی۔

    موسم سرما میں بجلی کے ساتھ ساتھ عوام کو گیس کی لوڈشیڈنگ بھی برداشت کرنی پڑے گی، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پنجاب میں سی این جی اور انڈسٹری کواگلے چار ماہ کے لئے گیس معطل کردی۔

    ایس این جی پی این کا موقف ہے کہ سردیوں میں گیس کی طلب میں اضافہ ہوجاتا ہے،گھریلو صارفین اور پاور سیکٹر کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے پنجاب کی صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کرنا پڑ رہی ہے، لیکن وزارت خزنہ نے ٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے کی جانے والی لوڈشیڈنگ کو معطل کردیا گیا ہے۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یہ فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف کی رضامندی سے کیا ہے،ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے گیس لوڈشیڈنگ کا حتمی فیصلہ متعلقہ وزراء کی وطن واپسی پر کیا جائے گا۔

  • مسائل حل نہ ہوئےتو دھرنے کا اعلان کریں گے،سی این جی ایسوسی ایشن

    مسائل حل نہ ہوئےتو دھرنے کا اعلان کریں گے،سی این جی ایسوسی ایشن

    کراچی: آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نےکہاہےکہ دس دن میں درپیش مسائل حل نہیں ہوئےتوبیس نومبرکوایس ایس جی سی کے دفتر کے باہر دھرنا دیں گے۔

    آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون اورآل کراچی ٹرانسپورٹ اتحادکا مشترکہ اجلاس ہوا، جس کے بعد دونوں تنظیموں کے صدور نےمشترکہ نیوزکانفرنس میں بتایاکہ حکومت نےنجی کمپنی کے ذریعے ایل این جی متعارف کرنےکافیصلہ کیاہے جوسی این جی گیس ٹیرف سےتین گناہ مہنگی ہوگی۔

    اُن کاکہناتھاکہ ایل این جی آنےسےسی این جی کی فی کلوقیمت 110روپےتک پہنچ جائیگی، انہوں نےمزیدبتایاکہ ہفتےمیں سی این جی کی تین روزہ بندش کےبعد ایس ایس جی سی اب چار روزکیلئے سی این جی اسٹیشنز بندکرنے کیلئے پرتول رہی ہے۔سی این جی ایسوسی ایشن اور آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نےحکومت سےمطالبہ کیا ہےکہ مسائل کےحل کیلئے وزارت پیٹرولیم،ایم ڈی ایس ایس جی سی اور سندھ کے اسٹیک ہولڈرزپرمشتمل کمیٹی بنائی جائے ورنہ پورےکراچی میں احتجاج ہوگا۔

  • سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی ممکن نہیں،ایس این جی سی

    سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی ممکن نہیں،ایس این جی سی

    اسلام آباد: سوئی نادرن گیس کمپنی عید کے دوسرے اور تیسرے دن پنجاب میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی سے معذرت کرلی ہے، تفصیلات کے مطابق عید قربان پر عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے عید کے تینوں دنوں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی ۔

    دوسری جانب سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشنز کو عید کے دوسرے اور تیسرے دن گیس فراہمی سے معذرت کرلی ہے ۔ سوئی نادرن گیس کمپنی کے مطابق قادر پور گیس فلیڈ کی سالانہ مرمت کےلیے بند ہے جس کے باعث سسٹم میں گیس کی فراہمی کم ہے ۔

    اس صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی ممکن نہیں ہے۔