Tag: suicidal woman

  • خودکشی کرنے والی خاتون کو کیسے بچایا گیا؟ ویڈیو دیکھنے والے حیران

    خودکشی کرنے والی خاتون کو کیسے بچایا گیا؟ ویڈیو دیکھنے والے حیران

    خود کشی کی کوشش کرنے والی خاتون کو ریسکیو اہلکاروں نے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے بچایا کہ دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے۔

    سوشل میڈیا پر آئے روز کچھ ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جن کو دیکھنے کے بعد ہم مسکرا دیتے ہیں جبکہ کچھ ویڈیوز ایسی ہوتی ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد ہم سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ ایسا کیسے ہوگیا۔

    کچھ ایسا ہی اس ویڈیو میں بھی ہوا جسے دیکھنے والے دنگ رہ گئے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک خاتون بلند وبالا رہائشی عمارت سے چھلانگ لگانے والی تھی کہ اس دوران امدادی کارکنان نے کس مہارت سے اس کی جان بچالی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امدادی کارکنان اوپر سے جال پھینکتے ہیں اور فوری طور پر چھلانگ لگا کر اس خاتون کو قابو کرکے اس کی جان بچالیتے ہیں، ریسکیورز کی بہادری دیکھ کر لوگوں نے تالیوں سے ان کا شکریہ ادا کیا۔

    اگر دیکھا جائے تو یہ لوگ حقیقی جنگجو ہیں جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جان بچاتے ہیں۔ اس ویڈیو کو نیکسٹ اسکل لیول نامی صارف نے ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے

    اب تک اس ویڈیو کو 17 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں، جب کہ اس ویڈیو کو 26 ہزار سے زائد لوگوں کے لائکس دیکھے جارہے ہیں۔ ساتھ ہی اس ویڈیو پر کئی لوگوں کے تبصرے بھی دیکھے جا رہے ہیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بہت پیاری اور شاندار ویڈیو۔ اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک اور صارف نے لکھا ان لوگوں کو سلام۔

  • خود کشی کرنے والی خاتون کو ڈرامائی انداز سے بچا لیا گیا، ویڈیو وائرل

    خود کشی کرنے والی خاتون کو ڈرامائی انداز سے بچا لیا گیا، ویڈیو وائرل

    برازیل میں کثیرالمنزلہ عمارت کے دسویں فلور سے خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کو فائر فائٹر نے بروقت مداخلت کرکے ڈرامائی طریقے سے بچالیا۔

    سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک فائر فائٹر کو ایک خودکشی کرنے والی خاتون کو بچاتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو اپنی کھڑکی کی ریلنگ پر بیٹھی تھی۔

    اس بار اس ویڈیو کو ٹوئٹر پیج ’کمیونیکیٹر آف آئی آئرن‘پر شیئر کیا گیا کہ کس طرح فائر فائٹر نے کھڑکی کے کنارے پر بیٹھی خودکشی کرنے والی خاتون کو اس کی پیٹھ پر لات مار کر اپارٹمنٹ کے اندر دھکا دیا۔

    Rescue

    میل آن لائن کی 2015 کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ خاتون فورٹالیزا میں ایک عمارت کی دسویں منزل کی کھڑکی کے کنارے پر بیٹھی تھی جو کسی بھی وقت نیچے گر سکتی تھی۔

    جسا کہ ہمارے علم میں ہے کہ فائر فائٹرز کا کام جان بچانے کے لیے گھروں اور عمارتوں میں لگنے والی بڑی آگ پر قابو پانا ہے۔ ان کے زیادہ تر کام میں آگ لگنے والی منزل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے بہت اونچے ٹاوروں پر چڑھنا شامل ہے۔

    اکثر اوقات کھمبے پر پھنسے پالتو جانوروں کو بچانا یا عمارت کی کھڑکی پر خودکشی کرنے والے شخص کو بچانا جیسے کاموں کیلئے بھی ان ہی فائر فائیٹرز کی خدمات لی جاتی ہیں۔

    ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جو اس سے پہلے بھی سوشل میڈیا پر کافی مرتبہ دیکھی گئی اور اس بار پھر اس فائر فائٹر کے کام کو سراہا گیا،

    جب وہ خاتون دسویں منزل کے فلیٹ کی کھڑکی سے اپنی ٹانگیں لٹکائی بیٹھی تھی اسی وقت فائر فائٹر نے موقع پاتے ہی اس کی طرف چھلانگ لگانے کا فیصلہ کیا۔

    اس کے بعد فائر فائٹر نے خود کو عمارت کی دیوار سے دور دھکیلتا ہے اور جھولتے ہوئے آکر اسے لات مار کر اندر کی جانب دھکیل دیتا ہے۔ اس ویڈیو کو ٹوئٹر پر 45 لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھا اور اپنے دلچسپ کمنٹس کا اظہار کرتے ہوئے فائر فائٹر کے کردار کو بھی سراہا۔