Tag: Suicide

  • ٹریفک چالان ملنے پر شہری نے خود کشی کر لی

    ٹریفک چالان ملنے پر شہری نے خود کشی کر لی

    حیدرآباد: بھارتی شہر حیدرآباد میں ایک شخص نے ٹریفک چالان ملنے پر خود کشی کر لی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد میں ٹریفک چالان کی رقم ادا کرنے سے قاصر 52 سالہ ایلیا نامی شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

    ایلیا اور اس کی بیوی ملّمہ آئی ایس سدرن ڈویژن کی چنتل بستی میں رہائش پذیر تھے، ٹریفک پولیس کی جانب سے ایلیا کی گاڑی پر 10 ہزار روپے کا چالان کٹا تھا۔

    چالان کی عدم ادائیگی پر ٹریفک پولیس نے ایلیا کی گاڑی ضبط کر لی تھی، جس پر وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گیا تھا، پولیس کے مطابق ایلیا نے پیر کی رات گھر آ کر زہر پی لیا۔

    جب گھر والے ایلیا کو تشویش ناک حالت میں اسپتال لے گئے تو ڈاکٹروں نے کہا کہ اس کی پہلے ہی موت واقع ہو چکی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایلیا ایک مزدور کے طور پر کام کرتا تھا اور دس ہزار کی رقم ادا کرنے سے قاصر تھا۔

    ایلیا نے خودکشی نوٹ بھی لکھا، جس میں اس نے وزیر اعلیٰ اور کے ٹی آر سے خواہش کا اظہار کیا کہ غریب لوگوں کو چالان کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا ہے اس لیے اس مسئلے پر توجہ دی جائے۔

    بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ تتلنگانہ میں ٹریفک چالان لوگوں کے لیے سزائے موت بن چکا ہے، بی آر ایس حکومت اور ٹریفک پولیس کو عام آدمی پر لاپرواہی سے جرمانے کرنے کی بجائے انسانی رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

  • انسٹاگرام پر گانے کی کامیابی کی پوسٹ کے بعد امریکی نغمہ نگار نے خود کشی کر لی

    انسٹاگرام پر گانے کی کامیابی کی پوسٹ کے بعد امریکی نغمہ نگار نے خود کشی کر لی

    ٹینیسی: امریکی شہر نیش وِل میں انسٹاگرام پر گانے کی کامیابی کی پوسٹ کے اگلے دن امریکی نغمہ نگار کائل جیکبز نے خود کشی کر لی۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش وِل میں ایک معروف سانگ رائٹر اور گلوکارہ کیلی پکلر کے شوہر کائل جیکز نے جمعہ کو خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

    ّّ، اور وہ بہ ظاہر گن شاٹ سے ہلاک ہوئے، نغمہ نگار کی موت کو خود کشی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

    کیلی پکلر نے پولیس کو بتایا کہ اُس دن وہ وقت سے کچھ پہلے بیدار ہوئی تھیں، اور انھوں نے جیکبز کو نہیں پایا تو انھیں ڈھونڈنا شروع کر دیا، اور جب وہ اور ایک پرسنل اسسٹنٹ اوپر والے کمرے کا دروازہ نہ کھول سکے تو اسسٹنٹ نے 911 پر کال کی، بعد ازاں کمرے سے کائل کی لاش برآمد ہوئی۔

    کائل جیکبز نے خود کشی سے ایک دن قبل اپنی آخری انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے کیریئر کا ایک سنگ میل منایا۔ انھوں نے مشہور گلوکارہ لی برائس کے پانچویں البم ’’ہے ورلڈ‘‘ کی پلاٹینیم کامیابی پر جشن منانے والی پوسٹ شیئر کی تھی، اس البم کا گانا کائل جیکبز نے لکھا تھا، جس پر انسٹاگرام پوسٹ میں انھوں نے لکھا کہ ’’اس کا تخلیقی حصہ بننا میرے لیے ایک اعزاز ہے۔‘‘

  • بھارتی فوجی افسر نے بیوی کو گولی مار کر خود کشی کرلی

    چندیگڑھ : بھارتی پنجاب کے علاقے فیروز پور میں فوج کے ایک افسر نے گزشتہ رات اپنی بیوی کو گولی مارکر قتل کردیا اوراس کے بعد گولی مار کر خودکشی کرلی۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انڈین فوج کے لیفٹیننٹ کرنل نے خودکشی کرنے سے پہلے ایک خط بھی لکھا تھا جس میں اس نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔

    دونوں میاں بیوی اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا۔بھارتی فوج اور پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

    لیفٹیننٹ کرنل نے خودکشی نوٹ میں لکھا کہ جھگڑے کے نتیجے میں اپنی بیوی کو قتل کردیا اور خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر رہا ہوں۔

    خودکشی کرنے والے آرمی آفیسر کے رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ میاں بیوی کے درمیان گھریلو ناچاقی تھی اور دنوں کونسلنگ بھی کرا رہے تھے۔

  • سی ویو کے قریب سمندر سے 2 روز تلاش کے بعد خاتون ڈاکٹر کی لاش مل گئی

    کراچی: شہر قائد میں سی ویو کے قریب سمندر سے 2 روز تلاش کے بعد خاتون ڈاکٹر سارہ ملک کی لاش مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ویو پر دو دریا کے مقام پر ایک نوجوان لیڈی ڈاکٹر سارہ ملک نے سمندر میں نامعلوم وجوہ پر چھلانگ لگا دی تھی، ریسکیو ٹیموں نے دوسرے روز تلاش کے بعد لاش ڈھونڈ لی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جمعے کو پہلے روز ہی لڑکی کا ہینڈ بیگ ساحل سے مل گیا تھا، بیگ سے لڑکی کا موبائل بھی ملا، جس کی مدد سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق دو روز مسلسل تلاش کے بعد آج صبح لڑکی کی لاش سمندر سے نکال لی گئی، لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی ہے، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

    پولیس حکام کے مطابق لڑکی جمعے کی دوپہر گھر سے اسپتال جانے کا کہہ کر نکلی تھی، سائرہ ملک ڈیفنس نشاط کمرشل پر قائم جانوروں کے اسپتال میں ملازمت کرتی تھی۔ لڑکی کی موت کی وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ ہی سے ہو سکے گا۔

    اہل خانہ کا اصرار ہے کہ سارہ ملک خود کشی نہیں کر سکتی، جب کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعاتی شواہد سے لگتا ہے کہ لڑکی نے خود کشی کی ہے۔

    بیگ میں موجود شناختی کارڈ سے لڑکی کی شناخت سارہ ملک دختر ابرار احمد کے نام سے ہوئی تھی، جو اعظم بستی محمود آباد کی رہائشی تھی، لڑکی کے والد ابرار احمد ریٹائرڈ پولیس ہیڈ کانسٹیبل ہیں، والد کے بیان کے مطابق ان کی بیٹی ہاؤس جاب مکمل کر چکی تھی، اہل خانہ کا کہنا تھا کہ سارہ ملک فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر ہے۔

    اہل خانہ کی جانب سے تاحال واقعے کے حوالے سے کسی پر شک کا اظہار نہیں کیا ہے۔

  • بھارت میں 42 ہزار دیہاڑی دار مزدوروں نے خود کشی کر لی

    بھارت میں 42 ہزار دیہاڑی دار مزدوروں نے خود کشی کر لی

    نئی دہلی: ایک سرکاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت میں ایک سال میں دیہاڑی کرنے والے 42 ہزار مزدوروں نے خود کشی کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں جرائم کا ریکارڈ رکھنے والے سرکاری ادارے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کی طرف سے پیر کے روز جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2021 کے دوران ملک میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 64 ہزار 33 افراد نے خودکشی کی۔

    خود کشی کرنے والے ہر چار افراد میں ایک یومیہ مزدور تھا، دیہاڑی دار مزدوروں کی تعداد 42 ہزار 4 تھی، یعنی 25.6 فی صد۔

    2020 میں بھی خود کشی کرنے والوں میں سب سے زیادہ تعداد یومیہ مزدوروں کی تھی، جب خود کشی کرنے والے مجموعی طور پر 1 لاکھ 53 ہزار 52 افراد میں سے 37 ہزار 666 یعنی 24.6 فی صد یومیہ مزدور تھے۔

    تاہم بھارت کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب خود کشی کرنے والے دیہاڑی دار مزدوروں کی تعداد ایک چوتھائی سے بھی بڑھ گئی ہے۔

    ncrb suicide

    کرونا وبا سے قبل 2019 میں بھارت میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 39 ہزار 123 افراد نے خود کشی کی تھی، ان میں یومیہ مزدوروں کی تعداد 32 ہزار 563 یعنی 23.4 فی صد تھی۔

    تازہ ترین رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ خود کشی کرنے والوں میں نہ صرف سب سے زیادہ تعداد روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کی تھی بلکہ مختلف گروپس کے لحاظ سے بھی قومی اوسط کے اعتبار سے ان دیہاڑی دار مزدوروں میں خود کشی کی رفتار سب سے تیز رہی۔

    بھارت میں قومی سطح پر 2020 سے 2021 کے دوران خود کشی کی اوسط شرح میں 7.17 فی صد کا اضافہ ہوا، لیکن اسی مدت کے دوران یومیہ مزدوروں میں خود کشی کی شرح 11.52 فی صد بڑھی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روازنہ اجرت پر کام کرنے والوں میں زراعت کے شعبے میں مزدوری کرنے والوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2021 میں زراعت کے شعبے میں کام کرنے والے 10 ہزار 881 افراد نے خود کشی کی تھی۔ اگر ان کو بھی یومیہ مزدوروں میں شامل کر لیا جائے تو خود کشی کرنے والوں میں اس طبقے کی اوسط اور بھی بڑھ جائے گی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں حالیہ عرصے میں اور بالخصوص کووِڈ 19 کی وبا کے دوران امیروں اور غریبوں کے درمیان خلیج میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

  • ماں کی موت سے دلبرداشتہ جوان بیٹے نے خودکشی کرلی

    ماں کی موت سے دلبرداشتہ جوان بیٹے نے خودکشی کرلی

    قاہرہ: مصر میں ماں کی موت سے دلبرداشتہ ہو کر 22 سال بیٹے نے خودکشی کرلی، پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

    مقامی میڈیا ویب سائٹ کے مطابق مصر کے علاقے کفر الشیخ میں ایک نوجوان نے اپنی ماں کی موت کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہونے پر اپنے کمرے میں رسی سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

    کفر الشیخ سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کو اطلاع ملی جس میں اطلاع دینے والے نے بتایا کہ اس کے 22 سالہ بیٹے نے اپنے کمرے کی چھت سے بندھی رسی سے خود کو پھانسی لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔

    پولیس کی تفتیش پر والد نے تصدیق کی کہ نوجوان اپنی ماں کی موت کی وجہ سے کچھ عرصے سے نفسیاتی بحران کا شکار تھا اور وہ ہمیشہ دروازہ بند کر کے روتا تھا۔

    پولیس نے لاش کو طبی تجزیے کے لیے بھجوا دیا تاکہ اس بات کی تصدیق ہوسکے کہ نوجوان کو قتل نہیں کیا گیا۔

  • دریائے سندھ میں خاتون کی چھلانگ لگا کر خود کشی کی فوٹیج وائرل

    دریائے سندھ میں خاتون کی چھلانگ لگا کر خود کشی کی فوٹیج وائرل

    ڈی جی خان: ڈیرہ غازی خان میں ایک خاتون نے دریائے سندھ میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر دریائے سندھ میں ایک خاتون کی چھلانگ لگا کر خود کشی کی فوٹیج وائرل ہوئی ہے، جس میں نامعلوم خاتون کو دریا میں چھلانگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    خاتون نے نامعلوم وجوہ کی بنا پر غازی گھاٹ پل سے دریا میں چھلانگ لگائی، ویڈیو کے مطابق خاتون کچھ دیر تک پل کے کنارے پر بیٹھی رہی اور چھلانگ لگانے کی ہمت جٹاتی رہی۔

    ایک راہگیر نے خاتون کو اس طرح بیٹھے دیکھ کر دبے پاؤں دوڑ کر اسے پکڑ کر بچانے کی کوشش کی لیکن ناکام ہو گیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راہگیر نے جھپٹا مار کر جب خاتون کو پکڑنے کی کوشش کی تو عین اسی لمحے خاتون نیچے پانی میں کود گئی، اور شہری کے ہاتھ میں اس کا اسکارف ہی آیا۔

    ڈی جی خان کے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے۔

  • مودی حکومت کی پالیسیوں سے نالاں نوجوان خود کشیاں کرنے لگے

    مودی حکومت کی پالیسیوں سے نالاں نوجوان خود کشیاں کرنے لگے

    نئی دہلی: مودی کے بھارت میں حکومت کی پالیسیوں سے نالاں نوجوان خود کشیاں کرنے لگے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی مسلح افواج میں 2022 میں متعارف کرائی گئی بھرتی کی اسکیم ‘اگنی پتھ’ کے خلاف بھارت بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

    نوجوان مایوس ہیں کہ اگنی پتھ اسکیم کے تحت نوکریاں ملنے کے بعد انھیں چار سال کے بعد ہی فوج سے نکال دیا جائے گا، اور وہ بے روزگار ہو جائیں گے۔

    جہاں اس اسکیم کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں، وہاں مایوسی کے عالم میں نوجوان خود کشیاں بھی کرنے لگے ہیں، اسکیم کو لے کر بھارت میں خود کشیوں کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس نے کسان تحریک کے دوران مایوس دہقانوں کی خود کشیوں کی یاد تازہ کر دی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق راجستھان میں دو دنوں میں 2 نوجوانوں نے اگنی پتھ اسکیم سے مایوس ہو کر موت کو گلے لگا لیا ہے، تازہ کیس جھنجھنو کے چڑاوا شہر میں سامنے آیا ہے، 19 سالہ نوجوان انکت اگنی پتھ اسکیم لانچ ہونے کے بعد سے ہی تناؤ کی زد میں تھا، منگل کو اس نے بہن پونم کے گھر میں پھانسی لگا کر اپنی زندگی ہی ختم کر لی۔

    گھر والوں نے پولیس کو بتایا کہ انکت پیر کے روز اپنی بہن کے گھر گیا تھا، یوگا ڈے کے سبب منگل کو اس کی بہن اسکول گئی تھی، اس دوران انکت نے خودکشی کر لی۔

    پولیس کو دی گئی تحریری رپورٹ میں گھر والوں نے بتایا کہ انکت نے گزشتہ مہینے راجستھان پولیس کانسٹیبل کا امتحان دیا تھا، لیکن پیپر لیک ہونے کی وجہ سے اسے رد کر دیا گیا، اس کا بھی اس پر اثر ہوا تھا، اس کے بعد اس نے فوج میں بھرتی کی تیاری شروع کر دی، لیکن اگنی پتھ اسکیم کے اعلان کے بعد سے وہ تناؤ میں آ گیا تھا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل پیر کو بھرت پور ضلع کے چکسانا تھانے کے علاقے میں 22 سالہ نوجوان کنہیا گوجر نے کھیت میں پیڑ سے پھانسی کا پھندا لگا کر خود کشی کی تھی۔ کنہیا کبڈی کا قومی سطح کا کھلاڑی تھا، اور بارہویں کے بعد سے ہی وہ فوج میں جانے کی تیاری کر رہا تھا۔

    گھر والوں کا کہنا تھا کہ جب سے اگنی پتھ اسکیم کا اعلان ہوا، تبھی سے اس نے دوڑنا بند کر دیا تھا، بار بار سمجھانے پر بھی وہ فوج کی تیاری کے لیے صبح دوڑنے نہیں جا رہا تھا، اس کا کہنا تھا کہ اب فوجی بننے کا خواب پورا نہیں ہو پائے گا۔

  • بھارتی کانگریس رہنما کا شرمناک فعل، خودکشی کرلی

    بھارتی کانگریس رہنما کا شرمناک فعل، خودکشی کرلی

    ہلدوانی: بھارت میں سیاسی رہنما نے بہو کی جانب سے شرمناک الزام عائد کیے جانے پر خود کو گولی مارکر ہلاک کرلیا، واقعے نے بھارتی معاشرے پر سوالات کھڑے کردیئے۔

    اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں کانگریس رہنما راجندر بہوگنا نے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔ کانگریس لیڈر کی بہو نے ان کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کرایا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ وہ اپنی نابالغ پوتی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے تھے۔

    بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے علاقے ہلدوانی میں رہنے والے کانگریس رہنما اور مقامی مزدور یونین لیڈر نے گزشتہ روز خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جاہی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کانگریس رہنما کی بہو نے ان کے خلاف مقامی تھانے میں مقدمہ درج کروایا تھا۔ جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ راجندر بہوگنا اپنی نابالغ پوتی کے ساتھ جنسی چھیڑ چھاڑ کرتے تھے۔

    بہو کی جانب سے شکایت پر پولیس نے پورے معاملے میں پوکسو ایکٹ کے تحت ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔ کانگریس رہنما سال 2004-05 میں ریاست کی این ڈی تیواری حکومت میں وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

    پولیس کے مطابق بہو نے شکایت درج کراتے ہوئے سسر پر اپنی نابالغ بیٹی کے ساتھ جنسی چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام لگایا تھا، بہو کا کہنا تھا کہ کئی بار انکار کے بعد بھی وہ اپنی یہ گندی عادت نہیں چھوڑ رہے تھے۔

    پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی بہو نے منگل کو بنبھول پورہ پولیس میں متوفی کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا جس کے بعد باقاعدہ طور پر کارروائی کا آغاز کردیا گیا تھآ۔

    بدھ کے روز بہو اور سسر کے درمیان سمجھوتہ بھی ہوا تھا لیکن اس معاہدے کے بعد سسر نے بریلی روڈ پر واقع اپنے گھر کے قریب اوور ہیڈ ٹینک پر چڑھ کر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    فائرنگ کی آواز سن کر اہل محلہ میں کہرام مچ گیا۔ اہل خانہ اور علاقہ کے لوگوں نے انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

  • بھارتی اداکارہ کی گھرکی کھڑکی سے لٹکی ہوئی لاش برآمد

    بھارتی اداکارہ کی گھرکی کھڑکی سے لٹکی ہوئی لاش برآمد

    ممبئی : بھارت میں ایک اور اداکارہ نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی، اداکارہ کی لاش گھر کی کھڑکی سے لٹکی ہوئی ملی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی ماڈل اور ادکارہ شہانا گزشتہ روز اپنے گھر میں مردہ پائی گئی ہیں، اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی لاش ملنے کے بعد اس کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق گزشتہ روز جمعے کے دن اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس پرمبل بازار واقع ان کے گھر پہنچی تو دیکھا کہ 20سالہ ادکارہ شہانا کی لاش گھر کی کھڑکی کی ریلنگ پر لٹکی ہوئی تھی۔

    ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے شہانا کے شوہر سجاد کو مزید پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لے لیا۔ ان دوںوں کی شادی ڈیڑھ سال پہلے ہی ہوئی تھی اور وہ ایک کرائے کے گھر میں مقیم تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ شہانا کا قتل ہوا ہے، اداکارہ کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ میری بیٹی نے مجھے شکایت کی تھی کہ اس کا شوہر اسے مارتا تھا، ان کا کہنا تھا کہ شہانا کبھی خود کشی نہیں کرسکتی۔

    شہانا کی والدہ نے میڈیا کو بتایا کہ اس نے ہم سب کو اپنی 20ویں سالگرہ پر بلایا تھا اور ہم نے اس کے یوم پیدائش پر خوب ہلہ گلہ کرنے کا پروگرام بھی بنایا تھا۔

    متوفیہ اداکارہ کے لواحقین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی غیر جابندار تحقیقات کرکے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔