Tag: Sui Southern Gas

  • گیس بحران میں شہریوں کیلئے نئی مشکل: اب سلنڈر خریدنے کیلئے ہزاروں روپے ڈپازٹ کرانے پڑیں گے

    گیس بحران میں شہریوں کیلئے نئی مشکل: اب سلنڈر خریدنے کیلئے ہزاروں روپے ڈپازٹ کرانے پڑیں گے

    کراچی : سوئی سدرن گیس نے شہریوں کو مہنگی ایل پی جی خریدنے کی مشورہ دے دیا اور سلنڈر خریدنے کے لیے ہزاروں روپے ایڈوانس جمع کرانے کی شرط عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس شہریوں کو گیس فراہم کرنے میں ناکام ہے ، ایس ایس جی سی نے افیشل ٹوئیٹر اکاونٹ پر شہریوں کو ایل پی جی گیس خریدنے کی راہ دکھا دی۔

    جس کے تحت شہریوں کو ایس ایس جی سی سے سلینڈر خریدنے کے لئے ہزاروں روپے ڈپازٹ کرانے پڑیں گے۔

    سوئی سدرن ایل پی جی کمپنی کا کہنا ہے کہ 11.8 کلو کے سلینڈر کے لئے 5 ہزار روپے ایڈوانس اور 10 کلو کے فائبر ایل پی جی سلینڈر کے لئے 4500 روپے ایڈوانس دینا ہوں گے۔

    ایس ایس جی سی ایل پی جی پرائیوٹ لمیٹیڈ نے بتایا کہ صرف اور صرف اپنے سلینڈر میں گیس فل کرتے ہیں ، شہر میں گیس کی شارٹیج کے بعد سلنڈر کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ رہائشی ایل پی جی سلینڈر کی ڈیمانڈ ڈیفنس اور کلفٹن کے علاقوں سے آرہی ہے تاہم دیگر علاقوں سے بھی ایل پی جی سلینڈر کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے جبکہ کمرشل صارفین کی ایل پی جی ڈیمانڈ میں بھی تقریبا 100 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

    ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت گیس کی ڈیمانڈ 1225 ایم ایم سی ایف ڈی ہے اور شہر میں اس وقت سپلائی 1029 ایم ایم سی ایف ڈی ہے ، جس کے بعد 196 ایم ایم سی ایف ڈی کا شارٹ فال ہے ۔

  • سوئی سدرن گیس کا بلوں میں کیا گیا تاریخی فراڈ بے نقاب

    سوئی سدرن گیس کا بلوں میں کیا گیا تاریخی فراڈ بے نقاب

    کراچی : سوئی سدرن گیس کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ سامنے آگیا، ادارے نے لاکھوں صارفین کو اسٹیکی سلومیٹر کے نام پر اربوں روپے کا چونا لگا دیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیکی سلو میٹر کے نام پر صارفین کے ماہانہ بلوں میں فی بل 300سے 400روپے اضافی شامل کئے گئے۔

    ذرائع کے مطابق آئی ٹی سسٹم میں فالٹ کا بہانہ بنا کر بھی اضافی رقم صارفین سے وصول کی جارہی ہے، کچھ صارفین سے پی یو جی اور اسٹیکی میٹر دونوں کے نام وصولیاں کی جارہی ہیں۔

    اربوں روپے خسارے والے ادارے غریب عوام کی جیبوں پر کروڑوں روپے کا ڈاکہ ڈال رہے ہیں کراچی کے شہریوں نے نیب اور ایف ائی اے سے فوری طور پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے،۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تمام سی ایف سی سینٹر پر یومیہ سیکڑوں لوگ اسٹیکی میٹر کی شکایت دیتے ہیں مگر چند صارفین کے بل میں تو اسٹیکی سلو میٹر کی شکایت پر رقم ختم کردی جاتی ہے، باقی اپنی باری کا انتظار کرتے رہتے ہیں۔