Tag: suicide bomber killed

  • شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کی کوشش ناکام، خودکش حملہ آور مارا گیا

    شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کی کوشش ناکام، خودکش حملہ آور مارا گیا

    شمالی وزیرستان ڈوسالی میں خودکش حملہ آورنے ملٹری پوسٹ میں داخلےکی کوشش کی، سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں مارا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان ڈوسالی میں خودکش حملہ آور نے ملٹری پوسٹ میں داخلےکی کوشش کی لیکن سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں خودکش حملہ آور مارا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق خودکش حملہ آور نے ملٹری پوسٹ میں داخل ہونے کے لیے اہلکاروں پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور ہینڈ گرینیڈ حملے کی بھی کوشش کی۔

    فوجی جوانوں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ مارا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملہ آور دہشتگرد کی شناخت شریف کے نام سے ہوئی ہے جو سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا اور اس کے قبضے سے ہتھیار اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

    مقامی افراد نے سیکیورٹی فورسزکی فوری جوابی کارروائی کوسراہا ہے اور دہشت گردی کےخاتمےکیلیےفورسزکی حمایت جاری رکھنےکے عزم کا اظہار کیا ہے۔

  • لاہور : دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، خود کش حملہ آور مارا گیا

    لاہور : دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، خود کش حملہ آور مارا گیا

    لاہور : پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے حملہ آور کو مار دیا، دہشت گرد نے برکی روڈ پر سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن داخل ہونے کی کوشش کی اور شناخت پوچھنے پر فائرنگ کردی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے تھانے پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ اس حوالے سے سی ٹی ڈی حکام نے بتایا ہے کہ لاہور میں برکی روڈ پر سیکیورٹی اہل کاروں کی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہوگیا ہے، ہلاک دہشت گرد سے خود کش جیکٹ اور2ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے ہیں۔

    سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق دہشت گرد نے برکی روڈ پر سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن داخل ہونے کی کوشش کی اورشناخت پوچھنے پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد مارا گیا۔

    دہشتگرد کے قبضے سےخود کش جیکٹ،2دستی بم ،اسلحہ برآمد ہوا ،بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کرسرچ آپریشن شروع کردیا، دہشت گرد کی لاش مرد خانے منتقل کر دی گئی ہے تاہم اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔

    ابتدائی معلومات کے مطابق مبینہ دہشت گرد تھانے پر خود کش حملہ کرناچاہتا تھا۔ بم ڈسپوزل کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، جلد نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : سیکیورٹی فورسز کی باجوڑ میں کارروائی، دہشت گردوں کا بڑانیٹ ورک تباہ

    واضح رہے کہ گزشتہ روزسیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک تباہ کردیا، کارروائی میں دو اہم دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک تباہ کردیا گیا اور آپریشن کے دوران مطلوب دہشت گرد زبیر اور عزیرالرحمان مارے گئے۔

    ہلاک ہونے والے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں، سرکاری حکام پر حملوں میں ملوث تھے، دہشت گرد باجوڑ اور کراچی میں دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے اور ان کا نیٹ ورک ملک میں تخریب کاری میں ملوث تھا۔