Tag: Suicide

  • 2 ہزار روپے چوری کے الزام نے طالبہ کو خود کشی پر مجبور کر دیا

    2 ہزار روپے چوری کے الزام نے طالبہ کو خود کشی پر مجبور کر دیا

    کرناٹک: بھارتی ریاست کرناٹک میں اسکول طالبہ پر لگنے والے چوری کے الزام نے اس کی جان لے لی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹک میں اسکول کی 14 سالہ طالبہ پر ٹیچر نے 2 ہزار روپے چوری کرنے کا الزام لگا دیا تھا، جس پر دل برداشتہ ہو کر اس نے خود کشی کر لی۔

    آٹھویں جماعت کی طالبہ کے اہل خانہ نے پولیس کو شکایت درج کرائی ہے کہ لڑکی کو اس کے اسکول میں ہونے والے واقعات نے اس افسوس ناک حرکت پر مجبور کیا۔

    باگل کوٹ کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں ٹیچر جے شری مشری کوٹی اور ہیڈ ماسٹر کے ایچ مجاور نے آٹھویں جماعت کی طالبہ پر دو ہزار روپے چوری کا الزام لگایا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگر وہ اس میں ملوث ہوئی تو اسے اسکول سے نکال دیا جائے گا۔

    رپورٹس کے مطابق اسکول میں لڑکی کی تلاشی بھی لی گئی تھی، لیکن پولیس نے کہا ہے کہ ابھی تک اس کے ثبوت نہیں ملے ہیں، پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی لاش 16 مارچ کو ملی جب کہ لڑکی خود 15 مارچ سے گھر سے غائب تھی۔ کرناٹک پولیس اس کیس کے سلسلے میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔

  • میٹا ٹین ایجرز کی نیوز فیڈ سے کیا چیزیں چھپانے لگا ہے؟

    میٹا ٹین ایجرز کی نیوز فیڈ سے کیا چیزیں چھپانے لگا ہے؟

    سان فرانسسکو: میٹا ٹین ایجرز کی نیوز فیڈ سے خود کشی سمیت دیگر کئی قسم کا نامناسب مواد چھپانے لگا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 9 جنوری کو فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا نے ٹین ایجرز کی نیوز فیڈ سے خود کشی سمیت نامناسب مواد چھپانے کا اعلان کیا تھا، میٹا کا کہنا تھا کہ وہ انسٹاگرام اور فیس بک پر نوعمروں کے اکاؤنٹس سے خود کشی، خود کو نقصان پہنچانے اور کھانے سے متعلق بیماریوں کے بارے میں پوسٹس ’ہائیڈ‘ کرے گا۔

    اس حوالے سے بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا تھا کہ میٹا کے پلیٹ فارمز کا پہلے سے ہی یہ مقصد ہے کہ وہ ٹین ایجرز کو ان کی عمر کے لحاظ سے نامناسب مواد نہ دکھائے، چناں چہ اب ٹین ایجرز کو اپنی فیڈز پر ایسی نامناسب پوسٹس نظر نہیں آئیں گی۔

    میٹا کا کہنا ہے کہ نوعمروں کو اب ان ایپس پر محفوظ، اور عمر کے لحاظ سے مناسب چیزیں ہی دکھائی دیں گی، نیز اب ٹین ایجرز کے اکاؤنٹس (اگر انھوں نے انسٹاگرام یا فیس بک پر سائن اپ کرتے وقت عمر سے متعلق جھوٹ نہ بولا ہو) انتہائی پابندیوں والی ’سیٹنگز‘ میں رکھے جا رہے ہیں، اور وہ ایسی چیزیں بھی سرچ نہیں کر سکتے جو ان کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔

  • 30سالہ شخص نے چلتی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگادی، ویڈیو وائرل

    30سالہ شخص نے چلتی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگادی، ویڈیو وائرل

    بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب 30 سالہ شخص نے آئی این اے میٹرو اسٹیشن پر چلتی ٹرین کے سامنے آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اجیتیش سنگھ نامی شخص نے چلتی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگادی، مذکورہ منظر اسٹیشن پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگیا۔

    پولیس حکام واقعے کی اطلاع ملنے پرجائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال روانہ کردیا۔

    بھارتی پولیس ذرائع کے مطابق خودکشی کرنے والے اجیتیش سنگھ کی شناخت ان کے موبائل فون پر آئی کال کے ذریعے کی گئی۔

    ڈی ایم آر سی کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کی وجہ سے میٹرو سروس تقریباً 15سے 20 منٹ تک معطل رہی، جبکہ بعد میں اسے بحال کردیا گیا۔

    ٹرین میں ٹی ٹی کا مسافر پر تشدد، ویڈیو وائرل

    بھارتی میڈیا کے مطابق مقتول نے خودکشی کیوں کی، اس حوالے سے حقائق سامنے نہیں آئے ہیں۔ جبکہ تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • شوہر کا 50 روپے دینے سے انکار، بیوی نے خودکشی کرلی

    شوہر کا 50 روپے دینے سے انکار، بیوی نے خودکشی کرلی

    بھارتی حیدرآباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، بیوی نے شوہر سے صرف 50روپے کا تقاضہ کیا، شوہر نے دینے سے انکار کردیا، شوہر کے انکار سے دلبرداشتہ خاتون نے غصے میں آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع چتور میں پیش آیا۔ راھا نام کی خاتون نے اپنے شوہر اننت کمار سے خرچ کے لئے صرف 50روپے مانگے تھے، تاہم اس کے شوہر نے یہ رقم دینے سے انکار کردیا، بیوی نے شدید مایوسی کے عالم میں خودکشی کا ارادہ کرلیا۔

    جب رادھا کی خودکشی کی خبر اس کے میکے والوں کو دی گئی تو لڑکی کے باپ نے تھانے پہنچ کر مقدمہ درج کرایا، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، جبکہ رادھا کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد اس کے گھر والوں کے حوالے کردی گئی ہے۔

    بھارت کی اگر بات کی جائے تو ہر سال لاکھوں لوگ مختلف وجوہات کے باعث اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیتے ہیں۔

    شوہر کی موت کا صدمہ، بیوی نے بھی خودکشی کرلی

    ذہنی صحت بھی اس میں ایک بڑی وجہ ہے، این سی آر بی کی طرف سے جاری کردہ کرائم ان انڈیا 2021 کی رپورٹ کے مطابق 18.6فیصد لوگ بیماری کے باعث اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیتے ہیں۔

  • ’’میڈیا اور سوشل میڈیا لوگوں کی نفسیات پر گہرا اثر ڈال رہا ہے‘‘

    ’’میڈیا اور سوشل میڈیا لوگوں کی نفسیات پر گہرا اثر ڈال رہا ہے‘‘

    کراچی: نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کہا ہے کہ خود کشی کے رجحان کو ہر صورت ختم کرنا ہوگا، اس وقت میڈیا اور سوشل میڈیا لوگوں کی نفسیات پر گہرا اثر ڈال رہا ہے، بدقسمتی سے مایوس کن خبریں و اقدامات سے لوگوں کی بے چینی بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز خودکشی سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر کاروان حیات کے تحت کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے، انھوں نے کہا لوگوں کے خودکشی کرنے کے پیچھے ذہنی و جسمانی امراض، رویوں و نفسیاتی مسائل موجود ہوتے ہیں، ان مسائل و امراض کی بروقت تشخیص و علاج کے ذریعے لوگوں کی زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں۔

    ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کہا ’’میرے مریض اور تیماردار بھی مجھ سے آئے روز ملک کو درپیش مختلف مسائل اور بحرانوں پر بات کرتے ہیں، حالاں کہ اس میں نہ ان کا کردار ہوتا ہے نہ ہی وہ براہ راست متاثر ہوتے ہیں، لیکن میڈیا، سوشل میڈیا اور ابلاغ کے دیگر ذرائع کے وساطت سے اتنا کچھ مایوس کن سن اور دیکھ چکے ہوتے ہیں، کہ بعض اوقات مثبت خبر بھی ان کے لیے بے معنی ثابت ہوتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ وہ دو سال قبل ہی سوشل میڈیا و ٹی وی سے خود کو لاتعلق کر چکے ہیں، جو ان کے لیے کسی حد تک ذہنی سکون کا باعث ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ ایک ڈاکٹر جو کم و بیش 499 کیسز کامیابی سے نمٹا چکا ہوتا ہے لیکن اگر 500 واں کیس ذرا اوپر نیچے ہو جائے تو منظر عام پر صرف یہی آتا ہے اور باقی 499 کامیاب کیسز غائب ہو جاتے ہیں، یہ افسوس ناک پہلو ہے۔

    سیمینار سے ماہرین نفسیات سینیٹر ڈاکٹر کریم خواجہ، ڈاکٹر ثنا صدیقی، پروفیسر ڈاکٹر حیدر نقوی، پروفیسر ڈاکٹر قدسیہ طارق، پروفیسر ڈاکٹر نعیم صدیقی، پروفیسر ڈاکٹر عمران بشیر چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر اقبال آفریدی، ڈاکٹر ثناء اللہ، اجمل کاظمی و دیگر نے بھی کمیونٹی کے پس ماندہ طبقوں میں ذہنی بیماری، خودکشی کی روک تھام کے بارے میں بیداری بڑھانے، قیمتی معلومات فراہم کرنے اور اس قومی بحران سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کارروائی کا حصہ بننے کے لیے حوصلہ افزائی پر خطاب کیا اور شرکا کے سوالات کے جوابات دیے۔

  • کراچی میں 5 ویں کلاس کے طالب علم نے خود کشی کر لی

    کراچی میں 5 ویں کلاس کے طالب علم نے خود کشی کر لی

    کراچی: شہر قائد میں 5 ویں کلاس کے طالب علم نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی الیاس گوٹھ میں ایک 12 سالہ بچے نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی۔ بچے کی خودکشی کا واقعہ کورنگی الیاس گوٹھ نواب تھلہ کے قریب گھر میں پیش آیا، بارہ سال کے کبیر نے ماں کے دوپٹے کا پھندا بنایا اور اس میں جھول گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انھیں مقامی اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے اطلاع ملی کہ ایک بچے کی لاش لائی گئی ہے جس کے بارے میں اس کے والد کا کہنا ہے کہ اس نے خود کشی کی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق بچے کے والد نے بیان دیا ہے کہ بچہ کی غیر موجودگی پر جب اسے تلاش کیا گیا تو وہ انھیں پانی کی ٹینکی سے لٹکا ہوا ملا، جس پر انھوں نے کہ بچے کو اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اس کی موت ہو چکی ہے۔

    والد کے بیان کے مطابق مبینہ خود کشی کرنے والا بچہ پانچویں کلاس کا طالب علم تھا، پولیس واقعے سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے، ابتدائی طور پر خود کشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

  • گھر سے خاتون پولیس اہلکار کی پھندا لگی لاش ملی

    گھر سے خاتون پولیس اہلکار کی پھندا لگی لاش ملی

    حیدرآباد : بھارت میں گھر سے لیڈی کانسٹیبل کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے، متوفیہ اپنی بہن کے ساتھ کرائے کے گھر میں مقیم تھی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد میں ایک خاتون کانسٹیبل نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 28 سالہ سریکھا شاہ علی بندہ پولیس اسٹیشن میں بحیثیت لیڈی کانسٹیبل ڈیوٹی پر مامور تھی۔

    پولیس کے مطابق یکم اپریل کو سریکھا کی منگنی ہوئی اور وہ اپنی کی بہن کے ساتھ گزشتہ روز ہی حیدرآباد واپس آئی تھی، سریکھا کی بہن ایک نجی ادارے ملازمت کرتی ہے۔

    آج سریکھا کی بہن صبح گھر سے ڈیوٹی پر چلی گئی، صبح 11 بجے سریکھا نے مکان کا دروازہ اندر سے بند کر لیا۔

    مالک مکان نے شک کی بنیاد پر دروازہ کھٹکھٹایا، بعد ازاں اس نے دروازہ کھول کر دیکھا تو سریکھا کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔

    پولیس کے مطابق یہ شبہ کیا جارہا ہے کہ وہ اپنی شادی میں دلچسپی نہیں رکھتی تھی اسی لیے اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

  • رشوت ستانی سے تنگ شہید کوٹے پر بھرتی پولیس اہلکار نے خود کشی کر لی

    رشوت ستانی سے تنگ شہید کوٹے پر بھرتی پولیس اہلکار نے خود کشی کر لی

    کراچی: شہر قائد میں‌ رشوت ستانی سے تنگ شہید کوٹے پر بھرتی پولیس اہلکار نے خود کشی کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ملیر شعبہ تفتیش کے منشی مافیا کی رشوت ستانیوں سے تنگ آ کر شہید کوٹے پر بھرتی شہید کے بیٹے نے اپنی جان لے لی۔

    یہ واقعہ صفورا عبداللہ شاہ غازی گوٹھ کے قریب پیش آیا، خودکشی کرنے والا اہل کار نعمت شہید پولیس اہل کار کا بیٹا تھا۔

    متوفی کے بھائی سیف اللہ نے اس سلسلے میں کئی انکشافات کیے ہیں، انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے بھائی نعمت نے ملیر شعبہ تفتیش میں تعینات دو منشیوں ارسلان اور عدنان کی وجہ سے تنگ آ کر یہ قدم اٹھایا۔

    خود کشی کرنے والے اہل کار کے بھائی نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ منشی نعمت سے رشوت طلب کر رہے تھے، اور رشوت نہ دینے پر بھائی کا ٹرانسفر پر ٹرانسفر کرتے رہے، ایس ایس پی بھی ان منشیوں کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے۔

    متوفی اہل کار نعمت نے اپنے پیچھے 2 سال کا بیٹا اور 3 ماہ کی ایک بیٹی چھوڑی ہے، وہ پہلے گلشن حدید تھانے میں تعینات تھے، جہاں سے گڈاپ تھانے ان کا ٹرانسفر کر دیا گیا، بھائی کے بیان کے مطابق نعمت کی تنخواہ 35 ہزار تھی۔

    ٹرانسفر پوسٹنگز کے حوالے سے بتاتے ہوئے سیف اللہ نے کہا کہ ’’بھائی کو سائٹ سپر ہائی وے سے سی پیک ٹرانسفر کیا گیا، پھر وہاں سے سکھر ٹرانسفر کر رہے تھے تو بھائی نے مجھ سے کہا کہ اتنی تنخواہ میں کیسے سکھر جاؤں، سکھر جانے سے انکار پر بھائی کو فیروز آباد تھانے ٹرانسفر کر دیا گیا۔‘‘

    سیف اللہ کے مطابق ان کے بھائی کو بار بار ٹرانسفر کیا جاتا رہا، اور ٹرانسفر رکوانے کے لیے ان سے رشوت مانگی جا رہی تھی، جس سے تنگ آ کر آج صبح انھوں نے خود کشی کر لی۔

    واضح رہے کہ خود کشی کرنے والے اہل کار کا بھائی سیف اللہ بھی پولیس کانسٹیبل ہے، ان کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ بھی یہی رویہ اپنایا جاتا رہا ہے، اور انھیں بھی لنک روڈ پر ٹرانسفر کیا گیا۔

  • بچوں کی طویل بیماری سے پریشان جوڑے نے بچوں کے ساتھ اجتماعی خودکشی کرلی

    بچوں کی طویل بیماری سے پریشان جوڑے نے بچوں کے ساتھ اجتماعی خودکشی کرلی

    نئی دہلی: بھارت میں ایک جوڑے نے اپنے بچوں کی بیماری سے مایوس ہو کر پہلے دونوں بچوں کو زہر دیا اور خود بھی زہر کھا کر خودکشی کرلی۔

    بھارتی ریاست حیدر آباد کے علاقہ کشائی گوڑہ میں ایک خاندان نے اجتماعی خودکشی کرلی۔

    ستیش اور ویدا نامی جوڑا، کنڈی گوڈا میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں اپنے بچوں کے ساتھ مقیم تھے، دونوں سافٹ ویئر ملازم تھے، جوڑے کے 2 بچے 9 سالہ نشکیت اور 5 سالہ نہال تھے اور دونوں بچے بیمار بتائے جارہے تھے۔

    جوڑے نے پہلے بچوں کو پوٹاشیئم سائنائیڈ کا زہر دیا اور بعد ازاں خود بھی کھا لیا۔

    اہل مھلہ کے اطلاع دینے پر پولیس نے گھر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتتقل کردیا، پولیس مزید تفتیش بھی کر رہی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کسی لاعلاج مرض کا شکار تھے جس پر مایوس ہو کر دونوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

  • پریانکا چوپڑا کی زندگی کا وہ وقت جب انہوں نے خودکشی کی کوشش کی

    پریانکا چوپڑا کی زندگی کا وہ وقت جب انہوں نے خودکشی کی کوشش کی

    معروف بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بین الاقوامی شہرت کی حامل ہیں اور کامیابی کا دوسرا نام ہیں، تاہم پریانکا پر ایک وقت ایسا بھی گزرا ہے جب انہوں نے کئی بار خودکشی کی کوشش کی۔

    پریانکا چوپڑا کے سابق مینیجر پرکاش جاجو نے انکشاف کیا ہے کہ پریانکا پر ایک وقت ایسا بھی گزرا کہ وہ اپنی زندگی سے اتنی مایوس تھیں کہ انہوں نے خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔

    کافی عرصہ پہلے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹس میں پرکاش نے بتایا تھا کہ آج نہایت مطمئن اور مضبوط نظر آنے والی پریانکا چوپڑا 2 سے 3 دفعہ خودکشی کی کوشش کر چکی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by UNICEF (@unicef)

    پرکاش کے مطابق انہوں نے جیسے تیسے اداکارہ کو روکا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پریانکا اور ان کے پرانے بوائے فرینڈ اسیم مرچنٹ کی آپس میں بہت لڑائیاں ہوا کرتی تھیں، اس دوران پریانکا کئی مرتبہ رات دیر کو پریشان ہو کر مجھے فون کیا کرتی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

    پرکاش کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ اسیم سے لڑائی کے بعد پریانکا ممبئی کے وسئی علاقے میں ڈرائیو کر کے آئیں اور وہاں خودکشی کی کوشش کی۔

    2002 میں بھی اسیم کی ماں کی موت کے بعد پریانکا نے ایک بلڈنگ سے کود کر اپنی جان دینی چاہی تھی، اس واقعہ کے بعد جب تک اس فلیٹ کی کھڑکیوں پر لوہے کے گرل نہیں لگائے گئے، تب تک پریانکا کو ایک کرسی سے باندھ کر رکھا گیا تھا۔