Tag: Sultan

  • عمان کے سلطان نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

    عمان کے سلطان نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

    کویت سٹی : عمان کے سلطان کی جانب سے عوام  کے مفاد کے پیش نظر ایک خصوصی پیکیج جاری کیا گیا ہے جس کا مقصد سماجی تحفظ کے اقدامات کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سلطان ہیثم بن طارق نے گزشتہ روز جمعرات کو سلطنت عمان میں شہریوں کے لئے سماجی تحفظ کے اقدامات کے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ افراد جن کی آمدنی350 عمانی ریال سے کم ہے اور ہاؤسنگ لون پروگرام کے قرضوں اور سند پروگرام سے مستفید ہونے والوں کو بلا معاوضہ رقم کی ادائیگی سے مستثنیٰ کردیا جائے گا۔

    انہوں نے اشیاء خورد و نوش میں بھی اضافے کا حکم دیا جو 93 سے 488 کھانے پینے کی اشیاء ہوں گی اور وہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے مشروط نہیں ہونگی۔

    عمان ڈویلپمنٹ بینک نے مطالبہ کیا کہ ذاتی کاروبار کرنے والوں کو بلا سود اور فیس کے مالی سہولیات فراہم کی جائیں۔

    ذاتی کاروبار کرنے والوں کے زمرے میں سیلز اور موبائل سروسز ، گھریلو کاروبار، ٹیکسی مالکان جو ہوٹلوں اور ہوائی اڈوں پر کام کرنے کے لائسنس یافتہ ہیں، خواتین کے کاروباری اداروں اور ماہی گیری کے کارکن شامل ہیں۔

    حکومت ان تمام شہریوں کے لئے بجلی اور پانی کی خدمات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی برداشت کرے گی جو دو اکاؤنٹس یا اس سے کم رہائشی زمرے کے مالک ہیں۔

    حکومت نے قومی سپورٹ کارڈ رکھنے والوں کے لئے سبسڈی ایندھن کی مقدار کو 200 لیٹر سے بڑھا کر 400 لیٹر مہینہ کردیا ہے تاہم ریاست اس ماہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس برداشت کرے گی۔

  • عمان میں 500 سے زائد قیدیوں کی رہائی کا حکم

    عمان میں 500 سے زائد قیدیوں کی رہائی کا حکم

    مسقط: سلطنت عمان میں 376 غیر ملکی قیدیوں سمیت 599 قیدیوں کی رہائی کا شاہی فرمان جاری کردیا گیا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق آل سعید نے 376 غیر ملکیوں سمیت 599 قیدیوں کی رہائی کا فرمان جاری کیا ہے۔

    یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ سلطان عمان نے قیدیوں کی معافی کا فیصلہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی تدبیر کے طور پر کیا ہے یا اس کا تعلق رمضان المبارک سے ہے۔

    خیال رہے کہ سلطان عمان ہر سال رمضان المبارک کی آمد پر قیدیوں کی رہائی کا فرمان جاری کرتے ہیں، کہا جارہا ہے کہ اس فیصلے کا تعلق رمضان سے نہیں بلکہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے متعلق ہے۔

    عمان میں چند روز قبل عوامی مقامات پر ڈرون کے ذریعے جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز بھی کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ عمان میں اب تک کرونا وائرس کے 419 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ وائرس سے 2 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    عمان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سلطنت میں جان لیوا وبا میں مبتلا مزید 34 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 72 ہوگئی ہے۔