Tag: sukhar

  • ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوریت برقرار رہے: خورشید شاہ

    ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوریت برقرار رہے: خورشید شاہ

    سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں جمہوریت برقرار رہے، ہماری جماعت کسی سازش کا حصہ نہیں بنی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سازش میں پڑنے کے بجائے ہم نے جمہوریت بچانے کو اہم سمجھا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پارلیمنٹ اپنا کام کرے، ماضی میں جنتی میں سازشیں ہوئیں انہیں ناکام بنانے میں ہم نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

    رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ کسی کو برا نہیں کہیں گے، گالی کی سیاست نہیں کرتے، ہم نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا، ملک میں جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں۔


    ملک بدترین حالات سے گزر رہا ہے، معیشت تباہ ہوچکی ہے: خورشید شاہ


    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اللہ پاک کا شکر ہے ہمیں عوام نے ہمیشہ سرخرو کیا، مستقبل میں بھی سرخرو ہوں گے، عام انتخابات میں عوام ہمیں کامیاب بنائیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ 30 سال سے ووٹ لینے کی لڑائی چلی ہے، حالات جیسے بھی ہوں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا، ہم چاہتے ہیں ملک میں جمہوریت قائم رہے۔

    خیال ہے کہ خورشید شاہ نے گذشتہ دنوں سکھر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کی معیشت تباہ ہوچکی ہے، ملک بدترین حالات سے گزر رہا ہے، ایسے موقع پر ہمیں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ملک بدترین حالات سے گزر رہا ہے، معیشت تباہ ہوچکی ہے: خورشید شاہ

    ملک بدترین حالات سے گزر رہا ہے، معیشت تباہ ہوچکی ہے: خورشید شاہ

    سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک بدترین حالات سے گزر رہا ہے، معیشت تباہ ہوچکی ہے، بہت سازشیں ہورہی ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں سازشیں نظر آرہی ہیں، ایسے موقعوں پر ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید نے اقتدار کو ٹھوکر مار کر عوام کی خاطر موت قبول کی، بھٹو خاندان نے ملک کے لیے شہادتیں دی ہیں، پیپلز پارٹی کی پاکستان کے لیے قربانیاں ہیں۔

    رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ عوام کی ترقی کے لیے ہم الیکشن لڑتے ہیں، پیپلز پارٹی واضح کامیابی حاصل کرے گی، اس بار پوری تیاری سے الیکشن لڑیں گے۔


    ریاست بہت مشکل حالات سے گزر رہی ہے: خورشید شاہ


    خورشید شاہ کا مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کے لیے فنکشنل لیگ سندھ توڑنے کی بات کرتی ہے، ایسی سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    خیال رہے کہ رہنما پی پی خورشید شاہ نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاست بدترین حالات سے گزر رہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ ملک میں صاف اور شفاف انتخابات ہوں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ الیکشن شفاف ہونا چاہیے اور ملک میں تبدیلی الیکشن کے نتیجے میں آنی چاہیے، سکھر میں پینے کے پانی کا مسئلہ موجود ہے اور پرائمری ایجوکیشن کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آنے والا کل ملک میں اسلامی نظام کا ہے: سراج الحق

    آنے والا کل ملک میں اسلامی نظام کا ہے: سراج الحق

    سکھر: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آنے والا کل ملک میں اسلامی نظام کا ہے، عام انتخابات خوش حال پاکستان کا فیصلہ کرے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سراج الحق کا کہنا تھا کہ آنے والا کل ملک میں اسلامی نظام اور غریب عوام کا ہے، یہ الیکشن نظریات، تہذیب اور کلچر کا مقابلہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل ظلم، مہنگائی اور کرپشن کے خلاف دیوار ہے، ہم ملک میں حقیقی اسلامی نظام قائم کریں گے، ملک کو موجودہ بحران سے نکال کر ایک خوش حال پاکستان بنائیں گے۔


    حکمرانوں نے ملک تباہ کردیا، پاکستان کو دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے، سراج الحق


    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل میں پاناما زدہ یا کوئی کرپٹ شخص نہیں ہے، ایم ایم اے میں پاک دامن لوگوں کو اکٹھا کیا ہے۔

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ایم ایم اے کے پاس ملک کو ترقی پرگامزن کرنے کا پروگرام موجود ہے، کرپشن نے ملک کو کمزور کیا، حکمرانوں نے اداروں کو تباہ کردیا، ہم اقتدار میں آکر تعلیمی نظام ٹھیک کریں گے۔


    مستونگ، بنوں اور پشاور کے سانحات پر قوم افسردہ ہے، سراج الحق


    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین کی پشت پر مغربی ایجنڈا ہے، تمام سیاسی جماعتوں میں کرپٹ لوگ موجود ہیں ایم ایم اے وہ واحد اتحاد ہے جس میں کوئی بھی بدعنوانی میں ملوث نہیں ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ریاست بہت مشکل حالات سے گزر رہی ہے: خورشید شاہ

    ریاست بہت مشکل حالات سے گزر رہی ہے: خورشید شاہ

    سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ریاست بہت مشکل حالات سے گزر رہی ہے، نواز شریف کا حق ہے کہ وہ پاکستان آئیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اگر نوازشریف واپس نہ آئے تو ان کی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گی، ریاست مشکلات کی زد میں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بہت کوشش کر رہے ہیں کہ انتخابات شفاف ہوں، اس بار بھرپور تیاری کے ساتھ الیکشن لڑ رہے ہیں، عوام ہمارے ساتھ ہیں 25 جولائی کو واضح ہوجائے گا۔


    آمروں کی پیداوار ہمارے خلاف اتحاد بنا کر آئے ہیں: خورشید شاہ


    خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت پسند لوگ ہیں اور ہمیشہ جمہوریت کی بات کرتے ہیں، پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں۔

    خیال رہے کہ انہوں نے گذشتہ روز بھی سکھر میں میڈیا سے گفتگو کی تھی، اس دوران خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سب کچھ نظر آرہا ہے اور ہم اس کے باوجود خاموشی اور تحمل سے دیکھ رہے ہیں کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ شفاف الیکشن ہوجائے۔


    سیاست کو عبادت اور خدمت سمجھ کر کیا ہے، کسی پر احسان نہیں کیا، خورشید شاہ


    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ الیکشن شفاف ہونا چاہیے اور ملک میں تبدیلی الیکشن کے نتیجے میں آنی چاہیے، سکھر میں پینے کے پانی کا مسئلہ موجود ہے اور پرائمری ایجوکیشن کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آمروں کی پیداوار ہمارے خلاف اتحاد بنا کر آئے ہیں: خورشید شاہ

    آمروں کی پیداوار ہمارے خلاف اتحاد بنا کر آئے ہیں: خورشید شاہ

    سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آمروں کی پیداوار ہمارے خلاف اتحاد بنا کر آئے ہیں، انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کے علاقے پنو عاقل میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم عوام کے ووٹ پر یقین رکھتے ہیں، پہلے بھی عوام کی خدمت کی آئندہ بھی کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی اتحاد دیکھے ہیں، پیپلز پارٹی کو ہرانے کے لیے پہلے بھی لوگوں نے بڑی کوششیں کیں لیکن ناکام رہے۔


    انتخابات پر سوال اٹھے تو تباہی آجائے گی، خورشید شاہ


    رہنما پی پی کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے پیار کو سوشل میڈیا پر غلط رنگ دیا جارہا ہے، ہم نے ریکارڈ کام کرائے، جھوٹا ہوں تو نااہل کر دیا جائے۔

    قبل ازیں خورشید شاہ کا نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ سارا کچھ نظر آرہا ہے اور ہم اس کے باوجود خاموشی اور تحمل سے دیکھ رہے ہیں کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ شفاف الیکشن ہوجائے۔


    سیاست کو عبادت اور خدمت سمجھ کر کیا ہے، کسی پر احسان نہیں کیا، خورشید شاہ


    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن شفاف ہونا چاہیے اور ملک میں تبدیلی الیکشن کے نتیجے میں آنی چاہیے، سکھر میں پینے کے پانی کا مسئلہ موجود ہے اور پرائمری ایجوکیشن کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • متحدہ قومی موومنٹ اپنے بانی کی محتاج ہے: خورشید شاہ

    متحدہ قومی موومنٹ اپنے بانی کی محتاج ہے: خورشید شاہ

    سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگ پانی کی وجہ سے پریشان ہیں، یہ ہم پر ظلم ہے، متحدہ قومی موومنٹ اپنے بانی کی محتاج ہے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پانی کے معاملے پر 1991 معاہدے کی خلاف ورزی ہورہی ہے، یہاں لوگوں کو پانی نہیں دیا جاتا، شہریوں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بچپن سے خواب تھا کہ ایک سیاستدان کی حیثیت سے عوام کی خدمت کروں، عوام کی ضروریات کو پورا کرنا سیاست دانوں کا فرض ہے، صالح پٹ شہر کو ماڈل سٹی بنانےکی کوشش کی ہے، میرا ارادہ تھا کہ سندھ میں ایک ماڈل سٹی بناکردوں۔


    الیکشن میں تاخیر ہوئی، توبہت نقصان ہوگا: خورشید شاہ


    خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ افسوس ہوتا ہے کہ ہمارا تعلیمی معیار بڑھنے کے بجائے کم ہوتا جارہا ہے، دریائے سندھ پر ترکی کے طرز کا برج بنایا جائے گا، سکھر میں جو اسپورٹس کمپلیکس بن رہا ہے ایسا پورے پاکستان میں نہیں ہے۔

    یاد رہے دو روز قبل سکھر میں‌ ہی میڈیا سے گفگتو کرتے ہوئے رہنما پی پی خورشید شاہ نے کہا تھا کہ 15 مئی تک نگراں وزیر اعظم کے نام آجائیں گے، سیا ست میں کوئی کسی کا آخری دشمن یا دوست نہیں ہوتا، حلقہ بندیاں ہوچکی ہیں اب آگے بڑھنا چاہیے۔


    15مئی تک نگراں وزیراعظم کے نام آجائیں گے‘ خورشید شاہ


    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ عام انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں، اور پیپلز پارٹی بھی وقت پر الیکشن ہوتا دیکھنا چاہتی ہے، اگر اس میں تاخیر ہوئی تو اس کی مذمت کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سکھر،روہڑی،پنوعاقل کےمدارس میں سرچ آپریشن

    سکھر،روہڑی،پنوعاقل کےمدارس میں سرچ آپریشن

    سکھر: اندرون سندھ کئی شہروں میں رینجرز اور پولیس نے مختلف مدارس میں سرچ آپریشن کیا ہے۔

    سکھر میں رینجرز اور پولیس نے مختلف مدارس میں سرچ آپریشن کیا ہے،اس کے علاوہ روہڑی اور پنوعاقل کے مختلف مدارس میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطقبق جامعہ اشرفہ محمدیہ، مدرسہ فیض العلوم اوردیگر کئی مدارس میں کاروائی کی گئی ہے۔

     مدارس میں رینجرز اورپولیس کی کارروائی کے دوران مقامی اورغیرملکی طلبا کی تفصیلات حاصل کی گئی ہیں۔

  • سکھر:خود کو میڈیا کا نما ئندہ کہنے والا نوسرباز گرفتار

    سکھر:خود کو میڈیا کا نما ئندہ کہنے والا نوسرباز گرفتار

    سکھر:خود کو میڈیا کا نما ئندہ کہہ کر لوگوں سے پیسے بٹورنے والے شخص نیا زاحمد کوسکھر میں گرفتار کر لیا گیا۔

    پولیس کے مطابق نیاز احمد جعلی کا رڈ دکھا کر شہر یوں سے پیسے بٹورتا تھا ،گذشتہ دس سال سے اس دھندے میں ملوث ہے۔

    قمبر شہداد کوٹ کا رہا ئشی اننچاس 49 سالہ نیازاحمد گذشتہ دس سال سے شہر شہر گھوم کر خود کو میڈیا کا نمائندہ بتا نے والا نوسرباز کو سکھر میں گرفتا ر کر لیا گیا ۔

    نیا ز احمد کے پاس سے مختلف پروگرامز کے جعلی کارڈز بھی برآمد ہوئے جنہیں دکھا کر وہ لوگوں سے پیسے بٹورتا تھا ۔

  • سکھر: سزائے موت کے 3قیدیوں کی رحم کی اپیل مسترد

    سکھر: سزائے موت کے 3قیدیوں کی رحم کی اپیل مسترد

    سکھر: سینٹرل جیل میں سزائے موت کے تین قیدیوں کی اپیلیں مسترد ہوگئیں، تینوں قیدیوں کوانسداد دہشتگردی کی عدالت نے دوہزار ایک میں موت کی سزا سُنائی تھی۔

    سینٹرل جیل سکھر میں سزائے موت کے تین قیدیوں کی رحم کی اپیلیں مسترد ہو گئی ہیں، عبدالعزیز ناریجو ، آچر ناریجو اور بشیر بھٹو دوہزار ایک میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی تھی۔

     جیل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ تینوں قیدیوں کے بلیک وارنٹ موصول ہونے پر انہیں پھانسی دے دی جائے گی۔

     دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کو دو مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرنےکی درخواست بھجوا دی ہے۔

    محمدفیصل اورمحمدفضل نےانیس سواٹھانوےمیں ڈکیتی مزاحمت پرقتل کیاتھا۔دونوں مجرموں کی رحم کی اپیل صدرمملکت مستردکرچکےہیں۔

  • سکھر: پولیو مہم کا آغاز، ورکرز کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی

    سکھر: پولیو مہم کا آغاز، ورکرز کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی

    سکھر: پولیو جیسے خطرناک مرض کے خلاف محکمہ صحت کی جانب سے سکھر میں پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے اورپولیو سرکرز بغیر کسی سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دینے پر مجبور ہیں۔

    محکمہ صحت سکھر کی جانب سے دو سو سے زائد ٹیمیں بنا کر شہر کے مختلف علاقوں میں پولیو مہم کے لیے روانہ کردی گئی ہیں جو بچوں کو پولیو کے قطرے پلائینگی۔

    انتظامیہ کی جانب سے پولیو ٹیموں کو کوئی سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی ہے۔ خواتین ورکرز نے انتظامیہ سے سیکیورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔