Tag: Sukkur

  • ملک دشمن کارروائیوں میں ملوث 2 دہشت گرد سکھر سے گرفتار

    ملک دشمن کارروائیوں میں ملوث 2 دہشت گرد سکھر سے گرفتار

    سکھر: سی ٹی ڈی سکھر نے خیرپور کے قریب ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد عزیز ڈومکی، اور مٹھا خان ڈومکی کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ خیرپور کے قریب ایک کارروائی میں دو خطرناک دہشت گرد پکڑے گئے ہیں، جنھوں نے افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی۔

    سی ٹی ڈی سکھر کے مطابق گرفتار دہشت گرد عزیز اور مٹھا خان ڈومکی ملک دشمن کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں، اور آئی ای ڈی، بارودی مواد نصب کرنے کے ماہر ہیں۔

    دونوں دہشت گردوں نے مختلف شہروں میں سادہ لوح شہریوں کی ذہن سازی کر کے افغانستان بھیجا، یہ دہشت گرد اندرون سندھ بارودی مواد کی ترسیل میں بھی ملوث رہے ہیں۔

  • سکھر کا 70 فیصد علاقہ زیر آب آگیا

    سکھر کا 70 فیصد علاقہ زیر آب آگیا

    سکھر: صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث شہر کا 70 فیصد علاقہ زیر آب آگیا، نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں شدید بارشوں کے بعد شہر کا 70 فیصد علاقہ زیر آب آچکا ہے، پرانا سکھر، نیو پنڈ، شالیمار اور بیراج روڈ کے علاقے پانی میں ڈوب گئے۔

    اسٹیشن روڈ، گھنٹہ گھر، حسین روڈ اور دیگر کاروباری علاقے بھی پانی میں ڈوب گئے۔

    شہر میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔

    خیال رہے کہ صوبہ سندھ میں 17 اضلاع سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں، اب تک 66 بچوں سمیت 141 اموات ہوئی ہیں اور تقریباً 500 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    سیلاب کی وجہ سے ساڑھے 5 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، ہزاروں مکانات منہدم اور متعدد سڑکیں ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں۔ صوبے میں تقریباً ساڑھے 6 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی بھی متاثر ہوئی۔

  • سکھر : بارشوں کے باعث کئی دیہات تباہ، گھر مسمار

    سکھر : بارشوں کے باعث کئی دیہات تباہ، گھر مسمار

    سکھر : حالیہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث سکھر کے تحصیل صالح پٹ کے کئی دیہات زیر آب آگئے۔ درجنوں گھرمسمار ہوگئے۔

    اپنے گھروں سے محرومی کے بعد علاقہ مکین سخت مشکلات شکار ہیں، بارش سے کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں اسکولوں کی عمارتیں ڈوبنے سے تعلیمی ادارے بھی بری طرح متاثر ہیں۔

    ملک بھر کی طرح ضلع سکھر میں بھی حالیہ بارشوں نے جہاں تباہی مچا دی ہے وہاں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ،بارش کے پانی نے کئی دہات کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔

    متعدد گھر زمین بوس ہوگئے، لوگ کھلے آسمان تلے بیٹھے مشکلات سے گزر رہے ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں، سڑکیں تا حال زیر آب ہونے کے باعث لوگوں کو آنے جانے میں دشواری کا سامنا ہے تو اسکولوں کی عمارتیں ڈوبنے سے طلبا کی تعلیم بھی متاثر ہو کر رہ گئی ہے۔

    صالح پٹ کے علاقے میں ہزاروں ایکڑ پر تیار فصلیں تباہ ہونے سے کاشتکاروں کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے تو انسانی زندگی خطرے میں ہونے کے ساتھ مویشی بھی مرنے لگے ہیں۔

    سرکاری مدد سے محروم بارش متاثرین اس وقت منتظر ہیں کہ کئی روز سے جمع پانی نکال کر انہیں مصیبت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے انتظامات کیے جائیں۔

  • چوری کے الزام پر نوجوان پر بہمانہ تشدد، سرمونڈھ دیا گیا

    چوری کے الزام پر نوجوان پر بہمانہ تشدد، سرمونڈھ دیا گیا

    سکھر: پنچایت کا انوکھا فیصلہ, چوری کے الزام میں نوجوان کو بدترین نشانے بنانے کے بعد سر مونڈھ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ سکھر کے علاقے صالح پٹ میں پیش آیا، جہاں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوان پر چوری کا الزام عائد کیا گیا۔

    علاقے کے بااثر افراد نے معاملے کو نام نہاد پنچائیت کے تحت حل کرنے کا فیصلہ کیا اور بااثر افراد کی زیرنگرانی پنجایت طلب کی گئی، جہاں پنجایت نے حکم دیا کہ چوری میں ملوث مینگواڑ برادری کے نوجوان کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا جائے اور بعد ازاں اس کا سر مونڈھ دیا جائے۔

    غیر قانونی پنچایت کے حکم پر عمل کیا گیا اور شیڈوکاسٹ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو بدترین کا نشانہ بنایا گیا بعد ازاں اس کا آدھا سر مونڈھ دیا گیا، واقعے کی ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

    واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر متعلقہ تھانے کی پولیس حرکت میں آئی اور انہوں نے مینگواڑ برادری کے نوجوان کو پنچایت سے نکال کر تھانے منتقل کیا، اور واقعے کی تحقیقات شروع کی تو نوجوان سے متعلق کوئی شواہد نہ مل سکے، جس پر پولیس نے نوجوان کو رہا کر دیا۔

  • سندھ میں بوٹی مافیا کا راج، انٹرمیڈیٹ امتحانات مذاق بن گئے

    سندھ میں بوٹی مافیا کا راج، انٹرمیڈیٹ امتحانات مذاق بن گئے

    سکھر: امتحانات سے متعلق تمام حکومتی دعوے بے سود ثابت ہوئے، لاڑکانہ میں اعلیٰ ثانوی بورڈ کا پہلا ہی پرچہ قبل از وقت آؤٹ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں لاڑکانہ بورڈ کے زیر اہتمام اعلیٰ ثانوی بورڈ کے زیراہتمام جاری امتحانات میں نقل مافیا نے پہلےروز ہی گیارہویں جماعت اردوسلیبس کا آسان پرچہ وقت سےقبل آوٹ کرالیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ بھرمیں انٹرمیڈیٹ کےامتحانات کا آغاز ہوگیا، تاہم انتظامیہ نقل کی روک تھام میں ناکام رہی سکھر، نواب شاہ اورلاڑکانہ میں پرچہ آؤٹ ہوااور واٹس ایپ گروپ پر گردش کرتا رہا جبکہ دادو کیدو تحصیلوں میں گیارہویں جماعت کاپہلا پرچہ منسوخ کردیاگیا ہے۔

    سکھرمیں نقل مافیا سرگرم رہی امتحان کے دوران بیشترامتحانی مراکز پر سہولیات کا فقدان رہا ، بجلی کی لوڈشیڈنگ کےباعث طلبا گرمی سے بےحال رہے۔

    لاڑکانہ بورڈ کے مطابق امتحانات میں 74ہزارسےزائدامیدوار امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں، نقل کی روک تھام کے لئے تعلیمی بورڈاور محکمہ تعلیم کی33چھاپہ مارٹیمیں بھی تشکیل دے رکھی ہیں۔

    اس سے قبل سندھ میں میٹرک کے امتحانات میں بھی نقل مافیا سرگرم رہی، وزیر تعلیمی بورڈز اسماعیل راہو نے کہا کہ نقل کرنے اور اپنی جگہ کسی اور فرد کو امتحان میں بٹھانے والوں پر ایک سے 3 سال تک پابندی لگانے جا رہے ہیں، ہمیں سندھ میں نقل روکنے کے لیے مزید سخت فیصلے لینے ہوں گے۔

    مگر ان کے تمام دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے اور سندھ بھر میں بوٹی مافیا کا راج رہا۔

  • سکھر دارالامان یا پھر عقوبت خانہ

    سکھر دارالامان یا پھر عقوبت خانہ

    سکھر: سندھ کے شہر سکھر کے دارالامان میں خواتین محفوظ ہونے کی بجائے مزید مشکلات سے دوچار ہو چکی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر کے دارالامان میں بھی خواتین کو امان نصیب نہ ہوا، انچارج کی طرف سے سہولتوں کی فراہمی کی بجائے ناروا رویے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔

    دارالامان سکھر میں گزشتہ تین سال سے کوئی بھی خاتون ڈپٹی ڈاریکٹر نہیں رکھی گئیں، سماج کی ستم ظریفی کی شکار خواتین کے لیے بنائے گئے دارلامان میں پناہ لینے والی خواتین کا صبر بھی اب جواب دے گیا ہے۔

    گھریلو تشدد اور ناچاقی سمیت گمراہ ہو کر یہاں پہنچنے والی خواتین کے مطابق دارالامان سکھر کے انچارج انھیں جنسی طور پر ہراساں کر رہے ہیں۔

    خواتین نے الزام لگایا ہے کہ انچارج خواتین سے گالم گلوج کرتے ہیں، نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں اور خواتین کے ساتھ ان کا رویہ غیر اخلاقی ہے۔

    خواتین نے شکایت کی ہے کہ دارالامان میں بنیادی سہولتیں بھی دستیاب نہیں ہیں جیسا کہ ادویات، مناسب خوراک، صاف پانی اور کپڑے کچھ بھی مہیا نہیں کیا جاتا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق خواتین کی شکایات پر انتظامیہ اپنا مؤقف دینے سے گریزاں ہے، خواتین کا کہنا ہے کہ دارالامان کے قیام کا مقصد خواتین کو محفوظ پناہ فراہم کرنا ہے، نہ کہ ان کی تذلیل کرنا۔ دارالامان سکھر میں موجود خواتین اعلیٰ عدلیہ سے تحفظ اور انصاف کی اپیل کر رہی ہیں۔

  • سکھر : پیکا آرڈیننس کے خلاف دائر پٹیشن قابل سماعت قرار

    سکھر : پیکا آرڈیننس کے خلاف دائر پٹیشن قابل سماعت قرار

    سکھر : سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے پٹیشن کو قابل سماعت قرار دے کر نوٹسز جاری کر دیئے، عدالت نے27اپریل کو سماعت مقرر کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سکھر یونین آف جرنلسٹس کی دائر پٹیشن پر عدالت میں سماعت ہوئی جس میں ایس یو جے کے بیرسٹر خان عبدالغفار خان عدالت میں پیش ہوئے۔

    جسٹس محمد جنید غفار اور جسٹس ذوالفقار علی سانگی پر مشتمل ڈبل بینچ نے سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پیکا آرڈیننس بنیادی انسانی حقوق اور اظہار کی آزادی کے خلاف ہے۔

    اس موقع پر بیرسٹر خان عبدالغفار خان نے کہا کہ عدالت ہمیں سننے کا موقع فراہم کرے جبکہ عدالت نے صحافیوں کے وکیل بیرسٹر خان عبدالغفار خان کے دلائل سننے کے بعد پٹیشن کو قابل سماعت قرار دے کر نوٹسز جاری کردیئے۔

    عدالت نے27اپریل پر سماعت مقرر کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے، دائر پٹیشن میں صدر پاکستان، وزارت قانون، وزارت انفارمیشن ، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ہائی کورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ بلوچستان کے بعد پیکا آرڈیننس کے خلاف سکھر میں کیس چلایا جائے گا۔

  • لڑکی کی آئی ڈی بنا کر مردوں کو بلیک میل اور ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

    لڑکی کی آئی ڈی بنا کر مردوں کو بلیک میل اور ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سکھر نے جعلی زنانہ آئی ڈی بنا کر مردوں کو بلیک میل اور ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سکھر نے لال گل نامی ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم متعدد مردوں کو بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث تھا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم شکایت کنندگان کی فحش تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہا تھا، ملزم نے فیس بک پر لڑکی کے نام سے جعلی آئی ڈی بنائی۔ اس آئی ڈی سے وہ مردوں کو ویڈیو کالز کرتا تھا اور ان کی ویڈیوز ریکارڈ کر لیتا تھا۔

    ملزم مردوں کو تعلقات کی پیشکش کرتا اور انکار پر فحش ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کے لیے پیسے مانگتا تھا، فی شخص سے 20 سے 30 ہزار روپے مانگے جاتے تھے۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے موبائل سے بچوں سمیت 15 افراد کی فحش ویڈیوز برآمد ہوئیں۔ ملزم درجن سے زائد افراد کی بلیک میلنگ میں ملوث ہے، بلیک میل ہونے والوں کا تعلق گھوٹکی کے نواحی علاقوں سے ہے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

  • سکھر: درخت کاٹنے کےتنازع  پر جھگڑا، 6 افراد ہلاک

    سکھر: درخت کاٹنے کےتنازع پر جھگڑا، 6 افراد ہلاک

    سکھر: نواب شاہ کے زمینی تنازعے پر جاں بحق افراد کی تدفین نہ ہوئی تھی کہ سکھر میں درخت کاٹنے کے جھگڑے نے 6 افراد کی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق سکھر کی یونین کونسل تماچانی میں درخت کاٹنے کے تنازعے پر جھگڑا ہوا ، جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں، واقعے کی اطلاع پر پولیس فوری طور پر جائے حادثے پر پہنچی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

    پولیس کے مطابق جھگڑے میں ایک خاتون بھی زخمی ہوئیں، جنہیں طبی امداد کے سول اسپتال سکھر منتقل کردیا گیا ہے، فوری طور پر ہلاک افراد کے بارے میں مزید معلومات میسر نہ ہوسکی۔

    دلخراش واقعے کے بعد پولیس نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

    واضح رہے کہ سندھ میں دو روز کے درمیان یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل نواب شاہ کے علاقے نواب ولی محمد کچے میں زمینی تنازعے پر دو قبائل کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں مذکورہ علاقے کے ایس ایچ او سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: نواب شاہ واقعہ: گورنر سندھ نے ‘پولیس رٹ’ پر سوالات اٹھادئیے

    افسوسناک واقعے کے بعد بھنڈ برادری نے لاشوں کو قومی شاہراہ پر رکھ کر احتجاج کیا جو تاحال جاری ہے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعےمیں ملوث بااثر افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے اور فوری طور پر ان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔

  • سگے رشتے داروں نے معذور عتیقہ الطاف کا ساتھ چھوڑ دیا

    سگے رشتے داروں نے معذور عتیقہ الطاف کا ساتھ چھوڑ دیا

    بزرگوں کا کہنا ہے کہ اگر کچھ کرنے کی لگن اور جذبہ سچا ہو تو انسان تمام رکاوٹوں کو پس پشت ڈال کر ہر کام کرسکتا ہے اور اسی بات کو سچ کر دکھایا جیکب آباد کی باہمت لڑکی عتیقہ الطاف نے۔

    جیکب آباد کی رہائشی اس باہمت لڑکی کی بچپن میں ہی پولیو کے مرض کی وجہ سے ٹانگیں کمزور ہیں، اس پر قدرت کا کرنا یہ ہوا کہ والدہ اسے بچپن میں ہی چھوڑ اللہ کو پیاری ہوگئی جبکہ کچھ عرصہ قبل اس کے والد کا بھی انتقال ہوگیا۔

    والدین کے جانے بعد اس کا اس دنیا میں کوئی سہارا نہیں تھا سگے رشتہ دار بھی اس معذور لڑکی کو ساتھ کرنے پر آمادہ نہ تھے تو سکھر کی ایک خدا ترس خاتون اسے اپنے ساتھ سکھر لے آئی اور اس کی کفالت کرنے لگی۔

    اے آر وائی نیوز سکھر کی نمائندہ سحرش کھوکھر سے گفتگو کرتے ہوئے عتیقہ نے بتایا کہ مجھے پڑھنے لکھنے کا بہت شوق ہے اور آٹھویں جماعت تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد سلسلسہ جاری نہ رہ سکا۔

    اس نے بتایا کہ جنہوں نے مجھے پناہ دی ان کیلئے دعا گو ہوں، میری خواہش ہے کہ اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر ان کا سہارا بن سکوں۔

    عتیقہ الطاف نے معذوری کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور وہ آج بھی تعلیم حاصل کرنے کی خواہاں ہے،اس کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اور مخیر حضرات سے میری اپیل کی ہے کہ وہ میری رہنمائی اور مدد کریں۔