Tag: sukuk bond

  • سعودی عرب : آرامکو کمپنی کا صکوک بانڈز سے متعلق اہم اقدام

    سعودی عرب : آرامکو کمپنی کا صکوک بانڈز سے متعلق اہم اقدام

    ریاض : سعودی آرامکو نے صکوک بانڈ پہلی مرتبہ امریکی ڈالر میں بدھ کے روز لانچ کیے ہیں جو تین قسطوں میں جاری کیے جائیں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ٹرم شیٹ میں واضح ہے کہ معاہدہ تین، پانچ اور10 سال کی اقساط پر مشتمل ہوگا۔

    ممکنہ سرمایہ کاروں کے لیے قیمتوں پر رہنمائی فراہم کرتے ہوئے امریکی محکمہ خزانہ کے تین سال کے لیے پلس 105 بیسس (اساس) پوائنٹس، پانچ سال کے لیے پلس 125 بیسس پوائنٹس، جبکہ 10 سال کے لیے 160 بیسس پوائنٹس کا تعین کیا گیا ہے۔

    روئٹرز نے ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرامکو کمپنی کے روایتی بانڈ کے بجائے اسلامی بانڈ جاری کرنے کو ترجیح دیے جانے کی وجہ خلیجی ممالک میں صکوک بانڈ کی رواں سال فروخت میں چند ڈالرز کا اضافہ بتائی گئی ہے، لین دین کا حجم اور حتمی شرائط کا تعین بدھ کو متوقع ہے۔

    سال 2019 میں 12 ارب ڈالر کے معاہدے کے بعد آرامکو کمپنی سے توقع کی جارہی تھی کہ باقاعدہ بانڈز جاری کیے جائیں گے۔ سال 2019کے معاہدے کے بعد آرامکو کمپنی کا آٹھ ارب ڈالر کا معاہدہ ہوا تھا۔

    گذشتہ سال پانچ حصوں پر مشتمل لین دین ہوا جبکہ آرامکو کمپنی اپنا منافع بھی فنڈ کرتی ہے۔ ٹرم شیٹ کے مطابق 29 فعال اور غیر فعال بک رنرز معاہدے سے منسلک ہیں۔

  • گردشی قرضوں کیلئے بانڈز کا اجراء، آئی ایم ایف نے اجازت دے دی

    گردشی قرضوں کیلئے بانڈز کا اجراء، آئی ایم ایف نے اجازت دے دی

    اسلام آباد : عالمی مالیاتی ادارے نے توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں کے لئے بانڈز کے اجراء کی اجازت دے دی ، قرضوں کے لئے 250ارب روپے کے بانڈز جاری ہوں گے ، تاہم اجراء کی حتمی تاریخ نہیں بتائی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق توانائی کے شعبے میں گردشی قرض کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے بانڈزجاری کئے جائیں گے، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے بھی اعتراضات ختم کر دئیے ہیں۔

    پاکستان توانائی کے شعبے میں جاری گردشی قرضوں کیلئے ڈھائی سوارب روپے کے بانڈز کے لئے گارنٹیز جاری کرے گا ،حکومت کی جانب سے سرکلر ڈیٹ کے لئے سکوک بانڈز جاری کئے جائیں گے اور یہ اقدام جلد کیا جائے گا تاہم مشیرخزانہ نےاجراءکی حتمی تاریخ نہیں بتائی ہے۔

    موجودہ دورے حکومت میں سرکلرڈیٹ میں اضافے کی رفتار میں خاطرخواہ کمی آئی ہے، اس وقت گردشی قرض میں ماہانہ بارہ ارب روپے کا اضافہ ہورہاہے، یہ اضافہ بیس سے تیس ارب روپے ماہانہ تک ہوتا تھا۔

    بجلی کی قیمتوں میں اضافے کےباعث بھی سرکلرڈیٹ میں اضافے کی رفتار کم ہوئی ہے، اس وقت سرکلرڈیٹ کاحجم سترہ سو ارب روپے تک جا پہنچا ہے، آئی ایم ایف نے بھی سکلر ڈیٹ کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حال کرنے کا کہا ہے۔

  • پاکستان نے ایک بار پھر 2.5ارب ڈالر کا نیا قرضہ حاصل کرلیا

    پاکستان نے ایک بار پھر 2.5ارب ڈالر کا نیا قرضہ حاصل کرلیا

    اسلام آباد : ملکی معشیت پر مزید بوجھ۔حکومت نےپھر کشکول لے کرعالمی مارکیٹ میں پہنچ گئی، پاکستان ایک بار پھر ڈھائی ارب ڈالر کا نیا قرضہ بانڈز اور سکوک فروخت کرکے حاصل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایک بار پھرعالمی سرمایہ کاروں کےآگے ہاتھ پھیلادیئے اور ڈھائی ارب ڈالر کے سکوک اوریورو بانڈز فروخت کردیئے۔

    وزارت خزانہ کے مطابق پانچ اعشاریہ چھ دو فیصد شرح منافع پر ایک ارب ڈالرکے سکوک بانڈز پانچ سال کیلئے جاری کیےگئے، اس کے علاوہ ایک ارب پچاس کروڑڈالر کے دس سالہ یوروبانڈزجاری کیےگئے، ان پر شرح منافع چھ اعشاریہ آٹھ سات فیصد ہوگی۔


    مزید پڑھیں :  حکومت کا چینی کمرشل بینک سے 50کروڑ ڈالر کا مزید قرضہ


    وزارت خزانہ کے مطابق یورو اور سکوک بانڈز کیلئے آٹھ ارب ڈالرکی پیشکشیں موصول ہوئیں جبکہ سکوک اور بانڈز کے فروخت کیلئےدبئی،لندن اورامریکامیں روڈ شوز کئے گئے۔

    یاد رہے چند روز قبل ہی حکومت نے چینی کمرشل بینک سے پچاس کروڑ ڈالر کا قرض حاصل کیا تھا

    رواں مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے ایک ارب ڈالرکا قرض لینےکا ارادہ ظاہر کیا تھا اور یہ حد پہلے چار ماہ میں ہی پوری ہوگئی۔

    اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے سٹی بینک سے چھبیس کروڑ ستر لاکھ ڈالر جبکہ کریڈیٹ سوئس سے پچیس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر قرضہ لیا ہے۔


     نواز لیگ کی حکومت میں ملک پر قرضوں کے بوجھ میں 35 فیصد کا ہوش ربا اضافہ


    واض رہے کہ نواز لیگ کے موجودہ دورے حکومت میں ملک پر قرضوں کے بوجھ میں پینتیس فیصد کا ہوش ربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ملک کا مجموعی قرضہ 18 کھرب روپے سے تجاوز کرچکا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • حکومت نے موٹروے ٹواورجناح ائیرپورٹ گروی رکھوادیئے

    حکومت نے موٹروے ٹواورجناح ائیرپورٹ گروی رکھوادیئے

    اسلام آباد : صکوک بانڈز فروخت کرکے قرضہ لینے کیلئے موٹروے ٹو اور جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ گروی رکھوادیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ ماہ انٹرنیشنل اسلامک بانڈمارکیٹ میں صکوک بانڈز فروخت کرکےحکومت نے ایک ارب ڈالر کا قرضہ حاصل کیا۔

    باخبر ذرائع کے مطابق صکوک بانڈزکےذریعےیہ قرض لینےکیلئےحکومت نےلاہور تا اسلام آباد 375کلو میٹرطویل موٹروے ٹوکوگروی رکھوایا۔

    ادھراسٹیٹ بینک کےمطابق جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی کوبھی گروی رکھوا دیاگیا ہے۔ذرائع کےمطابق پاکستان کی مارکیٹ میں فروخت شدہ صکوک بانڈزکیلئےموٹروے ٹوپہلے ہی گروی تھا تاہم مقامی صکوک بانڈز ہولڈرز کو نیا اثاثہ گروی رکھنےکیلئے راضی کیاگیا اور اس طرح مقامی صکوک بانڈزکیلئےموٹروے ٹوکی جگہ کراچی کا ائیرپورٹ گروی رکھوادیاگیا۔

    اس سلسلےمیں دس نومبر کواسٹیٹ بینک میں ہونے والےصکوک بانڈز ہولڈرزکے اجلاس میں اس کی منظوری دی گئی۔ وفاقی سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نےاے آر وائی نیوز سےگفتگو کرتےہوئےخبرکی تصدیق کی۔

    اُن کاکہنا تھاکہ موٹروے ٹو اور جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ مساوی قیمت کےہیں،حکومت اثاثہ بدلنا چاہ رہی تھی۔جبکہ عالمی سطح پرصکوک بانڈکی ضمانت کیلئےموٹروے ٹو گروی رکھنا تھا۔

  • پاکستان نو سال بعد اسلامک بانڈ مارکیٹ میں داخل

    پاکستان نو سال بعد اسلامک بانڈ مارکیٹ میں داخل

    اسلام آباد: پاکستان نو سال بعد اسلامک بانڈ مارکیٹ میں داخل ہوگیا ہے، حکومت نے ایک ارب ڈالر مالیت کے سکوک بانڈز عالمی سرمایہ کاروں کو فروخت کردیئے ہیں۔

    وفاقی وزارتِ خزانہ کے حکام کے مطابق حکومتِ پاکستان نے ایک ارب ڈالر کے اسلامک سکوک بانڈز فروخت کردیئے ہیں، عالمی بانڈ مارکیٹ میں پانچ سالہ سکوک بانڈز 6٫75 فیصد شرح سود پر فروخت کئے گئے ہیں۔

    سکوک بانڈز کی فروخت کیلئے 50 کروڑ ڈالر کا ہدف رکھا گیا تھا جبکہ عالمی سرمایہ کاروں کی جانب سے سکوک بانڈز خریدنے کیلئے 5 گنا زیادہ دو ارب تیس کروڑ ڈالر کی پیشکشیں موصول ہوئیں۔۔نواز حکومت نے رواں سال انٹرنیشنل بانڈ مارکیٹ یورو بانڈز فروخت کرکے بھی پانچ سال کیلئے 2 ارب ڈالرز کا قرضہ لیا تھا۔