Tag: Sukkar

  • اللہ ریحام خان کو شہباز شریف سے محفوظ رکھے، خورشید شاہ

    اللہ ریحام خان کو شہباز شریف سے محفوظ رکھے، خورشید شاہ

    سکھر: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ ریحام خان کوشہباز شریف سے محفوظ رکھے۔

    قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹرعاصم کے مقدمے میں انصاف ہوگا عدالتیں آزاد ہیں انہیں امید ہے کہ ڈاکٹرعاصم کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہے کہ پارلیمنٹ میں موجود تمام اپوزیشن جماعتوں کو یکجاء کروں شاہ محمود قریشی سے اس حوالے پربات بھی کی ہے لیکن ان کے لیڈرسولوفلائٹ کےعادی ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگرعمران خان پارلیمنٹ میں بیٹھےسبھی لوگوں کو ڈاکواورلٹیرا سمجھتے ہیں تو وہ اور ان کی جماعت کے ممبران کیاہیں؟۔

    انہوں نے وزیراعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب نے کہاتھا کہ امانت میں خیانت نہیں کروں گا ڈیزل پر17 فیصد سے بڑھا کر ٹیکس 50 فیصد کیاگیا ہے کیا یہ خیانت نہیں ہے؟۔

    انہوں نے بتایا کہ دسمبر کے بعد بلاول بھٹو پنجاب کو دورہ کریں گے اور ان کا پہلا جلسہ رحیم یار خان میں ہوگا۔

    شہبازشریف کی ریحام خان سے ملاقات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ ریحام خان کو اللہ پاک شہباز شریف سےمحفوظ رکھے۔

  • دریائے سندھ میں گڈو کے مقام پرشدید طغیانی

    دریائے سندھ میں گڈو کے مقام پرشدید طغیانی

    لاہور: جنوبی پنجاب میں سیلابی صورتحال برقرارہے اور مٹھن کوٹ اورروجھان کے مقام پراونچے درجے کا سیلاب ہے جس کے سبب راجن پورکی مزید بستیاں زیرِآب آنے کا خدشہ ہے۔

    دریائےسندھ میں کوٹ مٹھن اورروجھان کےمقامات پر پراونچےدرجےکاسیلاب ہے کوٹ مٹھن سے 8لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلاگڈو بیراج کی جانب بڑھ رہا ہے۔

    پانی کے دباؤ کے باعث بیٹ سونترہ بند کے ٹوٹنے کاخطرہ ہے۔ صادق آباد میں بند ٹوٹنے سے 20 بستیاں زیرآب آگئیں جہاں پاک فوج کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    کوہ سلیمان پرموسلا دھاربارشوں سے برساتی نالہ وڈورمیں طغیانی نے ملحقہ آبادیوں میں تباہی مچادی، سیکڑوں گھرگرگئے جبکہ سیلابی ریلا رابطہ سڑکیں اور پل بہہ کرلے گیا۔ راجن پور میں کوٹلہ عیسن کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا، جس سے کئی بستیاں زیرآب آگئی جبکہ مزیدبستیاں زیرآب آنے کاخدشہ ظاہرکیاجارہاہے۔ سیلابی صورتحال کےباعث راجن پورمیں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔

    چنیوٹ میں بھی مسلسل چوتھے دن بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث وہاں کے نشیبی علاقوں اورسرکاری دفاتر کے احاطوں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔

    flood
    ملک بھر میں سیلاب کے سبب ہونے والی اموات کی تفصیل

    کوٹری کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کے باعث سترہ مقامات کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

    کچے کے علاقے میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔سیلاب کے باعث کچے کا دیگر دیہاتوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

    کوٹری کے مقام سے جلد دو لاکھ ساٹھ ہزار کیوسک کا ریلہ گزرے گا پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ کی وجہ سےکوٹری بیراج ریجن میں سترہ مقامات کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

    گدو اور سکھر بیراج میں بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں لگائے گئے طبی کیمپ میں اب تک سترہ سو مریض طبی امداد حاصل کرچکے ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جلد، آنکھوں اورملیریا جیسے امراض پھیلنا شروع ہوگئے ہیں۔

  • دریاؤں میں طغیانی کے باعث کئی علاقوں میں الرٹ جاری کردیا گیا

    دریاؤں میں طغیانی کے باعث کئی علاقوں میں الرٹ جاری کردیا گیا

    لاہور: دریاؤں میں طغیانی کے باعث کئی علاقوں میں الرٹ جاری کردیا گیا، سکھر میں محمکہ آبپاشی کے افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔

    سیالکوٹ میں ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ ستر ہزار کیوسک سے بھی اوپر چلا گیا، جس کے بعد قریبی آبادیوں کو وارننگ جاری کردی گئی ہے، چشمہ بیراج سے پانی کا اخراج تین لاکھ بیس ہزار کیوسک سے تجاوز کرگیا ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

    بلوچستان کے شہر صحبت پور میں مانجھ وتی کینال کا بند ٹوٹنے سے ڈھائی سو ایکڑ پرکھڑی دھان کی فصل زیرِ آب آگئی۔ دریائےکابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقام پر بھی درمیانے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کا بہاؤ نواسی ہزار تین سوکیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

    دریائے سندھ میں اٹک خیر آباد کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، سکھر، گڈو بیراج میں بھی پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ کے بعد الرٹ جاری کردیا گیا، انتظامیہ نے محکمہ آبپاشی کے افسران کی چھٹیاں منسوخ کردیں ہیں۔

  • سکھر میں رواں سال کا تیسرا پولیو کیس سامنے آگیا

    سکھر میں رواں سال کا تیسرا پولیو کیس سامنے آگیا

    سکھر: پولیو کا تیسرا کیس سامنے آگیا، پنوعاقل کے محنت کش کے بیٹے میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، پولیو کا کیس سامنے آنے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں کھلبلی مچھ گئی۔

    سکھر میں رواں سال کا تیسرا پولیو کیس رپورٹ ہوا، پنوعاقل کے رہائشی گدھا گاڑی چلانے والے محنت کش کے پانچ سالہ بیٹے دل شیر جتوئی میں پولیووائرس کی تصدیق ہوگئی۔

    بچہ والد کے ساتھ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس پہنچا تو طبی معائنہ کے لئے ڈاکٹر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خود پہنچ گئے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عرفان اللہ قریشی کا کہنا ہے کہ دل شیر کو پولیو کے قطرے پلائے گئے تھے۔

    ٹیسٹ کیلئے مزید سیمپل اسلام آباد بھیجے جائیں گے،غریب والدین نے حکومت سے بچے کے علاج کی اپیل کی ہے۔

    رواں سال سندھ  میں پانچ، خیبر پختوان خوا میں سات، بلوچستان میں تین اور فاٹا میں چھ پولیو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

  • ایم کیوایم کو ہڑتالیں نہیں احتجاج کرنا چاہیے،خورشید شاہ

    ایم کیوایم کو ہڑتالیں نہیں احتجاج کرنا چاہیے،خورشید شاہ

    سکھر: خورشید شاہ کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم کو ہڑتالیں نہیں احتجاج کرنا چاہیے، کارکنوں کی ہلاکت کے حوالے سے انکوائری ہونی چاہئیے تھی۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رہنماء نے کارکنوں کی ہلاکت کے خلاف ہڑتال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہڑتاکل کے بجائے احتجاج موضوع راستہ ہے۔

    سکھرکے ضلعی مرکزِصحت میں ویکسینٹرزکے درمیان موٹرسائیکلوں کی تقسیم کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ چارسال تک ایوانوں میں کہتارہا کہ صحت کے معا ملے میں میرے ضلع کے لو گوں کی حالت اچھی نہیں ہے، بجٹ میں اضافہ کیاجائے لیکن میری کسی نے نہ سنی۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اسکولوں کو فول پروف سیکورٹی دینی چاہیے اورجب تک سیکورٹی اقدامات مکمل نہ ہوجائیں تب تک اسکول بند رکھے جائیں۔

  • تین مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ موصول ہونے کے بعد سکیورٹی سخت

    تین مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ موصول ہونے کے بعد سکیورٹی سخت

    سکھر: کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین مجرموں کو 13جنوری کو پھانسی گھاٹ میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا ۔

    کراچی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم سے تعلق ثابت ہونے پر سینٹرل جیل سکھر میں قید پھانسی کے سزا یافتہ محمد طلحہ، خلیل احمد اور شاہد حنیف کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے تھے، جو جیل انتظامیہ کو موصول ہو چکے ہیں۔

    جس کے بعد تینوں مجرموں کو تختہ دار پر لٹکانے کے لئے تیاریاں کر لی گئیں ہیں جبکہ تینوں مجرموں کو 13جنوری صبح ساڑھے 6بجے تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔

    اس سلسلے میں جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پھانسی گھاٹ کی صفائی ستھرائی کر دی گئی ہے جبکہ سینٹرل جیل سکھر میں فوجی دستے اور ایف سی اہلکار ہائی الرٹ ہیں اور سیکیورٹی اتنہائی سخت کر دی گئی ہے۔

    اس سے قبل آج صبح ملتان سینٹرل جیل میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا تھا، دونوں مجرموں کو صدرِمملکت کی جانب سے رحم کی اپیلیں مسترد کئے جانے کے بعد ملتان سنیٹرل جیل میں پھانسی کی سزا دی گئی۔

    ملتان سنیٹرل جیل میں قید دونوں مجرموں میں سے جھنگ سے تعلق رکھنے والے مجرم احمد علی عرف شیش ناگ کو تین افراد کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت دی گئی تھی جبکہ غلام شبیر عرف ڈاکٹر کو ڈی ایس پی خانیوال اور ان کے ڈرائیور کے قتل کے جرم میں تختہ دار پر لٹکایا گیا۔

    دونوں مجرموں کو پھانسی پر لٹکانے سے پہلے ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کیا گیا، پھانسی کے موقع پر سینٹرل جیل میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کيے گئے جيل پر پاک فوج کے دستے تعینات رہے،جلاد صابر مسیح نے دونوں مجرموں کو انکے انجام تک پہنچایا۔

  • سکھر: خالد سومرو قتل میں ملوث 6ملزمان گرفتار

    سکھر: خالد سومرو قتل میں ملوث 6ملزمان گرفتار

    سکھر: پولیس نے ڈاکٹر خالد محمود سومروکے قتل میں ملوث مرکزی ملزم سمیت چھ ملزمان کوگرفتار کرلیا ہے۔

    سکھر پولیس زرائع کے مطابق ان ملزمان کو مختلف علاقوں سے چھاپے مار کر گرفتار کیا گیا، دوسری جانب خالد سومرو قتل کی تفتیش کرنیوالی ٹیم نے تحقیقات مکمل کرلی ہیں اور ملزمان کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے ہیں جبکہ ملزمان نے قتل کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

    ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

  • سکھر: کراچی اسمگل کیا جانے والا اسلحہ پکڑا گیا

    سکھر: کراچی اسمگل کیا جانے والا اسلحہ پکڑا گیا

    سکھر: پشاور سے کار میں کراچی اسمگلنگ کیا جانے والا بھاری اسلحہ سکھرمیں پکڑا گیا پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔

    پشاورسے کراچی جا نےوالی مہران کار سے پنوں عاقل کے قریب نیشنل ہائی وے پربھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔

    ایس ایس پی سکھر تنویرتنیو نے بتایا کہ انھیں اطلاع ملی تھی کہ اسلحہ کراچی میں دہشت گردی کے لئے اسمگل کیا جارہا ہے۔

    ایس ایس پی نے بتایا کہ اسلحہ گاڑی کے سی این جی سلنڈر میں چھپایا گیا تھا۔

    بر آمد کئے گئے اسلحے میں راکٹ لانچر ، مشین گن ،کلاشن کوف، چار رپیٹر ،گرنیڈاور دیگر اسلحہ شامل ہے پولیس ملزمان سے تفتیش کررہی ہے۔

    جمعیت علمائےاسلام کے رہنماڈاکٹر خالد محمود کے قتل کی تفتیش کے بارے میں ایس ایس پی سکھر نے بتایا کہ تحقیقات میں نوے فیصد پیش رفت ہو چکی ہے ملزمان کو جلدمنظر عام پر لایا جائے گا۔

  • پانچ سالہ بچے پر پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کردیا

    پانچ سالہ بچے پر پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کردیا

    سکھر: پنوعاقل کینٹ کے رہا ئشی پا نچ سالہ سراج پر پو لیس نے چوری کا مقد مہ درج کردیا ،بچے اور اسکے اہلخانہ نے سکھر پر یس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔

    احتجاجی مظاہرہ کر تے ہو ئے بچے کے والد قمر الد ین کا کہنا تھا کہ سات روز قبل اسکے بیٹے سراج جس کی عمر پا نچ سال ہے پر عز یز اللہ نامی شخص نے چوری کی ایف آئی آر تھا نہ پنو عاقل کینٹ پر داخل کروائی ہے جو کہ سراسر جھوٹ ہے، والد نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اسکے بیٹے کو چوری کے جھوٹے کیس سے نجات دلائی جا ئے۔