Tag: Suicide attack

  • چاڈ میں 3خودکش دھماکے، 30افراد ہلاک

    چاڈ میں 3خودکش دھماکے، 30افراد ہلاک

    چاڈ : افریقی ملک چاڈ میں تین خودکش دھماکوں میں تین افراد ہلاک اور اسی سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چاڈ کے جزیرے کولفوا میں ایک بازار سمیت مختلف مقامات پر تین خودکش بمباروں نے خود کو اڑا لیا، جس کے نتیجے میں حملہ آوروں سمیت تیس افراد ہلاک جبکہ اسی زخمی ہوگئے۔

    کسی گروپ کی جانب سے حملوں کی زمہ داری قبول نہیں کی گئی تاہم حکام کی جانب سے شدت پسند تنظیم بوکو حرام پر الزام عائد کیا گیا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ چاڈ میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے جنگجوؤں تیزی سے اپنی پناہ گاہیں قائم کررہے ہیں، اس ضمن میں حکومت کی جانب سے گزشتہ ماہ ہنگامی طور پر ایمرجنسی نافذ کر دی تھی جب کہ 5000 سے سے زائد فوجی اہلکار کو سیکیورٹی پر معمور کیا گیا ہے۔

    گزشتہ ماہ سے بوکو حرام کی جانب سے حملوں میں تیزی آئی ہے اس سے قبل بوکو حرام کے حملے میں اکتالیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ نائجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام اپنی مرضی کا نظام حکومت نافذ کرنے کے لئے کئی برس سے مسلح کارروائیاں کررہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • سعودی عرب: مسجد میں خودکش حملہ، 1 جاں بحق متعدد زخمی

    سعودی عرب: مسجد میں خودکش حملہ، 1 جاں بحق متعدد زخمی

    ریاض: یمن کی سرحد سے ملحقہ سعودی صوبے نجران میں ایک مسجد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے ہیں۔

    سعودی نشریاتی ادارے الخبارایہ کے مطابق بم دھماکے میں مبینہ طور پر ملوث شخص زخمی ہے جبکہ ایک شخص جاں بحق اور 12 زخمی ہیں۔

    سعودی عرب کی وزارت ِ داخلہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود کش حملہ آور نے مسجد میں داخل ہوکرخود کو دھماکے سے اڑادیا۔

    واضح رہے کہ نجران کی آدھی آبادی اسماعیلی شیعہ کمیونٹی پر مشتمل ہے تاہم تاحال حکومت کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ آیا یہ دھماکہ کسی شیعہ مسجد میں ہواہے یا اس کا تعلق اکثریتی سنی مسلک سے ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال سے سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں مقیم شیعہ مسلمانوں کو داعش کی جانب سے بم دھماکوں اور فائرنگ کے ذریعے قتل و غارت کا نشانہ بنایا جارہاہے۔

    سعودی عرب میں اس حملے سے قبل آخری حملہ 16 اکتوبر کو قطیف میں ہوا جہاں عاشورہ محرم سے متعلق ایک مجلس میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کردی تھی جبکہ اس سے قبل بھی کئی مساجد میں دھماکے ہوچکے ہیں۔

  • ترکی: خود کش حملہ میں 28 افراد ہلاک

    ترکی: خود کش حملہ میں 28 افراد ہلاک

    انقرہ: ترکی میں شام کی سرحد سے متصل علاقے سوروچ میں ہونے والے خود کش حملے میں کم از کم 28 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے ترک وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ ہے سوروچ میں پیر کی دوپہر 12 بجے کے قریب ایک خود کش حملہ ہوا جس میں ابتدائی تحقیقات کے مطابق 28 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

    ترک وزارتِ داخلہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ حملے میں 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    تاحال کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی لیکن خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر دولت اسلامیہ اس حملے میں ملوث ہو سکتی ہے۔

    وزارت داخلہ نے کہا کہ ’ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہماری قومی یکجہتی پر کیے گئے اس دہشت گرد حملے پر اپنے ہوش و ہواس قابو میں رکھیں‘۔

    سوروچ شام کے شہر کوبانی سے متصل ہے جہاں گزشتہ ایک سال سے مشرق وسطیٰ کی شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ اور کرد جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

    برادر ملک ترکی میں ہونے والے اس حملے کی پاکستانی دفتر خارجہ نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے۔

  • کویت ،مسجد میں خودکش حملہ ،25نمازی جاں بحق

    کویت ،مسجد میں خودکش حملہ ،25نمازی جاں بحق

    کویت سٹی : کویت کی مسجد میں خود کش حملے میں پچیس نمازی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کویت سٹی کی امام صادق مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

    حکام نے کود کش حملہ میں دس افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے ،ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش ) نے مسجد  پر خود کش حملے کی ذمے داری قبول کرلی ہے. واضح رہے کہ کویت کی کسی بھی مسجد میں خود کش دھماکہ کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

  • نائجیریا میں بوکوحرام کا مسجد پرخودکش حملہ

    نائجیریا میں بوکوحرام کا مسجد پرخودکش حملہ

    میڈگری: نائیجیریا میں دہشت گرد تنظیم بوکوحرام کی کاروائیوں میں شدت آگئی، مسجد میں خود کش دھماکےسےچھبیس نمازی شہید جبکہ تیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

    نائیجیریا کے شہرمیڈگری میں واقع ایک مسجد میں بوکو حرام کےشدت پسند نےاپنےآپ کواس وقت دھماکےسےاڑادیا جب نمازی نماز کی ادائیگی میں مصروف تھے۔

    حادثے کے بعد چھبیس افراد کی لاشیں اورتیس سے زائد زخمیوں کوقریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے،دہشت گرد تنظیم بوکوحرام نےدھماکےکی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

    واضح رہے کہ ایک دن پہلے ہی نائیجیریا کےصدر محمد بوحارنےاپنےعہدے کاحلف اٹھایا ہے اور ان کے لئے سب سے بڑا چیلینج بوکو حرام نامی مذہبی دہشت گرد گروہ ہے۔

    بوکوحرام اورحکومت کےدرمیان چھ سال سے جنگ جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک جبکہ پندرہ لاکھ افراد سے زائد افراد بے گھرہوچکے ہیں۔

  • پرویزمشرف پرحملے کے مبینہ ملزم گرفتار

    پرویزمشرف پرحملے کے مبینہ ملزم گرفتار

    لاہور: پولیس نے سابق صدر پرویزمشرف حملہ کیس میں دومبینہ اشتہاری دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    لاہور پولیس نے مغلپورہ کے علاقےکارروائی کرتے ہوئے مشرف حملہ کیس میں اشتہاری ملزمان کوگرفتارکیا۔

    ملزم وقارعرف نومی اپنے ساتھی سمیت باغبانپورہ کے علاقے میں مقیم تھا پولیس نے ملزمان کے قبضے سےدو موٹرسائیکلیں، بھاری مقدار میں اسلحہ اوردیگر سامان بھی برآمد کیاہے۔

  • ہنگوتھانے پرخود کش حملہ،پولیس اہلکار شہید ،تین زخمی

    ہنگوتھانے پرخود کش حملہ،پولیس اہلکار شہید ،تین زخمی

    ہنگو: تھانے پرخود کش حملہ میں پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔حملے کی ذمہ داری انصار المجاہدین نے قبول کرلی۔ جبکہ سوات میں فائرنگ کرکے جرگہ کمیٹی کے ممبرظاہرشاہ کو قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہنگو کی تحصیل ٹل کی حدود میں واقع تھانے پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ خود کش تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

    ڈی ایس پی اشرف خان کےمطابق جائےوقوعہ سےخودکش حملہ آور کےاعضاء ملےہیں، انصارالمجاہدین نامی تنظیم نے تھانے پرحملےکی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

    انصار المجاہدین کے ترجمان ابو بصیر نے نامعلوم مقام سے فون کرکے کہا ہے کہ حملہ وزیرستان آپریشن کا بدلہ ہے اور بندوبستی علاقوں میں مزید حملے کرینگے۔

    حملے کے بعد سیکیورٹی حکام کی جانب سے تحصیل ٹل میں سرچ آپریشن کیلئے غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ کردیا گیاہے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او کلاچی سیف الرحمٰن کے دو بھائی جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔واقعے کا مقدمہ کالعدم تنظیم کیخلاف درج کرلیا گیاہے۔

    چارسدہ میں تنگی کےعلاقےمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےمقامی مسجد کےامام مولاناگل زمان جاں بحق ہوگئے۔