Tag: Suicide

  • سلمان خان کے مداح نے ’پریم رتن دھن پایو‘دیکھنے پرناکامی کے سبب خودکشی کرلی

    سلمان خان کے مداح نے ’پریم رتن دھن پایو‘دیکھنے پرناکامی کے سبب خودکشی کرلی

    بالی وڈ کے مایہ ناز اداکار سلمان خان کی فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ نا دیکھ پانے پر ان کے مداح نے خود کو پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

    دبنگ خان کے نام سے پہچانے جانے والے اداکار بے پناہ مقبول ہیں اوروہ جہاں بھی جاتے ہیں ان کے مداحوں کا رش لگ جاتا ہے۔

    سلمان خان کے اندور سے تعلق رکھنے والے دھرمیندرکشواہا نامی مداح نے انکی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم پریم رتن دھن پایوکے ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد موت کو گلے لگالیا۔

    تفصیلات کے مطابق دھرمیندر فلم کی اوپننگ والی رات جب ٹکٹ لینے سینما پہنچے تو وہاں کے مینجرسےان کا جھگڑا ہوگیا جس کے سبب مینجرنے ٹکٹ دینے سے انکارکردیا۔

    دھرمیندر کے بھائی کے مطابق بات اس قدر بڑھی کے سینما مینیجر نے اپنے دوستوں کے ہمراہ ان کے گھرآکردھرمیندرکو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

    دھرمیندر اس واقعے سے اسقدر دلبرداشتہ ہوئے کہ انہوں نے اپنی ماں کی ساڑٰی سے خود کو پھندا لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی، ان کی والدہ نے انہیں اس حالتے میں دیکھا تو دیگر رشتے داروں کی مدد سے انہیں نیچے اتارا تاہم اسپتال پہنچنے تک دھرمیندر دم توڑ گئے۔

  • نائجیریا میں تین کم سن لڑکیوں کا خودکش حملہ

    نائجیریا میں تین کم سن لڑکیوں کا خودکش حملہ

    کینو: نائجریا کے شہر دماترو میں تین کم عمرلڑکیوں نے خودکش حملہ کیا جس کے نتیجے میں عید کی تیاریوں میں مصروف 13افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

    تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز دماترو کے شمال مشرقی علاقے میں ہونے والا یہ حملہ دہشت گرد گروہ بوکو حرام کی کاروائی ہے اور یہ حملہ عین اس وقت کی گیا ہے جب نائجیریا کے صدر محمد بوہاری اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کے لئے روانہ ہونے والے ہیں۔

    ذرائو کا کہنا ہے کہ حملے کے دن ملک کےنئے آرمی چیف بوکو حرام سے نبرد آزما سپاہیوں سے ملاقات کے لئے مذکورہ شہر کا دورہ کرنے والے تھے۔

    واضح رہے کہ بوکو حرام خودکش حملوں میں جوان خواتین اور کم سن لڑکیوں کو استعمال کرتی رہی ہے جس کے نتیجے میں 15ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ 1.5 ملین سے زائد بے گھر ہوچکے ہیں۔

  • بھارت میں’پریم کہانی‘ کابھیانک انجام

    بھارت میں’پریم کہانی‘ کابھیانک انجام

    ممبئی : محبت میں مبتلا جوڑے نے لڑکی کے والدین کی جانب سے لڑکے کو رد کئے جانے کے بعد ایک ساتھ خودکشی کا پیمان کیا لیکن معاملات اس وقت خراب ہوئے جب لڑکے نے لڑکی کو قتل کرکے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق 26 سالہ پرساد ساونت اور 24 سالہ ایکتا گزشتہ11 سال سے ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور جب ایکتا کے والدین نے پرساد کو داماد کی حیثیت سے قبول کرنے سے انکار کردیا تو دونوں نے مل کر خودکشی کا منصوبہ بنایا

    گزشتہ اتوارکو شام 7:15 منٹ پر پرساد اور ایکتا نے کالاچوکی میں اپنی پریم کہانی کی آخری ملاقات کی جہاں پرساد نے چاقو سے ایکتا کا گلا کاٹ دیااور پھر خود کو کالا چوکی پولیس اسٹیشن میں پولیس کے حوالے کردیا۔

    ایکتا کو کے ای ایم اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے طبی معائنے کے بعد مردہ قراردے دیا۔ پولیس انسپکٹر سوریا کانت کے مطابق یہ ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا کیونکہ پرساد گزشتہ 15 روز سے اپنے ہمراہ چاقو لئے گھوم رہاتھا۔ پولیس نے پرساد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    ایکتا کے والدین اس خبر سے صدمے میں آگئے ہیں اس کے والد نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے رشتے کی مخالفت کی تھی کیونکہ انہیں پرساد کبھی پسند نہیں تھا۔