Tag: Sukkur Motorway

  • ایم 6 اور ایم 10 موٹر ویز کے حوالے سے اچھی خبر

    ایم 6 اور ایم 10 موٹر ویز کے حوالے سے اچھی خبر

    کراچی: وفاقی وزیر علیم خان نے کہا ہے کہ موٹر وے ایم 6 اور ایم 10 اب خواب نہیں، حقیقت بننے جا رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان نے کراچی آمد پر بزنس کمیونٹی سے اہم ملاقات میں موٹر وے منصوبوں کے حوالے سے بڑے اعلانات کیے ہیں۔

    علیم خان نے کہا کہ ایم 6 منصوبہ اب مزید نظر انداز نہیں ہوگا، ایم سکس اور ایم ٹین موٹر ویز اب خواب نہیں، حقیقت بننے جا رہی ہیں، انھوں نے کہا 400 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ منصوبہ اسلامک ڈیولپمنٹ بینک کی مدد سے مکمل کیا جائے گا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کراچی کی بزنس کمیونٹی کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ اس انقلابی منصوبے میں سرمایہ کاری کریں، علیم خان نے بتایا کہ ایم 10 موٹر وے کی تعمیر سے کراچی پورٹ سے اشیا کی ترسیل کا نظام بہتر ہوگا، اور دونوں موٹر وے منصوبے 2 سال میں مکمل ہوں گے۔


    حیدر آباد سکھر موٹر وے، وفاقی حکومت کی سندھ کے ساتھ نا انصافی کھل کر سامنے آ گئی


    وفاقی وزیر نے لیاری ایکسپریس وے سے ہیوی ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے حوالے سے کہا کہ اگلے 15 دن میں وہ وزیر اعظم کو اس سلسلے میں آگاہ کریں۔ وفاقی وزیر مواصلات نے بتایا کہ گزشتہ سال 64 ارب روپے کا ریکارڈ ریونیو کمانے والا نیشنل ہائی وے اتھارٹی، اس سال 110 ارب روپے کا ہدف حاصل کرنے جا رہا ہے۔

  • سکھر میں آندھی اور تیز بارش، طوفان سے موٹر وے بند

    سکھر میں آندھی اور تیز بارش، طوفان سے موٹر وے بند

    سکھر: صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں آندھی اور تیز بارش سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا، طوفان سے موٹر وے بھی مختلف مقامات پر بند ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر شہر اور گرد و نواح میں آندھی اور بارش کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا، بارش اور آندھی کی وجہ سے سیپکو کے 50 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے۔

    تیز ہواؤں اور طوفان کی وجہ سے سکھر ملتان ایم 5 موٹر وے مختلف مقامات پر بند ہو گئی، تاہم موٹر وے پولیس نے شاہراہ کو بحال کر دیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم 5 سکھر سے ملتان ٹول پلازہ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق موٹر وے پنو عاقل ٹول پلازہ، اقبال آباد ٹول پلازہ، روہڑی ٹول پلازہ، گھوٹکی ٹول پلازہ ٹریفک کے لیے بحال ہے، پولیس نے وضاحت جاری کی ہے کہ موٹر وے کو تیز ہواؤں کی وجہ سے چھوٹی گاڑیوں کے لیے بند کیا گیا تھا۔