Tag: Summer holidays

  • سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

    سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

    اسلام آباد : سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، مذکورہ چھٹیاں 15جون سے 11ستمبر تک ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد رجسٹرار آفس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات 15جون سے 11ستمبر تک ہوں گی، جس کے بعد دیگر عدالتی امور انجام دیے جائیں گے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات کا اطلاق پرنسپل سیٹ اسلام آباد اور صوبائی برانچ رجسٹریوں پر بھی ہوگا، تعطیلات کے دوران فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت جاری رہے گی۔

    نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ 3 سال میں چھٹیوں کے دوران اہم نوعیت کے مقدمات بھی زیر سماعت رہے ہیں۔

  • اسکولوں میں گرمی کی چھٹیاں کب سے ہوں گی؟

    اسکولوں میں گرمی کی چھٹیاں کب سے ہوں گی؟

    لاہور: پنجاب میں محکمہ تعلیم نے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی محکمہ تعلیم پنجاب نے یکم جون سے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    محکمہ تعلیم نے بچوں کو گرمی کی چھٹیوں کا کام 31 مئی تک دینے کی ہدایت جاری کر دی، پہلی سے آٹھویں جماعت کے نتائج کا اعلان بھی 31 مئی سے قبل کیا جائے گا۔

    محکمہ تعلیم کے مطابق گرمی کی چھٹیوں کا سلسلہ 31 جولائی تک جاری رہے گا، سرکاری اسکولوں کے بچوں کو نیا سلیبس گرمی کی چھٹیوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

    چھٹیوں کے بعد یکم اگست سے نیا تعلیمی سال شروع ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ گرمی کی چھٹیوں کا نوٹفیکیشن آئندہ ہفتہ جاری ہونے کا امکان ہے۔

  • اسکولوں  میں موسم گرما کی تعطیلات ،   سندھ حکومت نے بڑا اعلان کردیا

    اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات ، سندھ حکومت نے بڑا اعلان کردیا

    کراچی : سندھ حکومت نے نجی اسکولوں کو آگاہ کیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے طلباء کے نقصان کی تلافی کے لئے اس سال موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صدرآل پاکستان نجی اسکولزفیڈریشن کاشف مرزا کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث طلبا کابہت زیادہ نقصان ہوچکا ہے، سندھ کی جانب سے کہا گیا ہے اسکولوں کی چھٹیاں نہیں کریں گے۔

    صدرآل پاکستان پرائیویٹ اسکولزفیڈریشن کا کہنا تھا کہ کوروناکی صورتحال اس وقت کنٹرول میں ہے، مشاورت میں اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے سے سپورٹ ملتی ہے، 10ہزار اسکول پہلے ہی بند ہیں،50 فیصد بچے اسکولوں میں واپس نہیں آئے۔

    یاد رہے اس سے قبل بھی پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے رواں سال بچوں کو موسم گرما کی چھٹیاں نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا ، کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں موسم گرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی، اسکول کے اوقات کار صبح 7 سے 11 بجے ہوں گے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ گرمی کے باعث طلبا اسکول یونیفارم کے بجائے دیگر کپڑوں میں اسکول آسکتے ہیں، آن لائن تعلیم کی سہولت رکھنے والے اسکولز آن لائن کلاسز کا انعقاد کریں گے۔

    خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 18جولائی سےیکم اگست تک دینے کی تجویز دے دی تاہم فیصلہ کل اجلاس میں کیا جائے گا۔

  • تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں کب سے؟ این سی او سی نے تجویز دے دی

    تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں کب سے؟ این سی او سی نے تجویز دے دی

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 18جولائی سےیکم اگست تک دینے کی تجویز دے دی تاہم فیصلہ کل اجلاس میں کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے معاملے پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 18جولائی سےیکم اگست تک گرمیوں کی چھٹیاں دینے کی تجویز دے دی جبکہ وزیرتعلیم پنجاب 2جولائی سے 2 اگست تک چھٹیاں دینے کے لیے بضد ہے۔

    اس حوالے سے این سی او سی کی زیر صدارت تعلیمی کانفرنس کل ہوگی ، جس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور تمام صوبائی وزیر تعلیم شرکت کریں گے۔

    اجلاس میں آئندہ امتحانات اور موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق فیصلے کا امکان ہے۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا صورتحال میں بہتری کے بعد تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل جاری ہے جبکہ امتحانات کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے جبکہ 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات جولائی میں ہوں گے ، امتحانات منتخب مضامین میں لیے جائیں گے۔

    واضح رہے ملک میں کورونا کیسز اور اموات میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے ، 24 گھنٹوں کے دوران 20 اموات ریکارڈ کی گئی جبکہ 901 کیسز سامنے آئے۔

  • کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم

    کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم

    کراچی : صوبہ سندھ میں گرمیوں کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد آج سے اسکول دوبارہ سے کھل گئے، بچوں نے اسکول جانے کی تیاری کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں اپنے اختتام کو پہنچ گئیں، تعلیمی ادارے موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد آج سے دوبارہ کھل جائیں گے۔

    موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے پراسکولوں کی رونقیں لوٹ آئیں گی، بچے صبح کے وقت اپنی اسکول وینز اور والدین کے ساتھ اسکول پہنچیں گے، اس سلسلے میں بچوں نے اپنے بیگ یونیفارم ریڈی کرلیے تاکہ صبح صبح کسی وجہ سے اسکول پہنچنے میں تاخیر نہ ہو۔

    قبل ازیں روز مرہ کا سخت شیڈول شروع ہونے سے پہلے بچوں نے آخری چھٹی کے دن تفریح کی ٹھان لی، سیر سپاٹے کرنے تفریحی مقامات پر پہنچ گئے، بچوں نے اپنے والدین کے ساتھ چھٹی کا آخری دن گھوم پھر کر گزارا۔

    مزید پڑھیں: سندھ میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم مئی سے 30 جون تک ہوں گی

    یاد رہے جنوری 2019 میں بھی محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں رواں برس صوبے میں امتحانات 20 مارچ سے 30 اپریل اور چھٹیاں یکم مئی سے 30 جون تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

  • محکمہ تعلیم سندھ کا موسم گرما کی تعطیلات میں16دن اضافے کا اعلان

    محکمہ تعلیم سندھ کا موسم گرما کی تعطیلات میں16دن اضافے کا اعلان

    کراچی : حکومت سندھ نے اسکولوں کی موسم گرما میں ہونے والی تعطیلات میں توسیع کردی، عام انتخابات کے باعث چھٹیوں کا دورانیہ سولہ روز بڑھا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے25جولائی کے ہونے والے عام انتخابات کے پیش نظر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات میں مزید اضافہ کا اعلان کردیا ہے۔

    اس حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ نے تعطیلات میں اضافے کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے صوبائی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کا دورانیہ16روز بڑھا دیا گیا ہے۔

    ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ الیکشن کے پیش نظر ہزاروں کی تعداد میں اساتذہ الیکشن ڈیوٹی پر بھی ہیں اس کے علاوہ نجی وسرکاری اسکولز میں پولنگ اسٹیشنز بھی قائم کیے جائیں گے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال حکومت سندھ نے شدید گرمی کے پیش نظر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں قبل از وقت ہی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا، اور امسال بھی گرمی کی شدت کے باعث سالانہ تعطیلات یکم رمضان سے16جولائی کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں اب اضافہ کردیا گیا ہے۔