Tag: Sukkur

  • 2021: سکھر میں‌ کتنے ڈاکو ہلاک، کتنے گرفتار؟

    2021: سکھر میں‌ کتنے ڈاکو ہلاک، کتنے گرفتار؟

    سکھر: صوبہ سندھ کے اہم شہر سکھر میں سال 2021 میں پولیس کی کارکردگی بہتر رہی، اور بہت ساری کارروائیوں میں 19 ڈاکو مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سال 2021 سکھر پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیوں کے نتیجے میں شہریوں کے لیے پُر سکون رہا، سال کے دوران انیس ڈاکو اپنے انجام کو پہنچے، تو سیکڑوں کی تعداد میں گرفتار بھی ہوئے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے علی محمد شر کی رپورٹ کے مطابق محکمہ پولیس سکھر کی سالانہ کارکردگی قابل دید نظر آئی، 2021 کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی بہتر حکمت عملی کے نتیجے میں یہ سال جرائم پیشہ عناصر کے لیے خاصا بھاری گزرا۔

    174 پولیس مقابلوں کے بعد 19 ڈاکو ہلاک جب کہ 38 زخمیوں سمیت 274 نہ صرف گرفتار ہوئے بلکہ ان کے قبضے سے 10 کلاشنکوف 103 پسٹل، 16 بندوقیں اور بڑی تعداد میں گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔

    2021: لاہور میں جنسی زیادتی کے 747 واقعات

    ایس ایس پی سکھر پولیس نے اپنے فرائض سر انجام دیتے ہوئے اس دوران بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کی۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ رواں سال میں سکھر شہر سمیت ضلع بھر میں امن و امان کی فضا بہتر رہی اور جرائم کی کوئی بڑی واردات دیکھنے میں نہیں آئی، جس پر وہ سکھر پولیس کو خوب سراہتے ہیں۔

    شہری کا کہنا تھا کہ ہم نے دیکھا کہ 2021 میں ہونے والے مذہبی تہواروں سمیت سیاسی اجتماعات بھی پولیس کی نگرانی میں مکمل حفاظتی اقدامات کے سبب محفوظ رہے۔

  • پی پی رہنما خورشید شاہ جیل سے رہا

    پی پی رہنما خورشید شاہ جیل سے رہا

    سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما خورشید شاہ جیل سے رہا ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق دو دن قبل سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کی ضمانت منظورکرتے ہوئے ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرانے اور نام ای سی ایل میں رکھنے کا حکم دیا تھا۔

    احتساب عدالت سکھر میں ضمانتی مچلکے جمع کروائے جانے کے بعد عدالت نے خورشید شاہ کی رہائی کا حکم جاری کیا۔

    رہائی کے موقع پر بھرپور استقبال کے لیے سینٹرل جیل کے باہر جیالوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی تھی، جہاں سے خورشید شاہ کو ریلی کی صورت میں ان کی رہائش گاہ پہنچایا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے جولائی میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی، جسے انھوں نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔

    سپریم کورٹ میں خورشید شاہ کی ضمانت منظور ہو گئی

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ گرفتاری کے 2 سال بعد بھی نیب الزامات ثابت نہ کر سکا، کیا نیب کے پاس یہی واحد ثبوت ہے کہ خورشید شاہ چالیس بار بیرون ملک گئے؟

    سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ نیب تحقیقات کرے لیکن خورشید شاہ کو جیل میں مستقل نہ رکھا جائے، ریفرنس 2005 کی ٹرانزیکشنز پر بنایا گیا، تب خورشید شاہ پبلک آفس ہولڈر نہیں تھے، جب کہ نیب نے کسی ٹرانزیکشن کی دستاویزات نہیں دکھائیں۔

    یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو نے پی پی رہنما کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 18 ستمبر 2019 کو گرفتار کیا تھا۔ ضمانت کی منظوری پر بلاول بھٹو زرداری اور میاں شہباز شریف نے خورشید شاہ کو مبارک باد دی۔

  • سکھر: برطانوی دور کی یادگار 120 سال پرانا تاریخی گھنٹا چوری

    سکھر: برطانوی دور کی یادگار 120 سال پرانا تاریخی گھنٹا چوری

    سکھر: برطانوی دور کی یادگار 120 سال پرانا تاریخی گھنٹا چوری ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر ميں 400 کلو وزنی، اصلی پیتل کا بنا، برطانوی راج کے دور کا نادر و نایاب گھنٹا کیسے چوری ہوگیا، انتظامیہ کے لیے سوالیہ نشان ہے۔

    رپورٹس کے مطابق نایاب تاریخی گھنٹا میونسپل کارپوریشن سے برآمد ہوا تھا، اور اب اسے انتظامیہ کی غفلت کے باعث چرا لیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پیتل سے بنا چار سو کلو وزنی گھنٹے کی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ 120 سال پرانا ہے اور یہ عمارت کی کھدائی کے دوران ملا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی دور کے اس یادگار گھنٹے کی مرمت کر کے اصلی حالت میں لایا گیا تھا، تاہم میونسپل کارپوریشن کے اندر تعمیراتی کام کے باعث اسے دفتر کے احاطے میں رکھ دیا گیا تھا۔

    نہایت قیمتی اور تاریخی حیثیت کے حامل گھنٹے کو دفتر کے احاطے میں بے احتیاطی اور لاپروائی سے رکھنے جانے کا نتیجہ یہ نکلا کہ چوری ہو گیا۔

    پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کے زیورات برآمد

    کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کے زیورات برآمد

    سکھر: صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں کسٹم انٹیلی جنس چھاپہ نے مار کر کارروائی میں 10 کروڑ روپے مالیت سے زائد کے آرٹی فیشل زیورات برآمد کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں کسٹم انٹیلی جنس نے ٹرالر پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کے زیوارت برآمد کرلیے جبکہ ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

    انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ کروڑوں مالیت کی آرٹی فیشل جیولری برآمد کی گئی، جیولری کنٹینر میں چھپا کر کوئٹہ سے کراچی لے جائی جا رہی تھی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ جیولری کی مالیت 10 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

    کسٹم انٹیلی جنس حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے ملزم محمد اسماعیل کا تعلق کوئٹہ سے ہے جو کروڑوں روپے مالیت کی جیولری لے جارہا تھا۔

  • دریائے سندھ کے کنارے 7 سہیلیوں کا مزار

    دریائے سندھ کے کنارے 7 سہیلیوں کا مزار

    سکھر: دریائے سندھ کے کنارے روہڑی کے قریب 7 سہیلیوں کا مزار تاریخ کے صفحوں میں تو کہیں نہیں ملتا، البتہ یہ ایک تفریحی مقام ضرور بن چکا ہے۔

    صوبہ سندھ میں روہڑی کے قریب واقع اس مزار میں 7 نمایاں قبریں موجود ہیں جن پر خوبصورت نقش و نگار بنے ہیں۔ بعض روایات میں انہیں 7 بہنوں اور بعض میں 7 سہیلیوں کی قبریں بتایا گیا ہے۔

    روایات کے مطابق یہ سات نیک دامن بیبیاں تھیں جنہوں نے اس وقت کے حکمران یا چند اوباشوں سے محفوظ رہنے کے لیے اس جگہ پناہ لی اور خدا سے اپنی عزت و آبرو کے تحفظ کی دعا مانگی۔

    ان کی یہ دعا اس طرح قبول ہوئی کہ ایک چٹان ان پر آ گری اور ساتوں سہیلیاں چل بسیں، یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ زندہ زمین میں دفن ہوگئیں۔ اس مقام کے بارے میں کوئی تاریخی دستاویز دستیاب نہیں۔

    اس مقام کو سندھی زبان میں ستین جو آستان یعنی 7 سہیلیوں کا آستانہ کہا جاتا ہے اور ملک بھر سے سیاح اس مقام کو دیکھنے آتے ہیں۔

  • سائیکل پر آئس کریم فروخت کرنے والی "ننھی ریما” عزم وہمت کی اعلیٰ مثال

    سائیکل پر آئس کریم فروخت کرنے والی "ننھی ریما” عزم وہمت کی اعلیٰ مثال

    جن ہاتھوں میں قلم اور کھلونے ہونے چاہیئے ان نرم کلائیوں کو وقت کے بے رحم لہروں نے وزنی سائیکل کھیچنے پر مجبور کردیا ہے۔

    ننھے اور ننگے پاؤں سے بھاری بھر کم سائیکل چلا کر بیمار ماں باپ اور کمسن بہن بھائیوں کا سہارا بننے والی نو سالہ ریما ہمت اور حوصلے کی مثال بن گئی ہے۔

    ریما کا تعلق صوبہ سندھ کے ضلع سکھر سے ہے، تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ریما سکھر کی تپتی گرمی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے گلی گلی آئسکریم فروخت کرتی ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں ننھی ریما نے آپ بیتی بتائی کہ والد کے بیمار ہونے کے باعث میں نے آئسکریم بیچنے کا فیصلہ کیا، پڑھنے کا بہت دل کرتا ہے مگر حالات کی مجبوری کے باعث آئسکریم بیچتی ہوں۔

    اس موقع پر ننھی ریما نے ایسا تاریخی جملہ ادا کیا کہ جسے سن کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے، ننھی ریما نے کہا کہ ” کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے سے بہتر ہے کہ ہم خود اپنے لئے روزی کمائیں”۔

    ریما کے والد منیر خود ایک محنت کش ہے اور اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کی امید سے جی رہا تھا کہ اسے اور اس کی شریک حیات کو بیماریوں نے آگھیرا، باپ بیمار ہوا تو بیٹی نے محنت سے کمانے کا بیڑا اٹھالیا۔

    ریما کے والد نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کی مدد کی جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کی روزی روٹی کمانے کے لئے کچھ بہتر کرسکیں۔

  • سکھر: سانپ کے کاٹنے سے کم سن بچی جاں بحق، ورثا کا احتجاج

    سکھر: سانپ کے کاٹنے سے کم سن بچی جاں بحق، ورثا کا احتجاج

    سکھر: صوبہ سندھ کے ضلع سکھر میں سانپ کے ڈسنے کا افسوسناک واقعہ رونما ہوا، واقعے میں بچی کی جان چلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر کے نواحی علاقے ٹھکراٹو کے ایک گھر میں سانپ نے آٹھ سالہ بچی کو ڈس لیا، واقعے کے بعد بچی کو طبی امداد کے لئے ٹھکراٹو صحت مرکز لے جایا گیا، جہاں ڈیوٹی پر موجود عملے نے بتایا کہ یہاں سانپ کے ڈسنے کی ویکسین موجود نہیں۔

    اہل خانہ کے مطابق بچی کو زخمی حالت میں دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بھی یہ سننے کو ملا کہ سانپ کی ویکسین موجود نہیں اسی دوران بچی کی حالت تشویشناک ہوتی گئی، بچی کو میرپور ماتھیلو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ بچی راستے میں دم توڑ گئی۔

    واضح رہے کہ سندھ میں سانپ کے کاٹنے کے سب سے زیادہ واقعات صحرائے تھر میں پیش آتے ہیں، وجہ یہ ہے کہ موسم گرما کےآغاز پر ریتیلی زمین سے بڑی تعداد میں باہر نکلتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: کتے اور سانپ کے کاٹنے کی ویکسین کی تیاری، سندھ حکومت نے لیبارٹری قائم کردی

    محکمہ سندھ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کئی افراد گھریلو ٹوٹکے استعمال کرنے کے نتیجے میں موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں۔

    یاد رہے کہ سندھ حکومت نے گذشتہ سال شہید بے نظیر آباد کے علاقے میں پاکستان کی پہلی اور ایشیا کی دوسری لیبارٹری قائم کی جو کتے اور سانپ کے کاٹنے کی ویکسین تیار کرے گی۔

    سندھ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق لیبارٹری کتے اور سانپ کے کاٹنے سے پہنچنے والے نقصان کی ویکسین تیار کرے گی، لیبارٹری نے صوبائی حکومت کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اپنا قائم شروع کردیا ہے۔

  • سکھر: پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ، متعدد مویشی مارے گئے

    سکھر: پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ، متعدد مویشی مارے گئے

    سکھر: صوبہ سندھ کے ضلع سکھر میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان ہونے والی مُڈبھیڑ کے نتیجے میں بیس سے زائد بھینسیں ماری گئیں۔

    ایس ایس پی سکھر کے مطابق پنو عاقل کے علاقے سدوجا میں مغویوں کی بازیابی کے لئے پولیس نے آپریشن کیا تو کچے میں موجود ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ڈاکو پسپا ہوئے اور گھنے جنگلات میں فرار ہوگئے۔

    ایس ایس پی سکھر کے مطابق تیغانی گروہ کے ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں بیس سے زائد بھینسیں ماری گئیں۔ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کے مطابق تیغانی گروہ کے خلاف آپریشن نو مغویوں کی بازیابی کے لئے کیا گیا، ان مغویوں میں پنوعاقل تعلقہ اسپتال کا ملازم مختیار کلوڑ بھی شامل ہے، جسے گذشتہ ماہ اغوا کیا گیا تھا، اطلاعات ہیں کہ مختیار کلوڑ تیغانی گروہ کے قبضے میں ہے۔

    دوسری جانب پنوعاقل شہر میں اغوا کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری شدید خوف کا شکار ہیں، شہریوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر شہر سے بدامنی کا خاتمہ کیا جائے اور اغوا ہونے والے نو افراد کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے، شہریوں کی عدم بازیابی کی صورت میں مین نیشنل ہائی وے پر دھرنا دیا جائے گا۔

  • بارہ سالہ بچے سے ذیادتی اور قتل کا سفاک ملزم پکڑا گیا

    بارہ سالہ بچے سے ذیادتی اور قتل کا سفاک ملزم پکڑا گیا

    سکھر : پنوں عاقل میں مسجد کی چھت سے برآمد ہونے والی12سالہ بچے کی لاش کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    سندھ کے شہر پنو عاقل میں ایک مسجد سے 12 سالہ بچے کی لاش ملنے کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے سفاک ملزم کو حراست میں لے لیا۔

    سکھر پولیس کے مطابق بچہ زیادتی و قتل کیس کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم شفیق جتوئی نے دوران تفتیش اعتراف جرم بھی کرلیا۔

    مقتول بچے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ذیادتی کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر مارنے کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے پھرتی سے کیس کی تفتیش کی اور ملزم تک پہنچ گئی۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی سکھر نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم شفیق جتوئی نے 12سالہ آفاق واگھو کے ساتھ بدفعلی کی اور پکڑے جانے کے خوف سے پھندا ڈال کر بے دردی سے قتل کردیا۔

    ایس ایس پی سکھر کا کہنا ہے کہ بچے کی دو روز قبل مسجد کی چھت سے لاش برآمد ہوئی تھی، مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : نماز پڑھنے جانے والے بچے کی لاش برآمد

    مقتول بچے کے ورثا کا کہنا ہے کہ بچہ محلے کی مسجد میں نماز پڑھنے جاتا تھا، ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی بھی نہیں تھی۔

    مقتول بچے کے والد احسان واگھو کالج کے لیکچرار ہیں، مقتول کے ورثاء نے اعلیٰ حکام سے ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • سکھر: دہرے قتل کیس میں پولیس اہلکار کو دو بار موت کی سزا

    سکھر: دہرے قتل کیس میں پولیس اہلکار کو دو بار موت کی سزا

    سکھر: صوبہ سندھ کے ضلع سکھر کی مقامی عدالت نے دہرے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر کی مقامی عدالت نے دہرے قتل کیس میں ملزم کو دو بار سزائے موت دینے کا فیصلہ کیا ہے، سزائے موت پانے والے ملزم پولیس اہلکار ہے، جس نے اپنے چچا اور خاتون کزن کو قتل کردیا تھا۔

    ملزم اپنی صفائی میں کچھ پیش نہ کرسکا، جس کے باعث اسے دو بار سزائے موت دینے کا فیصلہ کیا گیا، پولیس اہلکار کےخلاف تھانہ اے سیکشن میں مقدمہ درج تھا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ سال کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ماڈل کورٹ شرقی میں 5 سال کی بچی کو اغوا کر کے زیادتی اور قتل کیےجانےکا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرم ارشاد کو سنگین جرائم پر 3بار سزائےموت کاحکم دیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں مغوی بچی زیاتی کے بعد قتل، مجرم کو 3 بار سزائے موت

    استغاثہ کے مطابق مجرم ارشاد نے بچی کے والد سےدشمنی میں بچی کوزیادتی کانشانہ بنایا، سیشن کورٹ نےمجرم کو2012میں مقدمے میں عمرقیدکی سزاسنائی تھی، فیصلےکے خلاف اپیل پر اعلیٰ عدالت نے مقدمہ دوبارہ ٹرائل کیلئےسیشن کورت بھیجاتھا۔

    استغاثہ نے موقف اپنایا تھا کہ مجرم نے2006میں گلستان جوہر میں بچی کو اغوا کر کے زیادتی کانشانہ بنایا، مجرم ارشادنےزیادتی کےبعدشناخت کےخوف سے بچی کوقتل کیا۔