Tag: Sultan Azlan Shah Hockey

  • کرونا وائرس : سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ملتوی

    کرونا وائرس : سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ملتوی

    ایپو : کرونا وائرس کی وجہ سے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ملتوی کردیا گیا، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کھلاڑیوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے شہر ایپو میں ہونے والا سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کروبا وائرس کے خدشے کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا، اس حوالے سے ٹورنامنٹ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ یہ فیصلہ کھلاڑیوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

    گیارہ اپریل سے اٹھارہ اپریل تک ملائیشیا کے شہر ایپو میں منعقد کیے جانے والے اس ایونٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے بھی شرکت کرنا تھی، ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ کی ںئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

  • اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ : ملائیشیا نے پاکستان کو ایک صفر سے ہرا دیا

    اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ : ملائیشیا نے پاکستان کو ایک صفر سے ہرا دیا

    ایپوہ : سلطان اذلان شاہ ہاکی میں ملائیشیانے بھی پاکستان کوہرادیا۔ ایونٹ میں پاکستان کو مسلسل چوتھی بار شکست کاسامناکرناپڑا۔

    ایپوہ میں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے پاکستان ٹیم کو ملائیشیا کیخلاف بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    ابتدائی لمحات میں ہی ملائیشیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔ جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ پاکستان ٹیم کو فیلڈ گول سمیت پینلٹی کارنر پر بھی گول کرنے کےکئی مواقع ملے،لیکن فائدہ نہ اٹھایاجاسکا۔

    پاکستان ہاکی ٹیم آخری گروپ میچ پندرہ اپریل کو جاپان کیخلاف کھیلے گی۔

     

  • اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان اور بھارت آج مد مقابل ہونگے

    اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان اور بھارت آج مد مقابل ہونگے

    ایپوہ : سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں آج پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔ ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ جو ٹیم دباؤ میں آئے بغیر کھیلی وہ فاتح ہوگی۔

    سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں ہونے والا ہے اعصاب شکن مقابلہ، آمنے سامنے ہونگے روایتی حریف، ، یہ میچ دونوں ٹیمیں ہارنے کو تیار نہیں۔

    پاکستان اور بھارت اہم معرکے کیلئے سردھڑ کی بازی لگانے کو تیار ہونگے۔ ایشین گیمز میں پاکستان نے بھارت کو آؤٹ کلاس کیا تھا۔

    بھارتی ٹیم شکست کا بدلہ لینے کیلئے بے تاب ہے۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید کہتے ہیں کہ دونوں ٹیمیں ہمیشہ سے دباؤ میں کھیلتی آئی ہیں۔

    کھلاڑیوں کو جذباتی انداز سے نہ کھیلنے کی تلقین کی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ آسٹریلیا ایک نمبر ون ٹیم ہے،ابھی بھی پاکستانی ٹیم میں کافی خامیاں ہیں جو سامنے آرہی ہیں۔

     

  • اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: آسٹریلیا نے پاکستان کوچارصفر سے شکست دے دی

    اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: آسٹریلیا نے پاکستان کوچارصفر سے شکست دے دی

    ایپوہ : سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کیخلاف آسٹریلیا نے چار صفر گول کے فرق سے کامیابی حاصل کرلی۔ ایونٹ میں پاکستان کی یہ دوسری شکست ہے۔

    ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلے جارہے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنا تیسرا میچ آسٹریلیا کیخلاف کھیلا۔

    اس میچ میں پاکستان کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست ہوئی ۔ کھیل کے پہلے ہاف میں ہی آسٹریلیا نے ایک صفر کی برتری قائم کرلی تھی۔

    دوسرے ہاف میں بھی پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے گول کرنے کے مواقع ضائع کی، آسٹریلیا نے مزید تین گول کرکے مقابلہ باآسانی جیت لیا۔ پاکستان اگلے میچ میں اب بارہ اپریل کو روایتی حریف بھارت سے مدمقابل ہوگی۔