Tag: Sukkhar

  • کروناوائرس: تفتان سرحد سے کل سیکڑوں زائرین سکھر پہنچیں گے

    کروناوائرس: تفتان سرحد سے کل سیکڑوں زائرین سکھر پہنچیں گے

    سکھر: حکومتِ سندھ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان سے کل مزید 696زائرین سکھر پہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تفتان سرحد سے زائرین کی سکھر آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ زائرین آج شام 6بجے تفتان سے روانہ ہورہے ہیں جو کل سکھر پہنچ جائیں گے۔ ممکنہ طور پر نئے آنے والے زائرین کی تعداد 696 ہوگی۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انتظامات سے متعلق کمشنر سکھر کو ہدایت جاری کردی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ایران سے واپس آنے والے 179زائرین گلگت بلتستان کے علاقے جگلوٹ پہنچے ہیں۔

    تین روز قبل ایران سے آنے والے زائرین کو بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان بارڈر سے لے کر مزید 4 بسیں سکھر کی لیبر کالونی پہنچیں جن میں درجنوں مسافر سوار تھے، زائرین میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔

    کروناوائرس: ایران سے مزید 619 زائرین کی آمد متوقع

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زائرین کو لیبر کالونی میں قائم آئسولیشن یونٹ میں 14 روز کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور اسکریننگ بھی کی جائے گی اس دوران انہیں کسی سے ملنے پر پابندی ہوگی۔

    واضح رہے کہ پاک ایران ‘‘تفتان سرحد‘‘ پر ابھی بھی درجنوں زائرین موجود ہیں۔ جبکہ متعدد زائرین کی ایران میں موجودگی کی بھی اطلاعات ہیں۔ بلوچستان حکومت تمام زائرین کو ان کے صوبوں تک پہنچانے کے لیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔

  • کروناوائرس: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا بڑا فیصلہ

    کروناوائرس: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا بڑا فیصلہ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اہم فیصلہ لیتے ہوئے سکھر آئیسولیشن سینٹر میں موجود تمام افراد کے گھروں میں راشن پہنچانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزیر ناصر شاہ کو زائرین کے گھروں میں راشن پہنچانے کی ہدایت کردی ہے۔ راشن ان گھروں میں فراہم کیے جائیں گے جن کے افراد کروناوائرس سے متاثر ہیں اور سکھر آئیسولیشن سینٹر میں موجود ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ میں جانتا ہوں آپ کمانے والے لوگ آئیسولیشن میں ہیں، آپ کو گھر کی روٹی روزی کی فکر ہے، آپ یہ فکر چھوڑ کر اپنی صحت پر توجہ دیں۔

    مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ آپ کے گھر کا چولہا آپ کی حکومت بجھنے نہیں دے گی۔

    قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرونا وائرس چین سے شروع ہوا،سب سے پہلے چین سے آنے والے 34 لوگوں کو ٹیسٹ کیاگیا تھا، چین سے کوئی بھی کیس پاکستان منتقل نہیں ہوا۔

    کرونا وائرس کے کیسز بڑھیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ نے خدشہ ظاہرکردیا

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سب سے پہلے کراچی کے شخص میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی، اب تک سندھ میں 393 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، اللہ کا شکر ہے کہ اب تک صورت حال قابو میں ہے۔

  • سکھر: پولیس مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشت گرد گرفتار

    سکھر: پولیس مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشت گرد گرفتار

    سکھر: سندھ پولیس نے مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشت گرفتار کرکے اسلحہ اور دھماکہ خیزمواد برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق شکارپور سکھر لنک روڈ پر اسپورٹس کمپلیکس کے قریب پولیس مقابلہ ہوا، اس دوران پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشتگرد گرفتار کرلیا ہے، گرفتار دہشت گرد سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم 2016 میں خانپور عیدگاہ میں خودکش دھماکے میں ملوث ہے، دھماکے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    ملزم کی شناخت حسین بخش عرف ملا بخش بروہی کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ پولیس نے گرفتار مبینہ دہشت گرد سے تفتیش شروع کردی ہے، ملزم کی مدد سے دیگر ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

    کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تنظیم جنداللہ کا مطلوب دہشت گرد گرفتار

    خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم جنداللہ کے مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کیا تھا۔

    یاد رہے کہ اپریل میں ہی کے پی کے شہر ایبٹ آباد میں سی ٹی ڈی ہزارہ نے یہ اہم کارروائی کی اس موقع پر داعش کا نیٹ ورک چلانے والا مبینہ دہشت گرد مجیب الرحمان گرفتار کیا تھا،گرفتار مبینہ دہشت گرد کراچی اور پنجاب میں بڑی دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھا جن میں ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں، بینک ڈکیتیوں سمیت سنگین دہشت گردی کی وارداتیں شامل تھیں۔