Tag: suicide-note

  • بھارتی اداکارہ کا مبینہ خود کشی نوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

    بھارتی اداکارہ کا مبینہ خود کشی نوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

    بھارتی فلم انڈسٹری سے وابستہ اداکاروں کی خود کشی کی خبریں اکثر سننے میں آرہی ہیں جس کی وجہ ڈپریشن اور شوبز میں ناکامی بیان کی جاتی ہے۔

    اسی حوالے سے ہندی، تامل اور تیلگو فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ پائل گھوش نے بھی مبینہ خود کشی سے متعلق ایک نوٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس پر ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

    سال 2020میں معروف بالی ووڈ میوزک ڈائریکٹر انو راگ پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی اداکارہ پائل گھوش نے ایک نامکمل خودکشی نوٹ انسٹا گرام پر شیئر کیا۔

    اداکارہ پائل گھوش نے انسٹاگرام پر مبینہ خودکشی نوٹ میں لکھا ہے کہ”میں پائل گھوش ہوں، اگر میں خودکشی کے نتیجے میں مر جاؤں یا مجھے ہارٹ اٹیک ہوجائے تو جو لوگ اس کے ذمہ دار ہوں گے ان میں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    اس ادھورے پیغام کو پڑھ کر اداکارہ کے مداحوں کو تشویش لاحق ہوئی جنہوں نے کمنٹ سیکشن میں سوالات کی بھرمار کردی۔

    کئی صارفین نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ کوئی بھی انتہائی قدم اٹھانے سے قبل ڈاکٹر سے مشورہ کریں اور ضرورت پڑے تو ماہر نفسیات کی مدد بھی لیں۔

    صارفین کے سوالات پر پائل گھوش نے کوئی جواب نہیں دیا اور یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ نوٹ انہوں نے کیوں لکھا ہے۔

  • میں جوان ہوں،میرے اعضا عطیہ کئے جائیں، طالب علم کا خودکشی سے پہلے آخری پیغام

    میں جوان ہوں،میرے اعضا عطیہ کئے جائیں، طالب علم کا خودکشی سے پہلے آخری پیغام

    پشاور : خیبرمیڈیکل کالج پشاور کے طالب علم نے خودکشی سے پہلے آخری پیغام میں کہا میں جوان ہوں، میرے اعضا عطیہ کئے جائیں، تسنیم انجم نے گذشتہ رات ہاسٹل کمرے میں پھندا ڈال کرمبینہ خودکشی کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرمیڈیکل کالج پشاور کے طالب علم تسنیم انجم کی خودکشی کا کیس میں پولیس نے بتایا کہ طالبعلم نےکاغذ پراپنے اعضا عطیہ کرنے کا تحریری پیغام چھوڑا ہے اور کہا میں جوان ہوں،میرے اعضا عطیہ کئے جائیں۔

    پولیس نے بتایا کہ لواحقین کےمطابق تسنیم کوکوئی نفسیاتی مسئلہ درپیش نہیں تھا، طالب علم کے لیپ ٹاپ اورموبائل فون کافرانزک معائنہ کیاجارہاہے۔

    مزید پڑھیں : پشاور: ذہنی تناؤ کے باعث طالب علم نے خود کشی کرلی

    یاد رہے سنیم انجم نے گذشتہ رات ہاسٹل کمرے میں پھندا ڈال کرمبینہ خودکشی کی تھی ، نوجوان فائنل ائیر کا طالب علم تھا جبکہ پولیس کی تحقیقات میں خود کشی کی وجہ ذہنی دباؤ ظاہر کی گئی تھی۔