Tag: Summit bank

  • عدالتی فیصلے سے سمٹ بینک کے معاملات پرکوئی اثر نہیں پڑے گا، اسٹیٹ بینک

    عدالتی فیصلے سے سمٹ بینک کے معاملات پرکوئی اثر نہیں پڑے گا، اسٹیٹ بینک

    کراچی : اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ عدالت کے حالیہ فیصلے سے سمٹ بینک کا کوئی تعلق نہیں، بین کے معاملات معمول کے مطابق جاری ہیں، کھاتے دار افواہوں پر یقین نہ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے سمٹ بینک سے متعلق وضاحت جاری کردی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے فیصلے کا بینک کے معاملات پرکوئی اثر نہیں پڑے گا۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ سمٹ بینک کے آپریشنز معمول کے مطابق جاری ہیں، بینک سے متعلق تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔ سمٹ بینک کے کھاتے دار اورعام پبلک افواہوں پردھیان نہ دیں۔ اسٹیٹ بینک کھاتے داروں کے تحفظ کا کردارنبھاتا رہے گا۔

    واضح رہے کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے ناموں کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا ہے۔

    ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کے بعد عدالت نے سمٹ بینک کا 7 ارب روپے کا زرِ ضمانت بھی منجمد کر دیا ہے۔

  • چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،حسین لوائی

    چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،حسین لوائی

    کراچی: معروف بینکر اور صدر سمٹ بنک حسین لوائی نے کہا ہے کہ رواں سال ملکی معاشی صورتحال تسلی بخش رہی اور بینکنگ سیکٹر کی گروتھ بھی بڑھ گئی۔

    کراچی میں چارٹر اکاونٹس اسٹوڈنٹس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حسین لوائی کا کہنا تھا کہ ملکی معاشی میدان میں کارپوریٹ اداروں کو کوالٹی بہتربنا کر ہی ترقی کی جاسکتی ہے اور نئے چارٹر اکاؤنٹ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں۔

    ملک میں بہترین سروس اور کارکردگی کے لحاظ سے کئی ادارے مثالی بن چکے ہیں جن میں سمٹ بنک اور بحریہ ٹاون پروجیکٹ شامل ہیں ، اس موقع پر دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ کارپوریٹ سیکٹر میں پروفیشنل اور قابل افراد خلاپرکر رہے ہیں اور جلد ملکی معیشت بہتر ہوجائے گی۔

    اس موقع پر پروفیشنل تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ پر زور دیا کہ اپنی تعلیم اور مقاصد کے حصول کو مد نظر رکھ کر مستقبل کی پلاننگ کریں۔

    انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹ کے صدر یعقوب ستار کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا مقصد طلبہ کو تعلیم کی اہمیت اور اس کے استعمال کا طریقہ کار کی افادیت فراہم کرنا تھا۔