Tag: summer vacation

  • گرمیوں‌ کی چھٹیوں میں‌ اضافہ کردیا گیا

    گرمیوں‌ کی چھٹیوں میں‌ اضافہ کردیا گیا

    محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا۔

    وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر کا کہنا ہے کہ صوبے میں اسکول 15 اگست کی بجائے یکم ستمبر کو کھلیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ چھٹیوں میں اضافہ گرمی، حبس کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل محکمہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ موسمی شدت کے باعث چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کی تجویز زیر غور ہے۔

    یہ پڑھیں: حکومت نے اسکول ٹیچرز کیلیے انعام کا اعلان کر دیا

    وزیر تعلیم پنجاب رانا اسکندر حیات نے کہا تھا کہ صوبہ میں موسم گرم کی چھٹیوں کے حوالہ سے مشاورت جاری ہے، اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ جلد کرلیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پنجاب میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارش نہ ہونے کی صورت میں موسم شدید گرم اور حبس بہت زیادہ ہوتا ہے، اس تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکول کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

  • بچے گرمیوں کی سالانہ چھٹیاں کیسے گزاریں؟

    بچے گرمیوں کی سالانہ چھٹیاں کیسے گزاریں؟

    گرمیوں کی سالانہ چھٹیاں شروع ہوچکی ہیں، ایسے میں بچوں کی خوشی دیدنی تو ہے ہی لیکن والدین کی اکثریت پریشان ہے کہ ان دو ماہ میں بچوں کو کون سی سرگرمیوں میں مشغول رکھا جائے۔

    کسی بھی انسان کی شخصت میں توازن لانے کے لیے آرام، گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنا، سماجی تعلقات، دیر تک سونا اور دیگر مشغولیات نہایت ضروری ہیں، ان دو ماہ کی چھٹیوں میں والدین بچوں کی تربیت کیلئے خصوصی وقت بھی متعین کرسکتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ایجوکیشنل کنسلٹنٹ سکینہ خانم  نے والدین کو مختلف مشوروں سے آگاہ کیا اور بچوں کی مصروفیات سے متعلق گفتگو کی۔

    انہوں نے بتایا کہ بہت سے والدین بچوں کو سمر کیمپ کی سہولت فراہم کرتے ہیں لیکن وہ سب کیلئے ممکن نہیں اس لیے بہتر ہے کہ بچوں کو گھر میں ہی اس قسم کی سرگرمیوں میں مشغول رکھا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ والدین بچوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں اور بیٹا یا بیٹی کی تفریق کیے بغیر گھر کے تمام کاموں میں ان کو شامل کریں اور گھر کے سارے کام کرنے کی عادت ڈالیں۔

    سکینہ خانم نے بتایا کہ بچے والدین کو دیکھ کر سیکھتے ہیں والدین کو چاہیے کہ بچوں کو پینٹنگ ڈرافٹنگ رائٹنگ اور آرکیٹیکچر جیسے کورسز بھی کروائیں۔

  • موسم گرما کی چھٹیوں کے لیے ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز کی جانب سے اہم پیغام جاری

    موسم گرما کی چھٹیوں کے لیے ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز کی جانب سے اہم پیغام جاری

    کراچی: موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز رفیعہ جاوید نے والدین کے لیے اہم پیغام جاری کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز رفیعہ جاوید نے والدین اور طلبہ کے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے 31 جولائی تک جاری رہیں گی، اس دوران والدین اپنے بچوں کی ذہنی و اخلاقی تربیت کریں۔

    انھوں نے کہا ’’موسم گرما کی تعطیلات آرام کرنے، دھوپ سے بچنے، آرام کرنے، گزشتہ تعلیمی سال کے دوران خرچ کی گئی توانائی بحال کرنے کا وقت ہے تاہم، یہ ان چھٹیوں کا واحد مقصد نہیں ہے۔‘‘

    رفیعہ جاوید نے کہا ’’تعلیمی سرگرمیوں سے 60 دن کا وقفہ درحقیقت والدین کے لیے اپنے بچوں کے ساتھ معیاری وقت گزارنے، ان کی پرورش اور کردار سازی کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے اور ان کے ساتھ گہرا رشتہ استوار کرنے کا سنہری موقع ہے۔‘‘

    انھوں نے کہا ’’میں والدین سے گزارش کروں گی کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزاریں، ان میں وقت کی اہمیت کو اجاگر کریں اور یہ کہ اسے بہترین طریقے سے کیسے گزارنا ہے۔‘‘

    رفیعہ جاوید کا کہنا تھا کہ ان تعطیلات میں بچے کی صحت پر توجہ دی جانی چاہیے، اور بچوں کو صحت مند کھیلوں کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ وہ اپنا وقت الیکٹرانک آلات یعنی ٹی وی، ویڈیو گیم، موبائل فون سے دور اور کھیل کے میدان میں گزار سکیں۔

    انھوں ںے کہا بچوں کو موبائل اور انٹرنیٹ سے دور رکھیں، انٹرنیٹ کی بجائے کھیلوں کی سرگرمیوں پر توجہ رکھیں، بچوں کو پاکستان کے تاریخی مقامات کی سیر کرائیں۔

  • تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں کب سے ہوں ؟  طلبا کیلئے اہم خبر آگئی

    تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں کب سے ہوں ؟ طلبا کیلئے اہم خبر آگئی

    لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ، طلباء کو اس سال یکم جون سے 31 جولائی تک دو ماہ کی گرمیوں کی چھٹیاں ملیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات اور نئے تعلیمی سیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا۔۔

    اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن کردیا گیا ہے ، جاری کردہ نوٹیفکیشن میں اسکولوں کو مئی میں امتحان اور یکم اگست سے تعلیمی سیشن شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ طلباء کو اس سال یکم جون سے 31 جولائی تک دو ماہ کی گرمیوں کی چھٹیاں ملیں گی اور کلاس 1-8 کے امتحانات مئی کے مہینے میں شروع ہوں گے۔

    یاد رہے حال ہی میں محکمہ تعلیم سندھ نے بھی نیا تعلیمی سال 2022-23 یکم اگست سے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    ایلیمنٹری کلاسز (گریڈ 4-8) کے سالانہ امتحانات 2 مئی سے کرانے پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہ میٹرک کے امتحانات 17 مئی سے شروع ہوں گے اور امتحانات کے نتائج کا اعلان 17 جولائی کو کیا جائے گا۔

    اسی طرح انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 15 جون سے شروع ہوں گے جبکہ ہائر سیکنڈری اسکولز  یکم سے 31 جولائی تک داخلے کھولیں گے۔

    سندھ ایجوکیشن اسٹیئرنگ کمیٹی نے اعلان کیا تھا کہ امتحانی پرچے 40% MCQs اور 60% تفصیلی سوالات پر مشتمل ہوں گے۔

  • پنجاب میں تمام اسکول کھول دیئے گئے

    پنجاب میں تمام اسکول کھول دیئے گئے

    لاہور: گرمیوں کی سالانہ تعطیلات کے بعد پنجاب بھر میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کردی گئیں، طلبہ و طالبات سمیت اساتذہ بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہو گئی ہیں، صوبے میں تعلیمی سرگرمیاں پھر سے شروع کردی گئیں، اسکولوں کو موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد باقاعدہ کھول دیا گیا۔

    اس حوالے سے انتظامیہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام سرکاری اورنجی اسکولوں کو کورونا ایس او پی کے مطابق کھولا جائے گا، اسکول میں تمام اساتذہ کی ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

    صوبائی محکمہ تعلیم کی ہدایات کے مطابق اسکولوں میں طلبہ و طالبات کی 50فیصد حاضری اور تمام کلاس رومز میں سماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے گا۔

    اس کے علاوہ تمام اساتذہ اور دیگر اسٹاف پر کورونا ویکسی نیشن کے بغیر داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے، اسکول ٹائمنگ صبح پونے آٹھ بجے سے دوپہر پونے ایک بجے تک ہوگی۔

  • محکمہ تعلیم سندھ کایکم رمضان سے ہی موسم گرما کی تعطیلات دینے کا اعلان

    محکمہ تعلیم سندھ کایکم رمضان سے ہی موسم گرما کی تعطیلات دینے کا اعلان

    کراچی : محکمہ تعلیم سندھ نے یکم رمضان سے ہی موسم گرما کی تعطیلات دینے کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کا پہلے جاری کردہ شیڈول تبدیل کردیا ہے، جس کے مطابق یکم رمضان سے نجی و سرکاری اسکولوں میں چھٹیاں شروع ہوجائیں گی۔

    موسم گرما کی تعطیلات کا نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے ، جس کے مطابق یکم رمضان 2017سے 31جولائی 2017تک تعطیلات رہیں گی۔


    مزید پڑھیں : محکمہ تعلیم سندھ کا اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان


    یاد رہے اس سے قبل محکمہ تعلیم سندھ نے اعلان کیا تھا کہ سندھ بھر میں اسکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک گرمیوں کی چھٹیاں ہوں گی۔

    تعطیلات کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہوگا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال حکومت سندھ نے شدید گرمی کے پیش نظر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں قبل از وقت ہی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • محکمہ تعلیم سندھ کا اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

    محکمہ تعلیم سندھ کا اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

    کراچی : محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے، سندھ بھر میں اسکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک گرمیوں کی چھٹیاں ہوں گی۔

    چھٹیوں کے حوالے سے محکمہ تعلیم نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے اور تمام سکولوں کو نوٹیفیکیشن کے ذریعے آگاہ کردیا گیا ہے۔

    محکمہٴ تعلیم سندھ کے مطابق تعطیلات کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہوگا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال حکومت سندھ نے شدید گرمی کے پیش نظر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں قبل از وقت ہی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

  • کراچی میں تعلیمی سرگرمیاں تین اگست سے بحال کردی جائیں گی

    کراچی میں تعلیمی سرگرمیاں تین اگست سے بحال کردی جائیں گی

    کراچی : کراچی کے اسکولوں میں تین اگست سے تعلیمی سرگرمیاں بحال کردی جائیں گی ، جبکہ صوبہ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ اسکول دس اگست تک بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم حکومت سندھ اور پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے, جس کے تحت سندھ بھر میں سیلاب سے متاثرہ اسکول دس اگست تک بند رہیں گے۔

    جبکہ کراچی میں تعلیمی سرگرمیاں تین اگست سے بحال کردی جائیں گی ، اس حوالے سے نیا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی درخواست پر محکمہ تعلیم حکومت سندھ نے یہ اقدام اٹھایا ہے ، جبکہ سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے نجی و سرکاری اسکول گیارہ اگست کو کھولے جائیں گے۔

  • کراچی سمیت سندھ میں گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع

    کراچی سمیت سندھ میں گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع

    کراچی : مخکمہ تعلیم نے اندرون سندھ اور کراچی کے اسکولوں کی موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا۔

     تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی سمیت سندھ میں شدید بارشوں کے پیش نظر گرمیوں کی تعطیلات کو گیارہ اگست تک بڑھا دیاہے۔

    سندھ میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو نے گرمیوں کی تعطیلات بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سیکریٹری تعلیم نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن کو ایک خط لکھا تھا جس میں یہ گذارش کی گئی تھی کہ سندھ میں بارشیں جاری ہیں اور بیشتر علاقے سیلاب کی زد میں ہیں لہٰذا تعلیمی ادارو ں کی تعطیلات کو بڑھایا جائے۔

  • کراچی: موسمِِِِ گرما کی چھٹیاں یکم جون سے یکم اگست تک ہونگی

    کراچی: موسمِِِِ گرما کی چھٹیاں یکم جون سے یکم اگست تک ہونگی

    کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    محکمہ تعلیم کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں اسکولوں اور کالجز میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے یکم اگست تک ہونگی۔

    اسٹینڈنگ کمیٹی محکمہ تعلیم کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں تین اگست سے بحال کی جائینگی، چھٹیوں کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہوگا۔

    کیمرج اسکولوں کی چھٹیوں کا آغاز پندرہ جون سے ہوگا۔